اردو
हिन्दी
جولائی 16, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

صدر بائیڈن گوانتانامو بے جیل بند کرنے کا اپنا وعدہ پورا کریں: ایمنسٹی انٹرنیشنل

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
صدر بائیڈن گوانتانامو بے جیل بند کرنے کا اپنا وعدہ پورا کریں: ایمنسٹی انٹرنیشنل
265
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نیویارک :(ایجنسی)

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے امریکی صدر جو بائیڈن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ گوانتانامو بے حراستی مرکز بند کرنے کا اپنا وعدہ پورا کریں۔ گیارہ ستمبر 2001ء کے دہشت گردانہ حملوں کے بعد بنائی گئی اس متنازعہ جیل کو اگلے سال بیس برس مکمل ہو جائیں گے۔

کیوبا میں بنائی گئی اس جیل کا مقصد ’دہشت گردی کے خلاف جنگ‘ کے دوران مشتبہ غیر ملکی دہشت گردوں کو حراست میں لے کر تفتیش کرنا تھا۔ تاہم ناقدین اس متنازعہ حراستی مرکز میں تفتیش کے لیے اختیار کیے گئے طریقوں کو تشدد قرار دیتے ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل امریکا کے انسانی حقوق سے متعلق پروگرام میں سکیورٹی ڈائریکٹر دافنے ایویاتار نے اپنے بیان میں کہا، ’’جتنا عرصہ یہ جیل برقرار رہے گی تب تک عالمی سطح پر انسانی حقوق کے بارے میں امریکی ساکھ متاثر ہوتی رہے گی۔‘‘

نائن الیون کا ’ماسٹر مائنڈ‘ اب بھی گوانتانامو بے میں

یہ حراستی مرکز بارہ جنوری سن 2002 کو قائم کیا گیا تھا اور تب سے اب تک یہاں 780 افراد کو حراست میں رکھا گیا ہے۔ ان میں زیادہ تر افراد پر فرد جرم بھی عائد نہیں کی گئی۔اس وقت بھی حراستی مرکز میں 39 افراد مقید ہیں جن میں گیارہ ستمبر کے دہشت گردانہ حملوں کا مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد بھی شامل ہے۔

خالد شیخ محمد سمیت چار دیگر افراد کے خلاف ملٹری ٹریبونل میں مقدمہ چلایا جانا ہے تاہم دو دہائیوں بعد بھی اب تک متعدد وجوہات کے باعث مقدمے کی کارروائی شروع نہیں کی جا سکی۔ گوانتانامو بے میں قید دس افراد ایسے بھی ہیں جنہیں رہا کیا جانا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل جرمنی کے سربراہ ماتھیاس شرائیبر کہتے ہیں کہ گوانتانامو بے کا حراستی مرکز قانون کی عمل داری نہ ہونے اور جبری گمشدگیوں و تشدد جیسی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کرنے والوں کو سزا سے بچانے جیسی ‘خطرناک مثال‘ قائم کر رہا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس مرکز میں قید افراد کو منصفانہ ٹرائل تک رسائی بھی حاصل نہیں۔ شرائیبر نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھی اس مرکز کو بند کرنے کے لیے امریکا پر دباؤ ڈالے۔

گوانتانامو بے جیل اب تک کیوں بند نہیں ہوئی؟

صدر اوباما نے سن 2009 میں اس جیل کو بند کرنے کا حکم دیا تھا لیکن اپنی مدت صدارت کے دوران وہ اس حکم پر عمل درآمد کروانے میں ناکام رہے تھے۔ اوباما کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس حراستی مرکز کو بند کرنے خلاف تھے۔

موجودہ امریکی صدر نے اپنی انتخابی مہم کے دوران وعدہ کیا تھا کہ وہ اپنی مدت صدارت ختم ہونے سے قبل یہ حراستی مرکز بند کر دیں گے۔ تاہم انہیں کانگریس میں سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

موجودہ قوانین کے مطابق امریکی حکومت گوانتانامو بے سے قیدیوں کو امریکا منتقل نہیں کر سکتی۔ دسمبر میں امریکی قانون سازوں نے قیدیوں کو امریکا یا دیگر ممالک منتقل کرنے کے لیے امریکی دفاعی بجٹ سے خرچہ کرنے سے روکنے کی شق شامل کر دی تھی۔

صدر بائیڈن نے اس کے بعد اپنے ایک بیان میں کہا تھا، ’’یہ شق حکومت کو غیر ضروری طور پر گوانتانامو بے کے قیدیوں کو رہائی کے بعد دوسرے متعلقہ ممالک منتقل کرنے یا ان پر فرد جرم عائد کرنے کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرتی ہے۔‘‘

ایمنسٹی انٹرنیشنل جرمنی کے نمائندے شرائیبر کہتے ہیں کہ قیدیوں کو جرمنی جیسے ممالک میں منتقل کیا جا سکتا ہے۔ جرمنی پہلے ہی تین قیدیوں کو قبول کر چکا ہے اور ممکنہ طور پر مزید قیدیوں کی منتقلی پر بھی رضامند ہو سکتا ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN