اردو
हिन्दी
جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

سیاست کا اتنا ہی شوق ہے تو الیکشن لڑیں کمشنر،عبد اللہ اعظم کا سابق ضلع کلکٹر کو کھلا چیلنج

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
سیاست کا اتنا ہی شوق ہے تو الیکشن لڑیں کمشنر،عبد اللہ اعظم کا سابق ضلع کلکٹر کو کھلا چیلنج
183
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

رام پور (آر کے بیورو)

رکن پارلیمنٹ محمد اعظم خاں کے بیٹے اور سوار ٹانڈہ سے ایس پی امیدوار عبد اللہ اعظم نے الیکشن میں اپنے والد کے سیاسی انداز کی نقل کی ہے۔ ایک طرف وہ اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے رام پور کے نواب خاندان کو چیلنج کر رہے ہیں تو دوسری طرف ضلع انتظامیہ کے افسران پر بھی نشانہ سادھ رہے ہیں۔ تازہ بیان میں انھوں نے ان کے والد اعظم خاں کو جیل بھیجنے والے سابق ڈی ایم رام پور اور موجودہ ڈویژن کمشنر آنجنے کمار سنگھ کو سیدھا چیلنج دیا ہے کہ اگر انہیں سیاست کا اتنا ہی شوق ہے تو الیکشن لڑ لیں۔

یاد رہے ڈویژنل کمشنر نے اعظم خاں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی تھی۔ اس وقت وہ رام پور میں ضلع مجسٹریٹ تھے۔ ان کی وجہ سے اعظم خاں، ان کی بیوی اور بیٹے کو جیل جانا پڑا۔ یاد رہے رام پور میں پہلی بار سماج وادی پارٹی اعظم خاں کے بغیر اسمبلی الیکشن لڑ رہی ہے۔ خود اعظم خاں 10ویں بار ایم ایل اے بننے کے لیے سیتا پور جیل سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ ان کے بیٹے عبد اللہ اعظم 23 ماہ بعد جیل سے باہر آئے ہیں اور وہ سوار سیٹ سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ عبد اللہ کے کندھوں پر اپنے انتخاب کے ساتھ ساتھ اعظم خاں کے الیکشن کی باگ ڈور سنبھالنے کی ذمہ داری بھی ہے۔

اعظم خاں اپنی تقریروں میں نواب خاندان کو خوب نشانہ بناتے تھے۔ اب اسی انداز میں عبد اللہ تیر چلاتے ہیں اور اپنے والد کی طرح ہاتھ اٹھا کر افسروں کو نشانہ بناتے ہیں۔ گزشتہ لوک سبھا انتخابات کے دوران قابل اعتراض تقریر کرنے پر اعظم خاں کئی مقدمات میں ماخوذ ہو گئے تھے۔ اب وہ کمشنر بن چکے ہیں اور عبد اللہ انہیں نشانہ بنانے سے نہیں چوک رہے ہیں۔ چاہ خزان خاں میں منعقد جلسۂ عام میں انہوں نے کہا کہ کمشنر نے رام پور الیکشن کو اپنی ناک کا سوال بنا لیا ہے۔ پولیس کی جانب سے عوام کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا اگر انھیں سیاست کا اتنا ہی شوق ہے تو نوکری چھوڑ کر الیکشن لڑیں۔ عبد اللہ نے اس سے پہلے کمشنر پر بی جے پی لیڈروں کے ساتھ ملی بھگت کا الزام لگاتے ہوئے اپنی جان کو بھی خطرے کا اندیشہ ظاہر کیا تھا۔ منڈل کمشنر عبد اللہ کے الزامات اور بیانات پر کچھ نہیں کہتے۔ عبد اللہ کی تقاریر سیاسی ہیں جب کہ ڈویژنل کمشنر آنجنے کمار سنگھ ایک سرکاری اہل کار ہیں۔ عہدےکی مجبوری کے باعث وہ عبد اللہ اعظم کے بیانات پر کوئی تبصرہ نہیں کر سکتے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے
خبریں

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

10 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 10, 2026

جولائی 8, 2026

حالیہ خبریں

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN