لکھنؤ :(ایجنسی)
سماج وادی پارٹی نے یوپی انتخابات کے لیے 10 امیدواروں کی ایک اور فہرست جاری کردی ہے۔ اس میں سابق وزیر اور موجودہ ایم ایل اے ابھیشیک مشرا کے ساتھ محمد ریحان کا ٹکٹ بھی کاٹا گیا ہے۔
ایس پی نے شمالی لکھنؤ سے ابھیشیک مشرا کا ٹکٹ کاٹ کر پوجا شکلا کو میدان میں اتارا ہے۔ اس کے ساتھ ایس پی نے مغربی لکھنؤ سے محمد ریحان کا ٹکٹ کاٹ کر ارمان کو ٹکٹ دیا ہے۔وہیں پارٹی نے لکھنؤ سینٹرل سے روی داس مہروتراکو انتخابی میدان میں اتارا ہے۔
سماج وادی پارٹی نے منا علوی کو اناؤ کے بنگارمئو، لکھنؤ کے بخشی کا تالاب سے گومتی یادو، لکھنؤ ایسٹ سے انوراگ بھدوریا، لکھنؤ کینٹ سے راجو گاندھی، رائے بریلی کی بچھراواں سے شیام سندر بھارتی، اساؤلی سے طاہر خان، ببروسے وشمبھر یادو کو ٹکٹ دیا ہے۔











