اردو
हिन्दी
اپریل 20, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

کینیڈا: مظاہروں کے سبب دارالحکومت میں ایمرجنسی نافذ

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
کینیڈا: مظاہروں کے سبب دارالحکومت میں ایمرجنسی نافذ
97
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کینڈا؍ اوٹاوا:(ایجنسی)

کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا کے میئر نے کووڈ انیس کی بندشوں کے خلاف ٹرک ڈرائیوروں کے احتجاج کے مد نظر شہر میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔ مظاہروں کا سلسلہ گزشتہ ہفتے سے ہی جاری ہے تاہم اس اواخر ہفتہ اوٹاوا میں ہزاروں مزید مظاہرین اس میں شامل ہوئے۔

حکومتی فرمان کے مطابق امریکا اور کینیڈا کی سرحد عبور کرنے والے ٹرک ڈرائیوروں کو کووڈ انیس کے خلاف ویکسین لگوانی لازمی ہوگا اور ان مظاہروں کی ابتدا انہیں بندشوں کے خلاف شروع ہوئی تھی۔ تاہم بعد میں یہ احتجاجی مظاہرے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی حکومت کے خلاف ایک وسیع تر احتجاج میں بدل گئے۔ گزشتہ ہفتے، کراؤڈ فنڈنگ کی ویب سائٹ، ‘گو فنڈ می‘ نے اس احتجاج کے لیے چندہ جمع کرنا شروع کیا تھا۔

اوٹاوا کے میئر کا کیا کہنا ہے؟

دارالحکومت اوٹاوا کے میئر جم واٹسن نے کہا ایمرجنسی کے اعلان کا فیصلہ دیگر محکموں اور حکومتی اداروں سے حمایت کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔ یہ اعلان شہری انتظامیہ کو ضروری اشیا کے حصول اور خدمات فراہم کرنے کے بارے میں اضافی اختیارات دیتا ہے۔ اس کے تحت شہر کے فرنٹ لائن ورکرز کی جانب سے ضرورت مندوں تک درکار سامان اور امداد کی رسائی کے لیے ساز و سامان خود ہی خریدنے کی اجازت ہوتی ہے۔

اس سے قبل واٹسن نے شہر کی صورت حال کو، ’قطعی طور پر بے قابو بتایا تھا۔‘ ایک مقامی ریڈیو سے بات چیت میں انہوں نے کہا،’ واضح طور پر، تعداد کے اعتبار سے ہم بہت کم ہیں، اور ہم یہ جنگ ہار رہے ہیں۔‘

واٹسن نے مظاہرہ کرنے والے ٹرکوں کے گروپ پر یہ کہتے ہوئے شدید نکتہ چینی بھی کی وہ اس حوالے سے پیدا ہونے والے شور و ہنگامے کے تئیں، ’غیر حساس‘ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مظاہرین نے، ’ہارن، سائرن اور آتش بازی کا ایک سلسلہ جاری کر رکھا ہے، اور اسے ایک جشن میں تبدیل کر دیا ہے۔’

اس دوران پولیس نے بھی لوگوں کو مظاہرین کی مدد سے روکنے کے لیے نئے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ اوٹاوا کی پولیس فورس نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا، ’مظاہرین کے لیے مادی امداد (گیس وغیرہ) لانے کی کوشش کرنے والوں کو گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے۔‘پولیس نے یہ بھی کہا کہ اس نے ان مظاہروں سے متعلق ہونے والی خلاف ورزیوں کے سلسلے میں سنیچر سے اب تک 450 سے زیادہ چالان جاری کیا ہے۔

‘ملک گیر بغاوت

اسی طرح کے مظاہرے ہفتے کے روز ٹورنٹو، کیوبیک سٹی اور ونی پیگ میں بھی ہوئے۔ کیوبیک سٹی میں پولیس نے کہا کہ تقریباً 30 بڑے ٹرک ایک بڑے راستے کو روک رکھا ہے۔ حکام نے انہیں خبردار کیا ہے کہ اگر جلد ہی انہیں نہ ہٹایا گیا، تو انہیں جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

سٹی کونسل کے ایک رکن ڈیانے ڈینز نے کہا کہ اب یہ احتجاج، ’صرف اوٹاوا کے ایک شہر کا مسئلہ نہیں، بلکہ اس سے بڑا ہے، یہ ایک ملک گیر بغاوت ہے۔‘ ہفتے کے روز اوٹاوا پولیس کے سربراہ پیٹر سلوی نے ان مظاہروں کو ایک ’محاصرہ‘ قرار دیتے ہوئے مزید فورسز کو طلب کیا۔ ادھر وفاقی کینیڈین ماؤنٹیڈ پولیس 250 افسران پر مشتمل ایک ٹیم ا وٹاوا بھیجنے والی ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
Iran US Talks News

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

Kejriwal Video Order News

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

RSS Deepfake Controversy

انتخابی موسم میں آر ایس ایس فرضی لیٹر سے پریشان، بھاگوت کا ڈیپ فیک بھی وائرل

DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

Iran US Talks News

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026
Kejriwal Video Order News

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

اپریل 15, 2026
RSS Deepfake Controversy

انتخابی موسم میں آر ایس ایس فرضی لیٹر سے پریشان، بھاگوت کا ڈیپ فیک بھی وائرل

اپریل 13, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026

حالیہ خبریں

Iran US Talks News

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026
Kejriwal Video Order News

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

اپریل 15, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN