اردو
हिन्दी
جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ہمارے علاقےکو بدنام کررہے ہیں امت شاہ: جینت چودھری

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
ہمارے علاقےکو بدنام کررہے ہیں امت شاہ: جینت چودھری
101
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

شاملی:(ایجنسی)

اترپردیش اسمبلی انتخابات کے لیے سماج وادی پارٹی سے اتحاد کرنے والے راشٹر لوک دل کے سربراہ چودھری جینت چودھری اس وقت سرخیوںمیں آئےجب انہیں بی جے پی سے جڑنے کی دعوت ملی۔ کچھ دیر بعد جینت چودھری نے کہا کہ ‘’دعوت انہیںنہیں، ان 700 سے زیادہ کسان پریوارں کو دو جن کے گھر آپ نے اجاڑ دئیے۔‘

اس سے قبل بدھ کی سہ پہر بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دہلی میں پارٹی کے رکن پارلیمنٹ پرویش ورما کے گھر 100 سے زائد کسان رہنماؤں سے ملاقات کی تھی، جس کے بعد ایم پی پرویش ورما نے میڈیا کو بتایا کہ بی جے پی کا دروازہ جینت چودھری کے لیے ہمیشہ کھولا ہے۔

انہوں نے کہا تھا، ’راشٹریہ لوک دل کے سربراہ جینت چودھری کے معاملے پر وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ پولنگ کے بعد بھی بہت سے امکانات ہیں، فی الحال، انہوں نے ایک پارٹی کا انتخاب کیا ہے۔ جاٹ برادری کے لوگ جینت چودھری سے بات کریں گے۔ بی جے پی کا دروازہ ہمیشہ کھلا ہے۔‘

न्योता मुझे नहीं, उन +700 किसान परिवारों को दो जिनके घर आपने उजाड़ दिए!!

— Jayant Singh (@jayantrld) January 26, 2022

جینت چودھری نے اس پیش رفت سے پہلے بی بی سی کے صحافی سرو پریا سانگوان کے ساتھ اپنے انٹرویو میں بی جے پی اور اتحاد کی سیٹوں پر اٹھے تنازعات پر جواب دیے۔ ان کے انٹرویو کی پانچ اہم جھلکیاں پیش خدمت ہے۔

1- بی جے پی کے ساتھ اتحاد کی بھی کوئی بنیاد ہونی چاہیے۔ کوئی ایسا وژن ہونا چاہیے کہ ہم ایک لمبے عرصے تک ساتھ چل سکیں۔ آج جو بی جے پی کی حالت ہے، بی جے پی میں کوئی اتحادی بھی خوش نہیں ہے، بی جے پی کے ایم پیز خوش نہیںہیں، ایم ایل اے خوش نہیںہیں، اس لئے کتنے لوگ بی جے پی چھوڑ چھوڑ کر جارہے ہیں۔ میرا ٹریک ریکارڈ چیک کریں۔ مسلسل اس حکومت کی مخالفت کرتے ہوئے اگر کسی نے بی جے پی کی مخالفت کی ہے تو ہم نےکی۔ جب یوگی جی آئے تھے یوپی میں تو سب سے پہلا احتجاج اس حکومت کے خلاف آر ایل ڈی نے کیا تھا۔ ہمارا مطالبہ تھا کہ بی جے پی نے جو قرض معافی کا وعدہ کیا تھا اس میں تاخیر ہو رہی تھی۔ ہم تومسلسل 5 سال سے سڑک پر رہے ہیں۔ آج بی جے پی کا جو نظریہ ہےوہ یہ کہ ملک کی 60-70 فیصد آبادی کو خوف میں مبتلا رکھیں۔ وہ جس طرح سے خوف کا ماحول بنانا چاہتے ہیں، وہ مظفر نگر فسادات کا سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، انہیں اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ سماج کے ساتھ کیا ہو رہا ہے، انہیں صرف اقتدار میں رہنا ہے۔

2- ہم فرقہ پرستی کے خلاف کھل کر بول رہے ہیں۔ میرا یقین ہے کہ آپ جو بھی کام کریں، اسے پوری ایمانداری سے کریں، پوری قوت اور لگن سے کریں۔ ورنہ کوئی فائدہ نہیں۔ عوام آپ کو دیکھ رہے ہیں، آپ جس مسئلے پر بات کر رہے ہیں، اس کی بازگشت دور دور تک جاتی ہے۔ اس لیے ہم نے سوچا کہ ہمارے علاقے میں جو فضا بگڑی ہے،اسے بہتر بنانے میں بہت محنت کی ضرورت ہے۔

3- جاٹ اور مسلمانوں کے درمیان تعلقات بہت اچھے ہیں، کاروباری رشتےبھی ہیں، سماجی تعلقات بھی ہیں، مجھے یقین ہے کہ ہم بہت آگے نکل چکے ہیں، کوئی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھنا چاہتا۔ یوگی جی ہمارے علاقے میں آتے ہیں تو پاؤں نہیں رکھتے کہ دنگا -دنگا شروع کردیتے ہیں ۔ اس سے بھی لوگوں کےاندرناراضگی ہے۔ ہم لوگ ان باتوں کو نہیں سننا چاہتے ۔ امت شاہ جب نقل مکانی کے ایشوز پر تقریر کرتےہیں تو ایسا لگتا ہے کہ ان کے چہرے سےلارٹپک رہیہے۔ ایسی بات کرکے وہ کیا ثابت کررہے ہیں،کیا ملے گا اس علاقے کو ،ایسے ایشوزکو استعمال کرکے وہ ہمارے علاقے کی بدنامی کرتے ہیں۔

4- ایس پی کے جو لوگ ہمارے نشان پر لڑ رہے ہیں، وہ ہماری پارٹی کو مضبوط کریں گے، اگرایس پی- آر ایل ڈی کی سرکار بنے گی تو ہماری پارٹی کے کارکنوں کی عزت بڑھےگی۔ اب جیسے میرا ں پور سے چندن چوہان لڑرہےہیں، ان کےوالد تومیرے ساتھ ممبرپارلیمنٹ بنے تھے آر ایل ڈی کے ۔ چندن یوتھ آر ایل ڈی کے صدر رہ چکے ہیں۔ درمیان میں سماج وادی پارٹی میں چلے گئے، اب واپس آگئے ۔ ہمیں 403 سیٹیں دیکھنی ہیں۔ جہاں مل کر فارمولیشن بنانا ہے اورجیتنا ہے۔ دونوں الگ تنظیم ہے،دونوں کےکارکنان اپنے سطح پر کوشش کررہےہیں،5 سال انہوں نے محنت کی ہے، ایک بڑے ہدف کودیکھ کرقربانیاں ،مطلب اپنا دعویٰ توچھوڑنا پڑے گا۔

5- کسان تحریک کو کامیابی توملی۔ ہماری بنیادی مانگ قوانین کو واپس لینے کی تھی، وہ ہو ئے، لیکن یہ بھی دیکھیں کہ ہم پر کتنے زخم لگے ہیں۔ 700 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ لکھیم پور کا واقعہ ہوا۔ ابھی تک انصاف نہیں ملا۔ اس کے باوجود پولیس کسانوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔ ٹینی جی ابھی بھی کابینہ میں موجود ہیں۔ وہی بی جے پی جو ٹینی جی کی عزت کر سکتی ہے، کیا وہ کبھی کسانوں کے ساتھ انصاف کر پائے گی؟

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے
خبریں

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

10 جولائی
امریکا ایران معاہدہ
خبریں

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

08 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 10, 2026

جولائی 8, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026

حالیہ خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN