اردو
हिन्दी
مئی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

اسلاموفوبیا کیا ہے

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر, مضامین
A A
0
اسلاموفوبیا کیا ہے
80
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر:فہیم اختر

اسلاموفوبیا انگریزی کا ایک ایسا لفظ ہے جو پچھلے کچھ برسوں سے پوری دنیا میں منفی طور پر سنا جارہا ہے۔ میں اپنے قارئین سے معافی کا بھی طلب گار ہوں کیونکہ مجھے اسلاموفوبیا کے لیے کوئی اردو لفظ نہیں مل سکا۔ دراصل اگر میں یوں کہوں کہ جس طرح انگریزی میں آکسفورڈ ڈکشنری پورے سال کی محنت اور ریسرچ کے بعد ہر سال آکسفورڈ ڈکشنری میں نئے نئے لفظوں کو شامل کرتے ہیں جو کسی وجہ سے اب تک آکسفورڈ ڈکشنری میں شامل نہ ہوپائے تھے۔ تاہم اس کے لیے آکسفورڈ کا ایک مرکز اور ادارہ ہے جو انگریزی زبان میں نئے لفظوں کے شامل اور اس کے فروغ کے لیے پورے سال کام کرتا ہے۔ اس کے برعکس اردو زبان میں ہندوستان اور پاکستان جنہیں اردو زبان کا مرکز مانا جاتا ہے، نہ تو کوئی تال میل ہے اور نہ ہی اس پر اب تک کوئی بحث یا تبادلہ خیال ہوتا ہے۔ یا میں یہ کہوں کہ یہ بات میری علم میں ہی نہیں ہے۔ ممکن ہے اردو بیچاری دو ملکوں کے بیچ سیاست کی بھینٹ چڑھ گئی ہو یا اردو کے پروفیسر اور دانشوروں کے سر اتنے بڑے ہیں کہ ان کا مل جل کر بیٹھنا یا اس پر غور و فکر کرنا ایک ناممکن عمل ہے۔ تاہم قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان ہندوستان کی چند مطبوعات اس حوالے سے اہم ہیں۔ جن میں’ زبان اور قواعد اردو‘، ’صرف و نحو‘ اور ’صحتِ الفاظ‘ وغیرہ قابل تعریف ہیں۔

رشید حسن خان جیسے لوگ نے اردو زبان کے حوالے سے کئی اہم کتابیں ضرور لکھی ہیں جن میں ان کی کتاب ’اردو اِملا‘ پڑھنے کے بعد اپنی اردو پر تو شرمندگی ہوتی ہی ہے اور ان اردو پروفیسر پر افسوس بھی ہوتا جنہیں ہم جانتے ہیں۔ اس کے علاوہ اردو کے کئی نامی ادارے ہندوستان اور پاکستان میں قائم بھی ہیں جن کا نام سنتے ہی بدن میں ایک حرارت سے ہونے لگتی ہے لیکن ان کے یہاں بھی سوائے کتاب چھپائی اور کانفرنس کے اور کچھ حاصل نہیں ہے۔ ویسے جب ہاتھ دعا کو اٹھتے ہیں تو کبھی کبھی میں کہتا ہوں کہ اے اللہ کاش ان اداروں سے مجھے بھی کانفرنس کی دعوت مل جائے۔ آمین۔

برطانیہ میں ہر سال نومبر اسلاموفوبیا سے متعلق آگاہی کا مہینہ ہوتا ہے۔ اسلاموفوبیا سے آگاہی کا مہینہ اسلاموفوبیا جرائم کے خطرے کو اجاگر کرتا ہے اور معاشرے میں برطانوی مسلمانوں کی مثبت شراکت کو ظاہر کرتا ہے۔ اس کے علاوہ اسلامی عقیدے کے خلاف امتیازی سلوک سے آگاہ کرنا ہے۔ اس کا ایک مقصد دقیانوسی تصوارات کو چیلنج کرنا ہے جو لوگ اسلام اور مسلمانوں کے بارے میں ایک خاص منفی سوچ رکھتے ہوں اور ان مثبت شراکتوں کو اجاگر کرنا ہے جو برطانوی مسلمان ہمارے معاشرے میں اپنے اپنے طور پر کرتے ہیں۔ ان میں کئی لوگوں نے رکاوٹوں کو توڑا، دقیانوسی تصورات کو توڑا اور کھیل، سیاست میں ایک تاریخ رقم کی ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ ہر سال نومبر مہینے میں اسلاموفوبیا مہینے کا اہتمام کر کے برطانیہ اور دنیا کو مسلمانوں کی کامیابی اور ترقی کے متعلق آگاہ کرنا ایک مثبت قدم ہے۔ لیکن کیا اسلاموفوبیا کا منفی اثر سال کے باقی مہینوں میں مسلمانوں کی زندگی کو عذاب بنا رہا ہے، مجھے محسوس ہوتا ہے کہ جس پر شاید حکومت اور دیگر تنظیمیں ناکام ہیں۔

اسلاموفوبیا سے آگاہی کا مہینہ MEND مسلم انگیج منٹ اینڈ ڈیولپمنٹ نے دیگر برطانوی تنظیموں کے ساتھ مل کر 2012 میں اسلام اور مسلمانوں کے بارے میں دقیانوسی تصوارات کو ختم کرنے اور چیلنج کرنے کے لیے قائم کیا تھا۔ ایک ماہ تک جاری رہنے والی اس مہم کا مقصد پولیس اور کرائم کمشنرز، مقامی کونسل، خاص طور پر نفرت پر مبنی جرائم یا کمیونٹی کی حفاظت، صحافیوں اور مقامی میڈیا، کونسلرز، اور مقامی اراکین پارلیمنٹ، مساجد، یونیورسٹیوں، اسکولوں، کمیونٹی تنظیموں کے ساتھ کام کرنا ہے۔ اس کے علاوہ دوسروں کو اسلامو فوبیا کی لعنت کے بارے میں بیدار کرنے اور پولیس کو واقعات کی بہتر رپورٹنگ کی ترغیب دینے کے لیے بھی میٹنگ اور ٹریننگ کا انتظام کیا جاتا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ ہر سال نومبر میں اسلاموفوبیا مہینہ منانے سے کچھ حد تک اسلاموفوبیا کے نظریہ کے لوگوں میں بے چینی اور مایوسی ضرور ہوجاتی ہے۔

معروف انگلش اخبار ’سنڈے ٹائمز‘ میں ایک مسلمان رکن پارلیمنٹ نے ایک خط لکھ کر برطانیہ میں ایک بار پھر اسلاموفوبیا کا موضوع چھیڑ دیا ہے۔ جس سے ایک بار پھر برطانیہ کی سیاسی گلیاری میں بحث چھڑ گئی ہے۔ نصرت غنی کا کہنا ہے ان کے عقیدے کے معاملہ کو ایک حکومتی وہیپ کے ذریعہ اٹھایا گیا تھا جس کی وجہ سے انہیں 2020 میں وزیر کے عہدے سے بر طرف کیا گیا تھا۔ سنڈے ٹائمز کے مطابق کنزرویٹو پارٹی کی نصرت غنی کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے اپنی شکایت کی وضاحت طلب کی تو ان سے کہا گیا کہ ’ان کے مسلمان ہونے کے وجہ کو مسئلہ کے طور پر اٹھایا گیا‘۔ جبکہ وہیں کنزرویٹو چیف وہیپ مارک اسپینسر نے کہا کہ نصرت غنی ان کا حوالہ دے رہی ہیں اور مزید کہا کہ ان کے دعوے مکمل طور پر جھوٹے ہیں اور وہ انہیں ہتک آمیز سمجھتے ہیں۔ لیکن کابینہ کے وزیر ندیم زہادی جو ایک عرب نژاد ہیں کہا کہ اس الزام کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ جسٹس سیکرٹری ڈومینک راب نے کہا کہ الزامات ’انتہائی سنگین‘ ہیں لیکن جب تک نصرت غنی باضابطہ شکایت نہیں کرتیں اس کی باقاعدہ تحقیقات نہیں ہوں گی۔ نصرت غنی کو 2018 میں محکمہ ٹرانسپورٹ میں ایک عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔ وہ پارلیمنٹ میں تقریر کرنے والی پہلی خاتون مسلم وزیر بن گئیں۔ وہ فروری 2020 میں وزیراعظم بورس جانسن کی حکومت میں ایک چھوٹے سے ردو بدل میں انہیں ہٹا دیا گیا تھا۔

پاکستانی نژاد برطانوی رکن پارلیمنٹ نصرت منیر الغنی، جو کہ ’نص غنی‘ کے نام سے بھی مشہور ہیں اور جنہوں نے اردو میں حلف اٹھا کر بہت سے لوگوں کو حیران کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک عظیم محب وطن اور عظیم رکن پارلیمنٹ ہونے پر بہت فخر ہے۔ ہمارے ملک میں تمام زبانوں کی گنجائش ہے جو ہماری دنیا کو جاننے میں ہماری مدد کرتی ہے۔

اگر میں اپنی زندگی کے سیاسی پہلو پر روشنی ڈالوں تو مجھے نصرت غنی کی شکایت پر کوئی حیرانی نہیں ہورہی ہے۔ میں نے 1997میں لیبر پارٹی جوائن کی تھی اور بڑے جوش و خروش سے پارٹی کے کام کاج کو بحسن خوبی انجام بھی دیا تھا۔ پھر 2010 میں مجھے لیبر پارٹی ویمبلڈن کا وائس چیئر بھی منتخب کیا گیا جس پر پانچ سال تک میں قائم رہا۔ لیکن مجھے کہیں نہ کہیں اس بات کا اندیشہ ہوا کہ مسلمان ہونے کے ناتے مجھے کونسلر یا ایم پی کے انتخاب میں میرے ساتھ امتیازی سلوک برتا گیا۔ کیونکہ کونسلر اور ایم پی کے لیے میری درخواست باقی امیدواروں سے مضبوط تھی اور میری تقریر بھی زبردست تھی جس کا اعتراف پارٹی کے کئی سینئر لوگوں نے کیا تھا۔ خیر 2015 میں جب میں نے سیاست سے مکمل طور پر کنارہ کشی کرلی تو مجھے اس بات سے کوئی پچھتاوا نہیں ہوا۔ لیکن مجھے اس بات کا دکھ ضرور ہوا کہ میں برطانوی سیاست میں چند لوگوں کی تنگ نظری کا شکار ہوگیا جسے ہم اسلاموفوبیا کہہ سکتے ہیں۔

میں آج بھی اسی بات کو سوچتا ہوں کہ ’کیا اس کی وجہ میرا مسلمان ہونا تھا جس کی وجہ سے مجھے نظر انداز کر دیا گیا‘۔ شاید اس کا جواب ہمیں کبھی بھی نہ مل پائے گا کیونکہ میں نے نصرت غنی کی طرح کبھی شکایت نہیں کی۔ میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ سیاست سمیت روزگار، اور سماج میں انسان کو اس کی قابلیت اور صلاحیت کے بنا پر موقع ملنا چاہیے، نہ کہ مذہبی عقیدے کے تحت اس کے ساتھ امتیازی سلوک برتا جائے۔

(یہ مضمون نگار کے ذاتی خیالات ہیں)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN