استنبول:(ایجنسی)
ترک صدر رجب طیب اردوگان نے کہاہےکہ قومی اخلاقی اقدار کو مجروح کرنے والی خبریں تیار کرنے والے میڈیااداروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی،ناقدین کاکہناہےکہ صدر کا اعلان ایمرجنسی لگانے کے مترادف ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق ترک صدر رجب طیب اردگان نے ترک میڈیا کو دھمکی دی ہے کہ اگر انہوں نے ملک کی بنیادی اقدار کو نقصان پہنچانے والا مواد پھیلایا تو وہ جوابی کارروائی کریں گے۔
اردگان نے یہ واضح نہیں کیا کہ ایسا مواد کیا ہے لیکن کہا کہ’’میڈیا کے ذریعے ظاہری یا ڈھکی چھپی سرگرمیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی جس کا مقصد ہماری قومی اور اخلاقی اقدار کو مجروح کرنا اور ہمارے خاندانی اور سماجی ڈھانچے میں خلل ڈالنا ہے۔









