نئی دہلی :(پریس ریلیز)
معروف یونانی فزیشین حکیم سراج الدّین میرٹھی کے انتقال پر یونانی ڈرگس مینوفیکچررس ایسوسی ایشن (UDMA) کے صدر حامد احمد اور جنرل سکریٹری حکیم محسن دہلوی نے اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ مرحوم فعال اور متحرّک شخصیّت کے حامل معروف یونانی طبیب کے علاوہ یونانی دواساز کمپنی ڈرگس لیباریٹریز کے سرپرست اعلی تھے۔ ایک نایاب گوہر کے کھو جانے سے ہمارا دل مغموم ہے اور غم کے اس گھڑی میں ہم ان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اس تعزیتی نشست میں اُڈما کے دیگر ذمّہ داران ڈاکٹر خالد محمّد سیف اللہ، محمد عارف، مقبول حسن، ڈاکٹر مطیع اللہ مجید، انتخاب عالم، صادق بابلہ، انور علی خاں، محمد جلیس، حکیم ارباب الدین، پرویز احمد خاں، محمد نوشاد، مدثرجمال بخشی، سیّد منیر عظمت، حکیم خبیب بقائی، حکیم عزیر بقائی، اعجازاحمد اعجازی، حکیم کاشف ذکائی، محمد امجد علی فیض، محمد طاہر، ڈاکٹر کے ٹی اجمل، یثمانل عثمانی، ڈاکٹر سلیمان خالد، شیخ انتخاب عالم و دیگر حضرات نے اظہار تعزیت میں کہا کہ ڈاکٹر صاحب کی اچانک رحلت طب یونانی کا عظیم خسارہ ہے۔ ربّ کریم مرحوم کی مغفرت فرمائے، جنّت نشیں فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل سے نوازے، آمین۔










