اردو
हिन्दी
جولائی 11, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

دھرم سنسد پر ایس آ ئی ٹی کی مانگ، تین سابق فوجی افسر سپریم کورٹ پہنچے

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
ہری دوار دھرم سنسد: نفرت کے پھیلتے کاروبار کے سامنے پولیس بے بس کیوں ہے؟
209
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی: (ایجنسی)

ہندوستانی مسلح افواج کے تین ریٹائرڈ افسروں نے سپریم کورٹ میں ایک رٹ پٹیشن دائر کی ہے، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ہری دوار اور دہلی کے دھرم سنسدوں میں مسلمانوں کے خلاف ہیٹ اسپیچ کی جانچ کے لیے ایس آئی ٹی کی تشکیل کی جائے۔ان درخواست گزاروں کے نام میجر جنرل ایس جی وومبٹکرے، کرنل پی کے نائر اور میجر پریہ درشی چودھری ہیں۔عرضی میں کہا گیا ہے کہ ، سیڈیشن اورتفرقہ انگیز بیانات نے نہ صرف ملک کے فوجداری قانون کی خلاف ورزی کی ہے بلکہ ہندوستانی آئین کے آرٹیکل 19 پر بھی حملہ کیا ہے۔ یہ بیان ملک کے سیکولر تانے بانے کو داغدار کرتے ہیں اور امن عامہ کو متاثر کرنے کے شدید امکان رکھتے ہیں۔

درخواست گزاروں نے کہا ہے کہ اگر اس طرح کے واقعات پر توجہ نہ دی گئی تو اس سےمسلح افواج کے جوانوں کے حوصلے، اتحاد اور سالمیت پر سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، کیونکہ ان کا تعلق مختلف برادریوں اور مذاہب سے ہے۔

درخواست گزاروں نے اس امر کی جانب بھی توجہ مبذول کرائی ہے کہ اس طرح کی نفرت انگیز باتیں ہماری فوج کی لڑنے کی صلاحیت کو بھی شدید طور پرمتاثر کر سکتی ہیں، جس کے ردعمل میں قومی سلامتی سےسمجھوتہ کیا جائے گا۔

درخواست میں دہلی اور ہری دوار کے دھرم سنسدوں میں کہی گئی ان باتوں کا بھی حوالہ دیا گیا ہے، جن میں مبینہ طور پر مسلمانوں کے قتل عام کی اپیل کرتے ہوئے ملک کی پولیس، سیاست دانوں، فوج اور ہر ہندو سے مسلمانوں کے خلاف ہتھیار اٹھانے کی اپیل کی گئی تھی۔

عرضی میں کہا گیا ہے کہ، اس طرح کے غیر آئینی اور سطحی کردار کےغیرمہذب بیان شاید آزادی سے پہلے کے ہندوستان کے بعد سے کھلے عام نہیں دیے گئے ہیں۔

اس سے پہلے 10 جنوری کو سپریم کورٹ اس پی آئی ایل کی عرضی پر شنوائی کے لیےتیار ہوگئی تھی، جس میں ہری دوار دھرم سنسد میں ہیٹ اسپیچ کے ملزمین کے خلاف کارروائی کی مانگ کی گئی تھی۔

دریں اثنا چیف جسٹس این وی رمنا کی سربراہی والی بنچ کے سامنے عرضی داخل کرنے والے سینئر وکیل کپل سبل نے کہا تھا کہ ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود معاملے میں کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔فوج کے ان تین ریٹائرڈ افسروں کی عرضی میں ملزمین کی گرفتاری نہ ہونے کے بارے میں بھی سوال اٹھائے گئے ہیں۔

بہرحال 13 جنوری کو اتراکھنڈ پولیس نے ہری دوار دھرم سنسد میں زہر اگلنے والے وسیم رضوی عرف جتیندر نارائن تیاگی کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ ایک اور ملزم غازی آباد کے ڈاسنہ مندر کے پجاری اور جونا اکھاڑہ کے مہامنڈلیشوریتی نرسنگھانند کی بھی گرفتاری ہفتہ کو ہوگئی ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے
خبریں

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

10 جولائی
امریکا ایران معاہدہ
خبریں

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

08 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 10, 2026

جولائی 8, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026

حالیہ خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN