اردو
हिन्दी
جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

بزرگوں کے مزارات ناجائز قبضوں کی علامات،سادھوی پرگیہ کا اشتعال انگیز بیان

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
بزرگوں کے مزارات ناجائز قبضوں کی علامات،سادھوی پرگیہ کا اشتعال انگیز بیان
77
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

بھوپال :(ایجنسی)

ممبر پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ اپنے فلاحی کاموں کو لے کر اتنا سرخیوں میں نہیں رہتی ہیں جتنا وہ اپنے متنازع بیانات کو لیکر رہتی ہیں ۔ پہلے انہوں نے بھوپال ایم وی ایم کالج کے پاس واقع قدیم قبرستان اور حضرت امیر الدین شاہ نقشبندی کے قدیم مزار پر سوال اٹھایا تھا اور ابھی یہ معاملہ تھما بھی نہیں تھا کہ انہوں نے لاؤڈسپیکر سے ہونے والی اذان سے نیند میں خلل پڑنے کا بیان جاری کردیا ۔ نیا بیان بھوپال وی آئی پی روڈ اور بھوپال کے بڑا تالاب میں واقع قدیم درگاہ کو ناجائز قبضہ سے تعبیر کرتے ہوئے نگر سرکشا سمیتی کی میٹنگ میں افسران کو اس کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کا سامنے آیا ہے ۔ وہیں مدھیہ پردیش جمیعت علما نے سادھوی پرگیہ کے بیان کو نئے فتنہ سے تعبیر کیا ہے ۔

بھوپال رکن پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ کہتی ہیں کہ مجھے ممبر پارلیمنٹ بنے ہوئے دو سے ڈھائی سال ہوگیا ہے ، لیکن افسران بھوپال کی ترقی کے پروجیکٹ پر کام ٹھیک سے نہیں کرتے ہیں۔ کہیں بھی دھرم اور آستھا کے نام پر قبضہ کرلیا جاتا ہے ۔ تالاب کے بیچ میں مزار بن گیا ہے ۔ ہٹتا ہے پھر بن جاتا ہے ،ایسا کیوں ہو رہا ہے ۔ یہ کوئی مذہبی عقیدت کا معاملہ نہیں ہے۔ مذہبی عقیدت کا معاملہ وہاں ہونا چاہئے ، جہاں استھان ہوتا ہے ، لیکن ناجائز طور پر کیوں۔ اس کی کیا ضرورت ہے ۔مجھے لگتا ہے کہ ترقی کو لے کر سب کے سر ایک ہونے چاہئے ۔ ہمارے حلقہ کی بات ہے، راجدھانی کی بات ہے، بھوپال کی بات ہے ، نہ ہم کسی کی مذہبی عقیدت کو ٹھیس پہنچانا چاہتے ہیں اور نہ ہی ہم کسی نظریہ کو ضرب لگانا چاہتے ہیں ، لیکن یہ اگر زبردستی کی بات ہے ، تو یہ علاقہ کیلئے بالکل ٹھیک نہیں ہے۔ ہم دوسروں کو قانون کا درس پڑھائیں اور یہاں پر ایک طبقہ کو سامنے رکھ کر ضابطہ کو نظر انداز کریں تو یہ بالکل ٹھیک نہیں ہے ۔

وہیں مدھیہ پردیش وقف بورڈ کے سابق رکن و مدھیہ پردیش جمیعت علما کے صدر حاجی محمد ہارون نے سادھوی پرگیہ کے بیان پر اپنے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ حاجی محمد ہارون کہتے ہیں کہ سادھوی جی اتفاق سے بھوپال کی رکن پارلیمنٹ بن گئیں ہیں ، لیکن وہ نہ تو بھوپال کی مشترکہ تہذیب سے واقف ہیں اور نہ ہی بھوپال میں مسلمانوں کی تاریخ اور ان کی قربانیوں سے ۔ سادھوی جی قدیم مزارات اور قبرستانوں کو غیرقانونی اور ناجائزقبضہ سے تعبیر کر رہی ہیں ، سب کے ریکارڈ وقف بورڈ میں موجود ہیں ۔ یہ قبرستان اور بزرگان دین کے مزارات آج راتوں رات نہیں بنائے گئے ہیں ، بلکہ ان کی تاریخ سیکڑوں سال سے قدیم ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ سادھوی اپنی سیاست چمکانے کے لئے شر پیدا کر رہی ہیں ، جسے کبھی قبول نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ جہاں تک بھوپال کی تعمیر و ترقی کا سوال ہے تو مسلمانوں نے ہمیشہ بڑھ کر تعاون کیا ہے ۔ جب بھد بھدا ڈیم کی تعمیر ہو رہی تھی اور اس میں قدیم قبرستان علاقہ آرہا تھا ، تو مسلمانوں نے زمین دی ہے ۔ وی آئی پی روڈ کی تعمیر میں بھی قبرستان کا حصہ شامل ہے۔ پل کے نیچے آج بھی قبریں موجود ہیں ۔ سادھوی کو چاہئے کہ ترقیاتی کام کریں اور وہ صرف ایک سماج کی رکن پارلیمنٹ نہیں ہیں ، بلکہ سبھی سماج کی ہیں اور انہیں چاہئے کہ وہ ایم پی فنڈ سے قدیم قبرستان اور مزارت کو درست کرنے کا کام کریں ۔ کیونکہ ان مزارات کے عقیدت مند صرف مسلمان ہی نہیں ، بلکہ سبھی قوموں کے لوگ ہیں ۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے
خبریں

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

10 جولائی
امریکا ایران معاہدہ
خبریں

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

08 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 10, 2026

جولائی 8, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026

حالیہ خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN