نئی دہلی :(ایجنسی)
یوپی الیکشن میں بڑا فیصلہ لیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے ایگزٹ پول پر پابندی لگا دی ہے۔ یہ پابندی 10 فروری سے 7 مارچ تک جاری رہے گی۔ پرنٹ یا الیکٹرانک میڈیا پر کوئی ایگزٹ پول نہیں چلایا جائے گا۔
یوپی کے چیف الیکٹورل آفیسر اجے کمار شکلا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 10 فروری کی صبح 7 بجے سے 7 مارچ کی شام 6.30 بجے تک ایگزٹ پول پر پابندی لگائی گئی ہے۔ ایگزٹ پول نہ تو پرنٹ میڈیا کے ذریعے شائع کیا جائے گا اور نہ ہی اسے الیکٹرانک میڈیا پر دکھانے کی اجازت ہوگی۔ اس ضابطہ پر عمل نہ کرنے والے کو دو سال تک قید ہو سکتی ہے۔ اس پر بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جا سکتا ہے۔











