اردو
हिन्दी
جولائی 11, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

شرجیل امام پرملک سے غداری کا مقدمہ چلانے کی اجازت

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
شرجیل امام پرملک سے غداری کا مقدمہ چلانے کی اجازت
165
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:(ایجنسی)

معروف طلبہ لیڈر اور جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طالب علم شرجیل امام کو شہریت ترمیمی قانون اور نیشنل رجسٹر آف سٹیزن کے خلاف مظاہرہ کے دوران مبینہ طور پر اشتعال انگیز تقاریر دہلی کی کڑکڑڈوما عدالت نے الزامات طے کئے ہیں۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور دہلی کے جامعہ علاقے میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف احتجاج کے دوران مبینہ طور پراشتعال انگیز بیان سے متعلق 22ایف آئی آر کی بنیاد پر فرد جرم عائد کیا ہے۔مبینہ اشتعال انگیز تقاریر جن کے لیے امام کو گرفتار کیا گیا تھا وہ13 دسمبر2019کو جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اور 16جنوری 2020کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں کی گئی تھیں۔ وہ 28جنوری 2020سے عدالتی حراست میں ہیں۔

پیر کو ایڈیشنل سیشن جج امیتابھ راوت نے شرجیل پر الزامات طے کیے ہیں۔ شرجیل امام کے خلاف موجودہ ایف آئی آر 124 اے، 153 اے، 153بی، 5050 اور یو اے پی اے کی دفعہ13کے تحت بغاوت، مذہب، نسل، مقام پیدائش کی بنیاد پر مختلف گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینے سمیت عوامی فسادات اور غیر قانونی سرگرمیوں (روک تھام) کے تحت غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

بیان کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد شرجیل امام موضوع گفتگو بنے اس کے بعد انہیں سی اے اے کے خلاف ہوئے پرتشدد احتجاج سے منسلک کئی معاملوں میں ملزم بنایاگیا، شرجیل کو جنوری 2020میں اشتعال انگیز بیان اور ملک سے غداری کے معاملے میں بہار سے گرفتار کیاگیا تھا۔ دہلی پولیس نے اس معاملے میں امام کے خلاف چارج شیٹ داخل کی تھی، جس میں انہوں نے الزام لگایا تھا کہ اس نے مبینہ طور پر مرکزی حکومت کے خلاف نفرت کو بھڑکانے والی تقریریں کیں اور لوگوں کو اکسایا جس کی وجہ سے دسمبر 2019 میں تشدد ہوا تھا۔دہلی کی ساکیت عدالت نے شرجیل امام کی ضمانت عرضی خارج کردی تھی، عرضی خارج کرتے ہوئے عدالت نے کہاکہ تھا کہ 13دسمبر 2019کی تقریر کو سرسری طریقے سے پڑھنے سے پتہ چلتا ہے کہ یہ صاف طور پر فرقہ وارانہ ہے اس طرح کی تقریر سے سماج کا امن وامان بگڑتا ہے، ہم وہی ہوتے ہیں جو ہماری سوچ بناتے ہیں، اس لیے آپ کیا سوچ رہے اس بات کو دھیان میں رکھیں۔ لفظ بہت اہم نہیں ہیں لیکن سوچ زندہ رہتی ہے وہ زیادہ اثر انگیز ہوتی ہے اور دور تک جاتی ہے۔ واضح رہے کہ شمال مشرق دہلی فسادات کو لے کر 150 سے زیادہ معاملات درج کیے گئے ہیں اس تشدد میں تقریباً 53 لوگ ہلاک اور کئی زخمی ہوئے تھے۔ فساد سے منسلک معاملوں میں اب تک250 سے زیادہ چارج شیٹ داخل کی جاچکی ہیں، ان میں1153 لوگوں کو ملزم بنایاگیا ہے۔

بتادیں کہ الہ آباد ہائی کورٹ نے اس سے قبل یکم دسمبر 2021کو شرجیل امام کو ضمانت دی تھی۔ عدالت نے ضمانت کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے کہا تھا کہ شرجیل امام نے نہ تو ملک سے بغاوت کرنے کی بات کہی ہے اور نہ ہی لوگوں کو تشدد بھڑکانے لیے اکسایا ہے ۔ عدالت نے شرجیل امام کو پچاس پچاس ہزار کی ضمانتوں پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا ۔ جسٹس سومتر دیال سنگھ کی بنچ نے معاملے کی سماعت کے بعد شرجیل امام کی طرف سے داخل ضمانت عرضی منظور کر لی تھی ۔ ذیلی عدالت میں شرجیل امام کی ضمانت عرضی خارج ہونے کے بعد الہ آباد ہائی کورٹ میں ضمانت عرضی داخل کی گئی تھی ۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا تھا کہ شرجیل امام پر پولیس کی طرف سے جو سنگین دفعات لگائی گئی ہیں وہ قانون اور شواہد کی بنیاد پر عدالت میں ثابت نہیں ہو پائیں ۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا تھا کہ شرجیل امام کی تقریر میں ایسی کوئی غیر قانونی بات نہیں ثابت ہوئی جس کی بنیاد پر شرجیل امام کی ضمانت روکی جائے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے
خبریں

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

10 جولائی
امریکا ایران معاہدہ
خبریں

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

08 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 10, 2026

جولائی 8, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026

حالیہ خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN