نئی دہلی :(ایجنسی )
جیل میں بند سماج وادی پارٹی کے قدر آور لیڈر ، رام پور اسمبلی سیٹ سے ایس پی کےامیدوار محمد اعظم خاں کو منگل کو سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا۔ خاں نے 2022 کے یوپی اسمبلی انتخابات میں اپنی پارٹی کے لیے مہم چلانے کے لیے عبوری ضمانت کی درخواست کی تھی۔ سپریم کورٹ نے ان کی عرضی سننے سے انکار کر دیا اور انہیں الہ آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت دی۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ چونکہ یہ معاملہ الٰہ آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے، اس لیے یہ درخواست وہیں داخل کی جانی چاہیے۔ وہ ہائی کورٹ میں ضمانت کی عرضی پر جلد سماعت کی درخواست کر سکتے ہیں۔










