اردو
हिन्दी
جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

پیگاسس جاسوسی معاملے پر سپریم کورٹ میں نئی ​​درخواست، ایف آئی آر کے اندراج کی اپیل

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
پیگاسس جاسوسی معاملے پر سپریم کورٹ میں نئی ​​درخواست، ایف آئی آر کے اندراج کی اپیل
137
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:(ایجنسی)

حکومت ہند کی طرف سے اسرائیل سے پیگاسس جاسوسی سافٹ ویئر کی مبینہ خریداری میں ایک غیر ملکی اخبار کے حالیہ انکشافات کے پیش نظر اتوار کو سپریم کورٹ میں ایک نئی مفاد عامہ کی عرضی (پی آئی ایل) دائر کی گئی کئی سیاست دانوں، صحافیوں، عہدیداروں، ایڈوکیٹ، ایم ایل اے کی بات چیت کی جاسوسی کے الزامات سے متعلق اس عذرداری پر جلد سماعت کی اپیل چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمنا سے کی گئی ہے۔

درخواست گزار مسٹر شرما کا کہنا ہے کہ پیگاسس کیس میں ایک غیر ملکی اخبار ’نیو یارک ٹائمز‘ کے حالیہ انکشاف کے بعد یہ واضح ہو گیا ہے کہ حکومت ہند نے عوام کی محنت کی کمائی کا غلط استعمال کرکے پیگاسس سافٹ ویئر کو غیر قانونی طور پر خریدا ہے۔ اس کے ملزموں کے خلاف فوری ایف آئی آر درج کرکے مزید تفتیش کی جائے۔

اپنی درخواست کا حوالہ دیتے ہوئے مسٹر شرما نے بتایاکہ "امریکی تحقیقاتی ایجنسی ایف بی آئی نے اپنی تحقیقات کی تصدیق کرنے اور اسے نیویارک ٹائمز کے ذریعہ شائع کرنے کے بعد اس معاملے میں کیا بے نقاب ہونا باقی ہے؟ اس معاملے میں فوری طور پر متعلقہ ملزموں کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے مزید تحقیقات کی جانی چاہیے۔

واضح رہے کہ پیگاسس کیس میں پہلے سے دائر پی آئی ایل کی سماعت کے بعد چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس ہیما کوہلی کی بنچ نے 27 اکتوبر کو ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی۔ اس کی سربراہی سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج جسٹس آر۔ وی رویندرن، سابق انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) افسران آلوک جوشی اور ڈاکٹر سندیپ اوبرائے کو جسٹس رویندرا کی مدد کے لیے رکن بنایا گیا ہے۔

پیگاسس معاملے میں حکومت کی خاموشی سوالات کھڑے کررہی ہے:مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی)سپریمومایاوتی نے آن لائن جاسوسی سے جڑے سافٹ وئیر کی خرید کے سلسلے میں چل رہے تنازع پر مرکزی حکومت کی خاموشی پر سوال کھڑے کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو اس معاملے میں وضاحت کرنی چاہئے مایاوتی نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں کہا’پیگاسس جاسوسی معاملہ مرکزی حکومت و بی جے پی کی لگاتار نیند اڑائے ہوئے ہے۔ اس کافی سنگین معاملے میں روزانہ نئے نئے انکشافات ہورہے ہیں۔ پھر بھی ملک و عوام کے تئیں جواب دہ و ذمہ دار ہوکر معتبر جواب دینے کے بجائے مرکزکی خاموشی اور بھی نئے سوال کھڑے کرتی ہے۔ حکومت اس ضمن میں صحیح حالات کے بارے میں آگاہ کرے۔

قابل ذکر ہے کہ مودی حکومت کے ذریعہ پیگاسس سافٹ وئیر خریدے جانے کی بات ایک میڈیا رپورٹ میں شائع ہونے کے بعد اس معاملے پر حکومت ایک بار پھر سوالوں کے گھیرے میں آگئی ہے۔ اپوزیشن اس مسئلے پر حکمراں جماعت پر حملہ آور ہے۔

مایاوتی نے اس معاملے میں ہندوستان کی شبیہ خراب ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ کر کے کہا ہے کہ’ ساتھ ہی پیگاسس کے نئے حقائق پر سابق فوجی سربراہ و مرکزی وزیر کی’سپاری میڈیا‘ جیسا تبصرہ کافی ناشائستہ ہے جو حکومت کی تنگ سوچ کا ثبوت ہے۔پیگاسس معاملے میں ہندوستان کا نام میکسیکو، پولینڈ، ہنگری وغیرہ ممالک کے حکمرانوں کے زمرے میں آنا بھی کم تشویش کی بات نہیں ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے
خبریں

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

10 جولائی
امریکا ایران معاہدہ
خبریں

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

08 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 10, 2026

جولائی 8, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026

حالیہ خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN