نئی دہلی:(ایجنسی)
ایس پی لیڈر اکھلیش یادو نے آج الزام لگایا کہ ان کا ہیلی کاپٹر بغیر کسی وجہ کے دہلی میں روک دیا گیا، حالانکہ کچھ دیر بعد انہوں نے بتایا کہ انہیں پرواز کی اجازت مل گئی ہے۔ بتا دیں کہ اکھلیش یادو نے آج مظفر نگر میں جینت چودھری کے ساتھ پریس کانفرنس کرنی ہے، لیکن دہلی میں ہی ان کا ہیلی کاپٹر روک دیا گیاتھا۔ اکھلیش نے اس بارے میں ٹویٹ بھی کیا کہ آپ ہیلی کاپٹر کو روک سکتے ہیں، حوصلے کو نہیں۔ لوگ سب کچھ سمجھ رہے ہیں۔
راشٹریہ لوک دل لیڈر روہت اگروال نے بھی اس بابت ’کو‘ کیا تھا۔ اکھلیش یادو کا ہیلی کاپٹرکو روکنا بدقسمتی اور آئین کا قتل ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کو اپنی شکست نظر آ رہی ہے، اسی لیے وہ ایسی حرکت کر رہی ہے۔ حالانکہ بی جے پی کے ایک اعلیٰ لیڈر نے ابھی یہاں سے ٹیک آف کیا ہے۔ یہ شکست خوردہ بی جے پی کی گھناؤنی سازش ہے۔ لوگ سمجھ رہے ہیں…
اکھلیش یادو نے بھی اس معاملے پر کہا کہ اقتدار کا غلط استعمال ہارتےہوئے لوگوںکی نشانی ہے ۔ سماج وادی جدوجہد کی تاریخ میں بھی درج ہوگا ! ہم جیت کی تاریخی اڑان بھرنے جارہے ہیں ۔
بتاتے چلیں کہ پانچ ریاستوں اتر پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب، گوا اور منی پور میں انتخابات 10 فروری سے شروع ہوں گے۔ یوپی میں کل 403 سیٹوں کے لیے سات مرحلوں میں پولنگ ہوگی۔ ان مراحل کے تحت ووٹنگ 10 فروری، 14 فروری، 20 فروری، 23 فروری، 27 فروری، 3 مارچ اور 7 مارچ کو ہوگی۔ نتائج 10 مارچ کو آئیں گے۔











