رامپور( نامہ نگار)
معروف مسلم رہنما ا ور سماجوادی پارٹی کے لیڈر محمد اعظم کے صاحبزادے عبداللہ اعظم کم وبیش 23ماہ جیل میں رہنے کے بعد ضمانت پر رہا ہوگئے ۔رہا ہونے کے اپنے پہلے ردعمل میں انہوں نے انتظامیہ اور یوگی سرکار پر حملہ بولتے ہوئے الزام لگایا کہ ان کے والد کی جان خطرے میں ہے اور اگر انہیں کچھ ہوا تو ذمہ دار صرف ریاستی سرکار ہوگی۔
انہوں نے بتایا ہمیں جیل میں بڑی اذیتیں ملی ہیں۔اعظم خاں نو بار ممبر اسمبلی رہے اور اس وقت ایم پی ہیں مگر باربار لکھنے اور کہنے کے باوجود بی کلاس نہیں ملی دس بائی آٹھ کی کوٹھری میں رکھاگیا ہے اسی کے اندر ٹوائلٹ ہے ،ہم سے آنتک وادیوں سے بھی بدتر رویہ جیل انتظامیہ کا رہا، ایک عام قیدی بھی بہتر حالت میں ہوگا،ہم بھینس چور ہیں،بکری چور ہیں ،کونسا گھٹیا الزام ہے جو نہیں لگا ہے ۔
انہوں نے کہا اگر ہم بی جے پی میں چلے گئے ہوتے تو ہر طرح کی مصیبتوں سے محفوط ہو جاتے۔ سماجوادی پارٹی کے رویے پر اٹھ سوالوں کا عبداللہ اعظم نے دفاع کیا اور کہا کہ ہمیں یوگی سرکار نے جیل میں ڈالا۔اس میں پارٹی کا کیا قصور ہے۔ ان کو امید ہے کہ اعظم خاں بھی باعزت باہر آئیں گے ۔یوگی سرکار کی الٹی گنتی شروع ہوگی۔ ان کو واپس مٹھ بھیج دیا جاے گا۔











