اردو
हिन्दी
جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

پی ایم سیکورٹی چوک: سپریم کورٹ نےجانچوں پر لگائی روک،4 رکنی کمیٹی تشکیل

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
71
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی :(ایجنسی)

سپریم کورٹ نے پیر کو وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ فیروز پور کے حوالے سے سیکورٹی چوک معاملے میں دوبارہ سماعت کی۔ سماعت کے دوران،مرکزی حکومت کی جانب سے سالیسٹر جنرل (ایس جی) تشار مہتااور پنجاب حکومت کے اٹارنی جنرل نے اپنے دلائل پیش کئے۔ سینئر وکیل منیندر سنگھ نے عدالت میں عرضی داخل کی ہے۔

تمام دلائل سننے کے بعد سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ اس معاملے میں جاری تمام جانچوں کو بند کر دی جائیں۔ عدالت نے جانچ کے لیے سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ چنڈی گڑھ کے ڈی جی پی، این آئی اے کے آئی جی، پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کے رجسٹرار جنرل کو بھی اس کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔

سماعت کے دوران سی جے آئی نے مرکزی حکومت کی پھٹکار لگاتے ہوئے کہا کہ اسے یہ نہیں دکھانا چاہئے کہ سپریم کورٹ اس معاملے میں سنجیدہ نہیں ہے۔ سی جے آئی این وی رمن، جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس ہیما کوہلی پر مشتمل تین ججوں کی بنچ نے اس معاملے کی سماعت کی۔

ایس جی تشار مہتا نے کہا کہ یہ انٹیلی جنس ڈپارٹمنٹ کی مکمل ناکامی ہے۔ وزیر اعظم کا قافلہ وہاں سے 100 میٹر دور تھا جہاں کسان احتجاج کر رہے تھے اور اس کی تمام تر ذمہ داری ڈی جی پی کی تھی۔

یہ ایس پی جی ایکٹ اور بلیو بک کی خلاف ورزی ہے اور اس کے ذمہ دار صرف اور صرف افسران ہیں اور یہ انتہائی سنگین معاملہ ہے کہ پنجاب حکومت انہیں تحفظ فراہم کر رہی ہے۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ مرکزی حکومت اس معاملے میں واضح نہیں ہے۔ پنجاب حکومت کے 7 افسران کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ جب یہ معاملہ سپریم کورٹ میں ہے تو نوٹس کیسے جاری ہو سکتا ہے۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ اس معاملے میں سیاست ہو رہی ہے۔

سالیسٹر جنرل نے کہا کہ دورہ اچھی طرح سے پلان کیا گیا تھا۔ سڑک کو محفوظ بنانا ریاستی حکومت کی ذمہ داری تھی۔ یہ کوئی اچانک فیصلہ نہیں تھا۔ بلیو بک کی صریح خلاف ورزی ہے اس لیے اس میں سماعت کی ضمانت نہیں ہے۔

واصح رہے کہ اس معاملے کی سماعت جمعہ کو بھی ہوئی۔ گزشتہ سماعت میں سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کے رجسٹرار جنرل وزیر اعظم کے ان کے ساتھ ہونے والے دورے سے متعلق تمام دستاویزات کو محفوظ رکھیں۔

سی جے آئی این وی رمن نے پنجاب حکومت اور مرکزی حکومت کی طرف سے بنائی گئی کمیٹیوں سے کہا تھا کہ وہ پیر تک اس معاملے میں کوئی کارروائی نہ کریں۔

پنجاب حکومت نے واقعے کے بعد پنجاب کے ڈی جی پی کو تبدیل کرتے ہوئے فیروز پور کے ایس ایس پی کو معطل کر دیا ہے۔ واقعے کے حوالے سے ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی ہے۔

اس واقعہ کو لے کر کانگریس اور بی جے پی کے سبھی لیڈر آمنے سامنے آگئے ہیں۔ پنجاب میں ایک ماہ کے اندر اسمبلی انتخابات ہونے ہیں اور ایسے میں یہ معاملہ کافی گرم ہو گیا ہے۔

پنجاب حکومت نے بھی اپنی رپورٹ مرکزی وزارت داخلہ کو پیش کر دی تھی۔ پنجاب کے چیف سکریٹری انیرودھ تیواری نے اس رپورٹ میں سیکورٹی چوک سے متعلق تمام نکات کو شامل کیا ہے۔ پنجاب حکومت نے دو ارکان پر مشتمل اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی تھی۔

اس واقعہ کو لے کر بی جے پی اور کانگریس کے سبھی لیڈروں کے درمیان بیان بازی جاری ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے
خبریں

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

10 جولائی
امریکا ایران معاہدہ
خبریں

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

08 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 8, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026

حالیہ خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN