اردو
हिन्दी
مئی 9, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مظفر نگر،کیرانہ کےنام پر بنائی تھی سرکار ،اب کیا کریں گے یوگی

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
مظفر نگر،کیرانہ کےنام پر بنائی تھی سرکار ،اب کیا کریں گے یوگی
58
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر: لال منی ورما (ترجمہ:رنجے کمار)

ملک کی سیاسی طور پر سب سے اہم ریاست اتر پردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات یوگی آدتیہ ناتھ کے بطور وزیر اعلیٰ ہونے والے پہلے اسمبلی انتخابات ہوں گے۔ یہ انتخاب یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ ساتھ سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی سمیت تمام بڑی پارٹیوں کے لیڈروں کے لیے اہم ہونے والا ہے۔

2017 کے گزشتہ یوپی اسمبلی انتخابات میں، جب اکھلیش کی قیادت والی ایس پی اقتدار میں تھی، اس وقت کی اہم اپوزیشن بی ایس پی جیسی حریف جماعتوں نے امن و امان اور بدعنوانی جیسے مسائل پر اکھلیش حکومت کے خلاف مہم چلائی تھی۔ اس کے بعد بی جے پی نے مظفر نگر فسادات اور کیرانہ سے ہندوؤں کے مبینہ نقل مکانی کو ہوا دے کر ’مسلمانوں کی خوشنودی‘ کے معاملے پر توجہ مرکوز کیا تھا۔

فروری-مارچ 2022 میں ہونے والے یوپی انتخابات میں ایس پی، بی ایس پی اور کانگریس سمیت تمام اپوزیشن پارٹیاں آدتیہ ناتھ حکومت کو کسانوں کے مسائل، امن و امان، بڑھتی مہنگائی اور کورونا وبا کے دوران پیدا ہونے والے بحران کو لے کر نشانہ بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ جبکہ بی جے پی کی مہم دو اہم مسائل پر مبنی ہے۔ پہلا ترقیاتی کام آدتیہ ناتھ حکومت نے کیا اور دوسرا ہندوتوا۔

بی جے پی ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کو اپنی بڑی کامیابی کے طور پر دکھا رہی ہے۔ دوسری طرف، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا اور سی ایم آدتیہ ناتھ سمیت بی جے پی کے سرکردہ لیڈروں نے سماج وادی پارٹی سے کہا ہے کہ وہ 1990 میں ملائم سنگھ یادو کی قیادت والی حکومت کے دوران ایودھیا میں کار سیوکوں پر پولیس فائرنگ کے لیے معافی مانگے۔ وہ ایس پی صدر اکھلیش یادو کو محمد علی جناح کی تعریف کرنے والے مبینہ ریمارکس کے لیے بھی نشانہ بنا رہے ہیں۔

یوپی میں حالیہ ریلیوں میں بی جے پی کے کئی لیڈروں نے پولرائزیشن کے مسائل کو اٹھانے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ امت شاہ اپنی ریلیوں میں جیل میں بند ایس پی لیڈر اعظم خان، جیل میں بند بی ایس پی ایم ایل اے مختار انصاری اور کانگریس لیڈر عمران مسعود اور نسیم الدین صدیقی جیسے مسلم اپوزیشن لیڈروں کا نام لے کر اپوزیشن پارٹیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ امیٹھی میں منعقدہ ایک عوامی میٹنگ میں سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ انہیں ’’گرو سے کہو ہم ہندو ہے‘‘ کہنے میں کوئی جھجک نہیں ہے۔

الیکشن کو بی جے پی اور ایس پی کے درمیان دو طرفہ جنگ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس کے لیے حکمران کیمپ کے لیڈر بی ایس پی اور کانگریس لیڈروں سے زیادہ اکھلیش کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ دراصل، بی جے پی اس بات کا اندازہ لگا رہی ہے کہ اگر مسلم ووٹ بی ایس پی کی طرف بڑھتے ہیں تو یہ بی جے پی کے لیے ایک بڑا چیلنج بن سکتا ہے کیونکہ بی ایس پی پہلے ہی دلت برادریوں میں بہت مقبول ہے۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے ہفتہ کو اسمبلی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرنے سے کچھ دن پہلے، آدتیہ ناتھ حکومت نے دیہی اور شہری دونوں علاقوں میں نجی ٹیوب ویلوں کے لیے بجلی کے نرخوں میں کمی کا اعلان کیا۔ یہ اعلان ایس پی اور اے اے پی کے کسانوں کو مفت بجلی اور گھریلو صارفین کے لیے ماہانہ 300 یونٹ مفت بجلی دینے کا وعدہ کرنے کے بعد آیا ہے۔

یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نئے میڈیکل کالج اور ایمس کے ساتھ ساتھ ان کے دور حکومت میں بنائے گئے ایکسپریس وے کی بھی تشہیر کررہی ہے جس میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران پریشانیوں کو لے کر بی جے پی پر اپوزیشن کے حملے کے پیش نظر پچھلی ایس پی حکومت سے اس کا موازنہ کرتے ہوئے بی جے پی کہہ رہی ہے کہ ان معاملات میں ایس پی کا ٹریک ریکارڈ کمزور رہا ہے۔

یوگی آدتیہ ناتھ یوپی میں بی جے پی کے سب سے بڑے لیڈر کے طور پر ابھرے ہیں اور ان کی حکومت پچھلے پانچ سالوں سے انتخابی مہم چلا رہی ہے۔ انہوں نے پانچ سالوں میں ریاست کے ہر ضلع اور بیشتر اسمبلی حلقوں کا دورہ کیا ہے۔ پچھلے دو مہینوں میں انہوں نے ان سیٹوں پر توجہ مرکوز کی ہے جہاں 2017 کے انتخابات میں بی جے پی کو شکست ہوئی تھی۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسمبلی انتخابات لڑیں گے۔ بی جے پی نے 2017 کے انتخابات میں 312 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی اور 2022 کے انتخابات میں دوبارہ 300 کا ہندسہ عبور کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس کے لیے اس نے اپنا دل (سونی لال) اور نشاد پارٹی کے ساتھ اتحاد کیا ہے۔

(بشکریہ: جن ستا )

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN