اردو
हिन्दी
جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

سماج وادی پارٹی کو لگتا ہے مسلمان ان کی جیب میں ہیں: مایاوتی

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
سماج وادی پارٹی کو لگتا ہے مسلمان ان کی جیب میں ہیں: مایاوتی
63
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

امروہہ؍ سہارنپور:(ایجنسی)

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے اترپردیش اسمبلی انتخابات میں بی ایس پی کے ذریعہ سماج کے ہر طبقے کے امیدوار کو ٹکٹ دئیے جانے کا دعویٰ کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی (ایس پی) پر مسلمانوں کو نظر انداز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اکھلیش کو لگتا ہے کہ مسلمان ان کی جیب میں ہیں۔

دوسری جانب بی ایس پی سپریمو مایاوتی آج یہاں سہارنپور منڈل کی انتخابی ریلی سے خطاب کرنے ناگل کے ٹپری روڈ پر دوپہر 2بجے پہنچیں۔ مایاوتی نے اپنی نصف گھنٹے کی تقریر میں بی جے پی اور ایس پی کو سخت نشانہ بنایا۔ انہوں نے بی جے پی کی پالیسیوں کو دلت مسلم اور برہمنوں کے خلاف بتایا ساتھ ہی سماج وادی پارٹی کو غنڈوں کی پارٹی قرار دیا اور کہا کہ بی ایس پی سرو سماج کو ساتھ لے کر چلتی ہے۔ بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے اپنے 31 منٹ کے خطاب میں بی جے پی اور ایس پی کو نشانہ بنانے کے دوران کانگریس پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے بابا صاحب امبیڈکر کو بھارت رتن نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس پی اترپردیش میں اپنے بل بوتے پر الیکشن لڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی آمرانہ اور ذات پرست حکومت سے آزادی اسی وقت ممکن ہوگی جب تمام لوگ اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں گے۔ 2013 کے مظفر نگر فسادات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ فسادات ایس پی حکومت میں ہوئے تھے اور بے قصوروں کو جیل بھیج دیا گیا تھا، جبکہ مجرم آزاد گھوم رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فسادات میں جاٹو کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کو بہت بھاری نقصان پہنچا اور بھائی چارہ و امن و شانتی ختم ہوئی ۔ کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے مایاوتی نے کہا کہ کانگریس دلتوں اور آدی واسیوں سے محبت کا ڈرامہ کرتی ہے۔ کانگریس جب اقتدار میں ہوتی ہے تو اسے دلتوں کی یاد نہیں رہتی اور نہ ہی اسے خواتین کی یاد آتی ہے، لیکن اب ڈرامہ کر رہی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ لوگ بی جے پی حکومت سے ناخوش ہیں اور اب تبدیلی کا وقت آ گیا۔ مایاوتی نے ووٹروں کو راغب کرنے کے لیے کہا کہ اگر ہماری حکومت ہوگی تو ہر ذات اور ہر مذہب کے ہر فرد کا خیال رکھا جائے گا، ان کے روزگار کا بھی خیال رکھا جائے گا، انہیں کسی قسم کی پریشانی نہیں ہونے دی جائے گی۔ بی ایس پی سپریمو مایاوتی دلتوں کے ساتھ مسلمانوں کو بھی لبھانے کی کوشش کرتی نظر آئیں۔اپنے خطاب میں مایاوتی نے کہا کہ سماج وادی پارٹی نے یوپی انتخابات میں مسلمانوں کو کنارے کر دیا ہے، جس کی مثال سہارنپور میں مسلمانوں کا بڑا چہرہ ہے، ایس پی مسلمانوں کو اپنی جاگیر مانتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ 2022 کے انتخابات میں ایس پی نے مسلم لیڈروں کے ساتھ اسٹیج بھی شیئر نہیں کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ مسلمان کسی کی جاگیر نہیں ہیں، مسلمان اس کے ساتھ جائے گا جو مسلمانوں کو آگے بڑھنے کا موقع دے گا۔ بی ایس پی نے ہمیشہ مسلمانوں کو آگے بڑھایا ہے۔بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے بی جے پی پر نشانہ لگایا اور کہا کہ اب تک بی جے پی نے مذہب کے نام پر نفرت کی سیاست کی ہے۔ بی جے پی حکومت میں بہنیں، بیٹیاں اور دلت محفوظ نہیں ہیں۔

مایاوتی نے شبیر پور واقعہ کی دکھتی رگ پر ہاتھ رکھتے ہوئے سہارنپور منڈل کے دلت ووٹروں تک پہنچنے کی کوشش کی۔ اسی دوران 2013 کے مظفر نگر فسادات کو ہوا دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ شبیر پور واقعہ ہوا اور اس کے بعد بی جے پی کی حکومت بنی۔ اقتدار میں آتے ہی بی جے پی کا دماغ خراب ہو گیا۔ میں نے راجیہ سبھا میں شبیر پور واقعہ پر آواز اٹھانے کی کوشش کی، لیکن حکومت نے مجھے بولنے کی اجازت نہیں دی۔ جس کی وجہ سے میں نے راجیہ سبھا سے استعفیٰ دے دیا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے
خبریں

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

10 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 10, 2026

جولائی 8, 2026

حالیہ خبریں

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN