اردو
हिन्दी
ستمبر 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

گیان واپی مسجد پر عدالتی فیصلہ حیرت انگیز ،تشویش ناک:مسلم رہنما

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
گیان واپی مسجد پر عدالتی فیصلہ حیرت انگیز ،تشویش ناک:مسلم رہنما
55
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی :
گیان واپی مسجد معاملے میں عدالت کے سروے کرانے کے فیصلے سے ملک بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ بابری مسجد 2-کا آغاز ہوسکتا ہے۔ مسلم پرسنل لاء بورڈ نے حالانکہ کہاہے کہ مسلمانوں کو تشویش کرنے اور مایوس ہونے کی ضرورت نہیں۔گزشتہ جمعہ کو بورڈ کے سینئر رکن ڈاکٹر قاسم رسول الیاس نے بورڈ کی عاملہ کی میٹنگ بلانے اور اس معاملے کو ہاتھ میں لینے پر زور دیا تھا، اسی دوران مختلف مسلم تنظیموں کے سربراہوں نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے عدالت کے فیصلے کو حیرت انگیز اور تشویش ناک بتایا۔
اس مشترکہ بیان پر مشاورت کے صدر نوید حامد، امیر جماعت اسلامی ہند انجینئر سعادت اللہ حسینی، امیر جمعیت اہل حدیت ہند مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی، ملی کونسل کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر منظور عالم ، چیئرمین اتحاد ملت کونسل مولانا توقیر رضا خاں ،مومن کانفرنس کے صدر ایڈووکیٹ فیروز احمد اور صدر تعمیر ملتضیاالدین میئر کے دستخط ہیں۔
بیان میں کہاگیا ہے کہ بنارس کی ایک نچلی عدالت کی جانب سے گیان واپی مسجد بنارس کے متعلق یہ فیصلہ کہ آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا مذکورہ مسجد کے احاطے کاسروے کرے، حیرت انگیز بھی ہے، تشویش ناک بھی ہے اور کئی سوالات کو جنم دیتاہے۔
ملک میں عبادت گاہوں سے متعلق Places of Worship (Special Provision) Act 1991 نافذ ہے۔ اس قانون کے تحت 1947 میں جن عبادت گاہوں کی جو حیثیت تھی وہ برقرار رہے گی۔ اس قانون کے ہوتے ہوئے بنارس کے فاسٹ ٹریک کورٹ کایہ مشورہ کہ مسجد کے احاطے کا سروے کیا جائے حیرت ناک ہے اور 1991 کے قانون سے ٹکرانے والا فیصلہ ہے۔
بیان میں آگے کہا گیا ہے کہ اس فیصلے کے سماجی اورسیاسی مضمرات بڑے ہی ناخوش گوار ہوسکتے ہیں۔ نفرت کی سیاست اور فرقہ وارانہ کشیدگی کو بڑھانے میں اس سے مدد مل سکتی ہے۔ 1991 کے قانون کے بعد عبادت گاہوں سے متعلق کسی بھی قسم کی ریشہ دوانی ملک اور ملک کے مفاد کے خلاف تصورکی جانی چاہیے اور اس قانون کے مغائر کی جانے والی سازشوں سے عدلیہ سمیت حکومت کے تمام اداروں کی جانب سے سختی سے نمٹنا چاہیے۔ ہم ملک کے تمام امن پسند،جمہوری اقدار پر اعتماد کرنے والے اور دستور کی بالا دستی کو تسلیم کرنے والے باشندگان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ان رجحانات کے خلاف آواز اٹھائیں اور عبادت گاہوں کے تحفظ سے متعلق قانون اور اس کی اسپرٹ کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔
مشترکہ بیان میں بنارس کے مذکورہ کورٹ کے حالیہ فیصلے کو گیان واپی مسجد کمیٹی کی جانب سے ہائی کورٹ میں چیلنج کئے جانے کی حمایت کی گئی ہے۔اسی کے ساتھ عام مسلمانوں سے یہ اپیل کی گئی کہ گیان واپی مسجد کے مسئلہ پر مسلم پرسنل لا بورڈ کے مشورے و ہدایت اور رہنمائی کی پاسداری کریں۔ اپنے جذبات کو قابو میں رکھیں اور اِس بات کا خیال رکھا جائے کہ فیصلہ سے غیرسماجی اور سیاسی فائدہ اٹھانے والوں کو موقع فراہم نہ ہو۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
SIR Complete Guide Q&A

دور کریں الجھن اس خبر میں ہے SIR پر ہر سوال کا جواب

نومبر 26, 2025
Damaged bus in Nepal after attack on Indian passengers

نیپال میں کتنے ہندو کتنے مسلمان ہیں؟

ستمبر 11, 2025
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN