اردو
हिन्दी
جولائی 11, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ووٹروں کو مفت دینے کامعاملہ! سپریم کورٹ کا مرکز، الیکشن کمیشن کو نوٹس

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
ووٹروں کو مفت دینے کامعاملہ! سپریم کورٹ کا مرکز، الیکشن کمیشن کو نوٹس
56
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:(ایجنسی)

سپریم کورٹ نے سیاسی جماعتوں کے انتخابات کے دوران مبینہ طورپر ناقابل عمل وعدے کرنے کے معاملے میں مرکزی حکومت اور الیکشن کمیشن کومنگل کے روز نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا۔

چیف جسٹس این وی رمن کی سربراہی والی بنچ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما اور وکیل اشونی کمار اپادھیائے کی ایک مفاد عامہ کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے نوٹس جاری کیا۔ چیف جسٹس نے درخواست گزار کے وکیل وکاس سنگھ سے پوچھا کہ درخواست میں صرف دو سیاسی جماعتوں کا ہی کیوں ذکر کیا گیا ہے۔ چیف جسٹس نے صرف پنجاب کا ذکر کرنے پر بھی سوالات کئے۔

مسٹر سنگھ نے بنچ کو بتایا کہ انتخابات کے وقت تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے پرکشش وعدے کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ ناقابل عمل وعدوں کا بوجھ آخر کارعوام کو ہی اٹھانا پڑتا ہے۔ انہوں نے اس عرضی کو اہم بتاتے ہوئے مرکز اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرنے اور جلد سماعت کرنے کی گزارش کی جسے سپریم کورٹ نے قبول کرلیا۔

چیف جسٹس کی سربراہی والی جسٹس اےایس بوپنا اور جسٹس ہیما کوہلی کی بنچ نے مرکز اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کے ساتھ ہی کہا کہ وہ اس معاملے کی سماعت چار ہفتے بعد کرے گی۔

مسٹر اپادھیائے نے اسمبلی انتخابات سے پہلے عوامی پرکشش وعدوں کو منصفانہ انتخابات کی جڑوں کو ہلانے والا قراردیتے ہوئے اس کے خلاف ہفتہ کو ایک مفاد عامہ کی عرضی دائر کی تھی ۔ انہوں نے اپنی درخواست میں پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے تناظر میں مختلف سیاسی جماعتوں کے پاپولسٹ وعدوں کا ذکرکرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ عوامی فنڈز سے مفت تحائف کے غیر معقول وعدوں نے ووٹروں کو غیر ضروری طور پر متاثر کیا ہے، لہٰذا سپریم کورٹ اس معاملے میں الیکشن کمیشن کو ہدایت دے کہ وہ متعلقہ جماعتوں کے انتخابی نشانات ضبط کرے اوران کا رجسٹریشن منسوخ کردے۔

عوامی وعدوں نے منصفانہ انتخابات کی جڑیں ہلا دیں

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابات کے وقت ’تحائف‘ کے اعلان سے ووٹرز غیر ضروری طور پر متاثر ہوتے ہیں۔ اس سے انتخابی عمل کی درستگی متاثر ہوتی ہے۔ ایسے ’عوامی وعدوں ‘ نے منصفانہ انتخابات کی جڑیں ہلا دی ہیں۔

آئین کی خلاف ورزی

درخواست میں سیاسی جماعتوں کے ایسے فیصلوں کو آئین کے آرٹیکل 14، 162، 266 (3) اور 282 کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔ درخواست میں الیکشن کمیشن کو ان سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات کی رجسٹریشن کو ضبط اور منسوخ کرنے کا حکم دینے کی درخواست کی گئی ہے جنہوں نے عوام کے پیسے سے غیر معقول ’مفت ‘تحفے‘ تقسیم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ درخواست میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سیاسی جماعتیں من مانی یا غیر معقول طور پر غلط فائدے کے لیے اور ووٹروں کو اپنے حق میں لینے کے لیے ’تحفے‘ کا وعدہ کرتی ہیں، جو کہ رشوت ستانی اور غیر ضروری اثر و رسوخ کے مترادف ہے۔ پانچ ریاستوں کے انتخابات کے موقع پر دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے وعدوں پر مکمل پابندی عائد کی جانی چاہئے کیونکہ اس طرح کے مقبول وعدوں کا استعمال ووٹروں کو لالچ دے کر ناجائز سیاسی فائدہ حاصل کرنے کے لئے کیا جاتا ہے۔

’آپ‘ کی مثال ، پنجاب میں ہر ماہ ہزاروں کروڑ کی ضرورت ہوگی

مثال دیتے ہوئے عرضی میں کہا گیا ہے کہ اگر عام آدمی پارٹی (اے اے پی) پنجاب میں اقتدار میں آتی ہے تو اسے اپنے سیاسی وعدوں کو پورا کرنے کے لیے ہر ماہ 12,000 کروڑ روپے کی ضرورت ہے۔ وہیں اگر شرومنی اکالی دل اقتدار میں آتا ہے تو ماہانہ 25,000 کروڑ روپے اور کانگریس کے اقتدار میں آنے پر 30,000 کروڑ روپے کی ضرورت ہوگی، جبکہ ریاست کی جی ایس ٹی کی وصولی صرف 1,400 کروڑ روپے ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اصل میں قرضہ واپس کرنے کے بعد پنجاب حکومت تنخواہ اور پنشن بھی نہیں دے پا رہی ہے تو تحفہ کیسے دے گی؟ کڑوا سچ یہ ہے کہ پنجاب کا قرضہ ہر سال بڑھتا جا رہا ہے۔ ریاست کا بقایا قرض بڑھ کر 77,000 کروڑ روپے ہو گیا ہے۔ موجودہ مالی سال میں ہی 30,000 کروڑ روپے جمع کیے جا رہے ہیں۔

وہ دن دور نہیں جب پارٹیاں وعدہ کریں گی کہ ‘ہم آپ کو کھانا پکا کر کھلائیں گے

عرضی گزار اپادھیائے نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب ایک سیاسی پارٹی کہے گی کہ ‘’ہم آپ کے لیے آپ کی رہائش گاہ پر کھانا بنائیں گے‘ اور دوسری کہے گی کہ ‘ہم صرف کھانا نہیں بنائیں گے، بلکہ آپ کو کھلائیں گے۔‘ تمام پارٹیاں عوامی وعدوں کے ذریعے دوسری پارٹیوں کو پیچھے چھوڑنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے
خبریں

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

10 جولائی
امریکا ایران معاہدہ
خبریں

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

08 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 10, 2026

جولائی 8, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026

حالیہ خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN