نوئیڈا :(ایجنسی)
بلند شہر میں 2018 کے تشدد میں یوگیش راج کو مبینہ کردار کے لیے کچھ وقت کے لیے گرفتار کیا گیا تھا، اب اس نے اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے اپنا کاغذات نامزدگی داخل کیا ہے۔ معلوم ہو کہ اس تشدد میں ایک پولیس انسپکٹر سمیت دو لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔ سیانا اسمبلی حلقہ سے آزاد امیدوار کے طور پر یوگیش کمارنے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔
یہ جانکاری ان کے انتخابی حلف نامے میں دی گئی ہے۔ اس حلقے میں پولنگ 10 فروری کو ہوگی۔ اپنے حلف نامہ میں 12ویں پاس یوگیش راج نے اپنی عمر 26 سال بتائی ہے اور اعلان کیا ہے کہ ان کے خلاف دو فوجداری مقدمات ہیں جن میں فیصلے کا انتظار ہے۔ ان میں سے ایک کا تعلق 2018 کے ہجومی تشدد سے ہے۔











