آگرہ :(ایجنسی)
اسمبلی انتخابات کے لیے کانگریس نے آگرہ کی 9 اسمبلی سیٹوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کو تقریباً فائنل کر لیا ہے۔ 3 سیٹوں پر کانگریس خواتین امیدواروں کواتارے گی، جب کہ باقی 6 سیٹوں پر امیدواروں کا انتخاب ذات پات کی فارمولیشن کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔
کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری روہت چودھری ممکنہ امیدواروں کی نبض ٹٹولنے آگرہ آئے تھے۔ دعویداروں سے بات کرنے کے بعد وہ ہر سیٹ سے 2 نام لے کر دہلی روانہ ہو گئے ہیں۔ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے آج کہ اعلیٰ قیادت آگرہ کے دعویداروں کی فہرست پر حتمی مہر لگائے گی۔ امیدواروں کے ناموں کا اعلان جمعرات کو کیا جا سکتا ہے۔
آگرہ جنوبی اسمبلی حلقہ میں پارٹی کانگریس کے سابق ضلع صدر دشنت شرما اور سابق کونسلر انوج میں سے کسی ایک کو میدان میں اتار سکتی ہے۔ شمالی اسمبلی حلقہ سے کانگریس کے سینئر لیڈر ونود بنسل اور اروند ڈونیریا کسی ایک کو ٹکٹ دے سکتے ہیں۔
حال ہی میں آگرہ آتے ہوئے پرینکا گاندھی نے بالمیکی سماج کے ایک امیدوار کو الیکشن لڑانے کااعلان کیا تھا۔ایسے میں متوفی صفائی ملازم ارون بالمیکی کی بیوہ سونم کا نام بھی فہرست میں رکھا گیاہے۔ان کے الیکشن نہ لڑنے کی صورت میں یہاں سے کانگریس پی سی نروار کو ٹکٹ دے سکتی ہے۔ آگرہ دیہی اسمبلی حلقہ میں ایک بار پھر ریاستی نائب صدر اوپیندر سنگھ یا نوجوان لیڈر امت سنگھ کو میدان میں اتارا جا سکتا ہے۔
کانگریس لیڈر سروج چوہان، مینا سنگھ اور سمیکشا شرما اعتماد پور سیٹ پر مضبوط دعویدار ہیں۔ پارٹی ان میں سے کسی ایک کو بھی اپنا امیدوار قرار دے سکتی ہے۔ باہ نشست خاتون کے کھاتے میں جا سکتی ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پارٹی منوج دکشٹ (خاتون) یا گڈو دوبے میں سے کسی ایک کے نام پر مہر لگا سکتی ہے۔
فتح آباد سے ہوتم سنگھ نشاد اور پریم کماری کشواہا میں سے کسی ایک کو میدان میں اتارا جا سکتا ہے۔ یشپال رانا اور کیدار سنگھ فتح پور سیکری اسمبلی حلقہ میں ٹکٹ کے لیے لائن میں تھے۔ پارٹی ان میں سے کسی ایک دعویدار پر مہر لگا سکتی ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق امیدواروں کی فہرست تقریباً حتمی ہے۔ اب صرف اعلان کی رسم باقی ہے۔











