لکھنؤ:(ایجنسی)
سماج وادی پارٹی اور راشٹریہ لوک دل نے اتر پردیش اسمبلی انتخابات 2022 کے لیے اپنے 29 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی ہے۔ اس فہرست میں ایس پی نے 10 سیٹوں پر اور آر ایل ڈی نے 19 سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں۔ اتنا ہی نہیں آر ایل ڈی نے آج ہی ہاتھ تھامنے والے گجراج سنگھ کو ہاپوڑ اسمبلی سے ٹکٹ دیا ہے۔ وہ کانگریس سے چار بار ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔ ساتھ ہی ہاپوڑ کے دھولانہ اسمبلی سے موجودہ ایم ایل اے کو ٹکٹ ملا ہے۔ اسلم چودھری 2017 میں بی ایس پی سے ایم ایل اے بنے تھے اور حالیہ دنوں میں ایس پی میں شامل ہوئے تھے۔
اس کے علاوہ غازی آباد کا صاحب آباد ایس پی کے کھاتے میں گیا ہے، جہاں سے امرپال شرما میدان میں ہوں گے۔ وہیں بلند شہر سے آر ایل ڈی کے حاجی یونس، علی گڑھ سے ایس پی کے ظفر عالم، شاملی سے آر ایل ڈی کے پرسنا چودھری اور میرٹھ سے ایس پی کے رفیق انصاری میدان میں ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ یوپی انتخابات کے پہلے مرحلے میں جاٹ کی اکثریت والی سیٹیں ہیں، اس لیے ایس پی نے کم سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں۔
ایس پی اور آر ایل ڈی کی پہلی فہرست
صاحب آباد: امرپال شرما (ایس پی)
مودی نگر: سدیش شرما (آر ایل ڈی)
ڈھولانہ: اسلم چودھری (ایس پی)
ہاپوڑ: گجراج سنگھ (آر ایل ڈی)
جیور: اوتار سنگھ بھڈانہ(آر ایل ڈی)
بلندشہر: حاجی یونس(آر ایل ڈی)
سیانا: دل نواز خان (آر ایل ڈی)
کھیر: بھگوتی پرساد(آر ایل ڈی)
کول: سلمان سعید (ایس پی)
علی گڑھ: ظفر عالم (ایس پی)
کیرانہ: ناہید حسن (ایس پی)
شاملی: پرسنا چودھری (آر ایل ڈی)
چرتھوال: پنکج ملک (ایس پی)
پورقاضی: انل کمار (آر ایل ڈی)
کھتولی: راجپال سینی (آر ایل ڈی)
نہٹور: منشی رام(آر ایل ڈی)
کٹھور: شاہد منظور (ایس پی)
میرٹھ: رفیق انصاری (ایس پی)
باغپت: احمد حمید (آر ایل ڈی)
لونی غازی آباد: مدن بھیا (آر ایل ڈی)
سادا آباد: پردیپ چودھری (آر ایل ڈی)
چھاتا: تیج پال سنگھ(آر ایل ڈی)
گووردھن: پریتم سنگھ (آر ایل ڈی)
بلدیو: ببیتا سنگھ (آر ایل ڈی)
آگرہ کینٹ: کنور سنگھ (ایس پی)
آگرہ دیہات: مہیش جاٹاو(آر ایل ڈی)
فتح پور سیکری: برجیش چاہر(آر ایل ڈی)
کھیرا گڑھ: روتن سنگھ (آر ایل ڈی)
باہ: مدھوسودن شرما (ایس پی)
بتا دیں کہ اس سے قبل کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی ہے۔ 125 امیدواروں کی پہلی فہرست میں کانگریس نے 40 فیصد خواتین اور 40 فیصد نوجوانوں کو ترجیح دی ہے۔ کانگریس نے 125 امیدواروں میں سے 50 خواتین کو میدان میں اتارا ہے۔ ساتھ ہی بی جے پی اس وقت امیدواروں کے ناموں پر منتھن کر رہی ہے۔











