اردو
हिन्दी
جولائی 14, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

یوپی الیکشن: مسلمان کیا کریں؟

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر, مضامین
A A
0
یوپی الیکشن: مسلمان کیا کریں؟
380
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر: ڈاکٹر راشد شاذ

ہندوستانی مسلمان ایک عجیب مخمصہ کا شکار ہیں۔ غیر مسلم سیاسی پارٹیوں کے مولوی نما گماشتے جن کے جبہ و دستار سے یہ دھوکا ہوتا ہے کے شاید وہ اسلام اور مسلمانوں کی سر بلندی کے لئے سرگرم عمل ہوں، ایک بار پھر حرکت میں ہیں۔ کوئی کہتا ہے کہ مسلمان اگر چاہیں تو بی جے پی کو آزمانے میں بھی کوئی حرج نہیں اور کسی کا کہنا ہے کہ اس ملک میں مسلمانوں کا مستقبل گٹھ بندھن کی حمایت میں ہی محفوظ ہے۔ ان کے جبہ و دستار پر نہ جائیے قرآن کی اصطلاح میں یہ دراصل وہ مذبذبین ہیں جو دونوں طرف رہتے ہیں: جب مسلمانوں کے ہاتھ کوئی کامیابی لگتی ہے تو اس کا کریڈٹ لیتے اور جب کافروں کا پلّہ بھاری رہتا ہے تو انہیں کہتے ہیں کہ ہم نے تم کو مسلمانوں سے بچا لیا؛ و نمنعکم من المومنین۔ اب عام مسلمان حیران وپریشان ہے کہ وہ کفر اور کفر کی محاذ آرائی میں ان مولویانہ مشوروں کا کیا کرے۔ حالانکہ مسلم ووٹ کی بے وقعتی کا یہ عالم ہے کہ کوئی بھی سیاسی پارٹی اس کے حصول کے لیے کوئی سنجیدہ کوشش تو درکنار اسے کھلے عام قبول کرنے کے لئے بھی تیار نہیں۔عرصہ سے ان کے جلسوں میں رونق لگانے، جھنڈے اٹھانے اور دری بچھانے کا جو روایتی فریضہ آپ انجام دیتےآئے ہیں وہ اب آپ سے یہ کام بھی لینا نہیں چاہتے مبادا آپ کی چلت پھرت سے غیر مسلم ووٹوں کا نقصان ہو جاۓ۔ اس ہلا مارنے والی سیاسی تنہائی کے باوجود جو لوگ مسلمانوں کو خدمت کفر کے اسی بے کیف کام پر لگانا چاہتے ہیں تو ایسا اس لئے نہیں کہ انہیں آپ سے کوئی ہمدردی ہے بلکہ یہ سب کچھ ان کی پیشہ ورانہ مصروفیت کا حصہ ہے۔ انہیں اسی کام کی مہارت ہے، وہ کوئی دوسرا کام کر بھی نہیں سکتے۔

ایک مسلمان کی حیثیت سے ہمارے لیے یہ انتہائی حیرت اورعبرت کا مقام ہے کہ جس امت کے پاس قرآن مجید جیسی کتاب موجود ہو اس کے حاملین اس بات سے یکسر ناآگاہ ہوں کہ موجودہ صورتِ حال میں انہیں کیا کرنا چاہیے۔ وحی تو خیر بڑی چیز ہے۔ ہمارے علماء و دانشور اگر عقل کا ہی ڈھنگ سے استعمال کر لیتے تو انہیں یہ بات سمجھنے میں دیر نہیں لگتی کہ الکفر ملۃ واحدۃ ۔ سلمان خورشید جنہیں کانگریس کے محرمِ راز کی حیثیت حاصل ہے انھوں نے ایک بار برملا اس حقیقت کا اعتراف کیا تھا کہ کانگریس کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگین ہیں۔ مگر حقیقت تو یہ ہےکہ بقول شاعر

میں کس کے ہاتھ پہ اپنا لہو تلاش کروں
تمام شہر نے پہنے ہوئے ہیں دستانے

جو لوگ آج بی جے پی کا خیمہ چھوڑ کر گٹھ بندھن میں شامل ہونے کے لئے قطاروں میں لگے ہیں ان ہی لوگوں سے پیچھا چھڑانے کے لئے توآپ کے دل میں بار بار گٹھ بندھن کی حمایت کا خیال آتا تھا۔ ابھی زیادہ عرصہ نہیں گزرا جب صوبہ بہار میں مہاگٹھ بندھن کی بعض پارٹیوں نے، جو آپ ہی کے ووٹ سے فتح یاب ہوئی تھیں ، بی جے پی کے ساتھ مل کر حکومت بنا لی تھی۔ اتر پردیش کا موجودہ گٹھ بندھن بھی اقتدار پر قبضہ کے علاوہ کوئی اور پروگرام نہیں رکھتا۔ پھر کوئی وجہ نہیں کہ آخری رسول کی امت جسے دنیا میں قیامِ انصاف کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، اپنی ملی قوت اور افرادی سرماۓ کو کسی خاص فرد یا پارٹی کو برسر اقتدار لانے کے لئے وقف کردے۔ ایسا کرنا اپنے ملی فریضے سے پہلو تہی اور خدا کے غضب کو دعوت دینا ہوگا۔

اس ملک میں ہمارے پیشرو ٔوں نے اس سے پہلے بھی بعض سنگین غلطیوں کا ارتکاب کیا ہے جس کی سزا ہم بحیثیت قوم آج تک بھگت رہے ہیں۔ ہماری ملی اور سیاسی قوت کا میزانیہ مسلسل روبہ زوال ہے۔ آزاد اور مدنی نے، جنہیں اکبر الہ آبادی کی اصطلاحِ مستعار میں گاندھی کی گوپیاں کہنا شاید زیادہ قرین حقیقت ہو، میثاقِ مدینہ کو سمجھنے میں سخت غلطی کی۔ اقبال کا یہ محاکمہ آج بھی درست معلوم ہوتا ہے کہ عجم ہنوز نداند رموز دیں ورنہ۔ ہمارے علماء اس بات کو یکسر نظر انداز کر گئے کہ میثاقِ مدینہ میں سیادت کی کمان مسلمانوں کے ہاتھ میں تھی جبکہ آزاد ہندوستان میں مسلمان پوری طرح غیر مسلموں کے رحم و کرم پر رہ گئے تھے۔ خود ان حضرات کی نگاہوں کے سامنے قانون ساز اسمبلی کے مجوزہ مسودہ میں دور رس تبدیلیاں کی جاتی رہیں اور یہ حضرات کمالِ بے بسی سے اپنی محرومی کا تماشہ دیکھتے رہے۔ آج بھی اس ملک میں کسی مسلم سیاسی قوت کے احیاء کا راستہ جمہوری اور قانونی موشگافیوں نے مسدودکر رکھا ہے۔ لوک سبھا کی 48 مسلم نشستوں میں سے 24 نشستیں درج فہرست ذاتوں کے لیے مخصوص کر دی گئیں ہیں۔ اس ملک مسلمان ایک سیاسی قوت کے طور پر تو نہیں ابھر سکتے، ہاں ان کے خلاف نفرت انگیز مہم سیاسی کامیابی کی ضمانت ضرور دے سکتی ہے۔ گزشتہ چند برسوں میں اس فارمولے کا جس کمال عیاری کے ساتھ استعمال ہوتا رہا ہے اس کے بعد توقع تو یہ تھی مسلمانوں کی بالغ نظر قیادت دشمنوں کے ترکش سے اسلام د شمنی کا یہ تیر کسی طرح کھینچ لیتی۔ کاش کہ ہم مسلمانوں کی منھ بھرائی اور ان کے بادشاہ گر ہونے جیسے مغالطہ آمیز پروپیگنڈے کا سدباب کرنے کے لئے من حیث الامت یہ فیصلہ کر تے کہ اس ملک میں نفرت کی آندھی کو روکنے کے لئے ، چند سالوں کے لئے ہی سہی ،ہم سیاسی میدان سے کنارہ کش ہوجا ئیں گے۔ اگر ایسا ہوا ہوتا تو نہ صرف یہ کہ مسلمانوں کے خلاف زہریلے پروپیگنڈے کی مہم دم توڑ جاتی بلکہ دشمنوں کے خیمے میں جہاں متصادم نظریات اور نسلی تفریق کو مسلم دشمنی کے پردے میں چھپایا گیا ہے، داخلی تصادم کی صورتِ حال پیدا ہو جاتی۔ لیکن افسوس کہ ان مولوی نما گماشتوں نے، جو ہر الیکشن کے موقع پر اپنے سیاسی آقاؤں کے اشارے پر حرکت میں آ جاتے ہیں ہم فقیروں کو بادشاہ گر ہونے کی ایسی افیم کھلائی کہ ہمیں اصل صورت حال کا بالکل ہی اندازہ نہ ہو سکا۔مسلمانوں کی منھ بھرائی جیسے بے بنیاد پروپگنڈے سے اقوامِ غیر کے دلوں میں ہمارے لئے نفرت اور رقابت کے جذبات پیدا ہو ۓ اور اس سے دعوت اسلامی کے کام کو بھی سخت نقصان پہنچا۔ مسلمان محض ایک قوم بن کر رہ گۓ، رحمت للعالمین کا نبوی منصب ان کی پہنچ سے بہت دور رہ گیا۔

آج جب مسلم ووٹ اورمسلمانوں کی حمایت کا حصول غیرمسلم سیاسی پارٹیوں کو گھاٹے کا سودا معلوم ہوتا ہے، وہ نہیں چاہتے کہ داڑھی، ٹوپی اور برقع جیسی علامتیں ان کے اسٹیج سے دکھائی دیں۔ ہماری غیرت ملی کے لیے اس سے اچھی بات اور کیا ہو سکتی ہے کہ ہم خاموشی سے اپنے گھروں میں بیٹھ جائیں اور ٹھنڈے دل سے سوچیں کہ ہمارے ملی زوال اور ہماری سیاسی بے وزنی کا آخر سبب کیا ہے؟ آخر یہ کیسے ہوا کہ جو لوگ سیادتِ عالم کے منصب پر فائز کیے گئے تھے وہ رفتہ رفتہ ایک ایسے مقام پر جا پہنچے جہاں آج ان سے جھنڈا برداری کا کام لینا بھی اقوام غیر اپنے لئے گھاٹے کا سودا سمجھتی ہیں۔ جب اندھیرا گہرا ہو اور ہاتھ کو ہاتھ سجھائی نہ دیتا ہو تو عقل کا تقاضا ہے کہ غلط سمت میں آگے بڑھنے کی بجائے اپنے قدم فی الفور وہیں روک لیں۔

رسول اللہ کی ایک حدیث ہے کہ فتنہ کے وقت ، یعنی کنفیوژن کی صورتِ حال میں بیٹھنے والا کھڑے ہونے والے سے بہتر ہے اور کھڑا رہ جانے والا چلنے والے سے بہتر: القاعد فيها خير من القائم، والقائم خير من الماشي۔

(یہ مضمون نگار کے ذاتی خیالات ہیں)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN