لکھنؤ :(ایجنسی)
بی جے پی کے بعد اتر پردیش کے آئندہ اسمبلی انتخابات سے عین قبل اکھلیش یادو کی قیادت والی سماج وادی پارٹی نے بھی اپنا انتخابی منشور جاری کر دیا ہے۔ سماج وادی پارٹی نے اسے ’سماج وادی بچن پتر‘ کا نام دیا ہے۔ بتا دیں کہ اکھلیش یادو نے کئی بار کہا تھا کہ وہ بی جے پی کے بعد ہی اپنا منشور جاری کریں گے۔
ایس پی کے منشور میں کیا ہے؟
کسانوں کو تمام فصلوں کے لیے ایم ایس پی دی جائے گی۔ گنے کے کسانوں کو 15 دن میں ادائیگی کی جائے گی۔
کسانوں کو 4 سال کے اندر یعنی 2025 تک قرض سے آزاد کر دیا جائے گا۔ قرض سے نجات کا ایکٹ بنایا جائے گا۔
کسان تحریک میں مرنے والے کسانوں کے لواحقین کو 25 لاکھ کی امداد، کسان یادگار بھی بنائی جائے گی۔
بی پی ایل کنبہ کے لیے تمام دو پہیہ گاڑیوں کے مالکان کو ہر ماہ ایک لیٹر پٹرول اور آٹو ڈرائیوروں کو ماہانہ 3 لیٹر پٹرول اور 6 کلو سی این جی مفت دی جائے گی۔
1090 کے تحت وہاٹس ایپ اور ای میل کے ذریعے ایف آئی آر کا بندوبست کیا جائے گا۔
لڑکیوں کی تعلیم کو کے جی سے لے کر پی جی تک مفت کی جائے گی۔
12ویں کے بعد لڑکیوں کو یکمشت 36 ہزار روپے دیے جائیں گے۔
سماج وادی کینٹین اور کیرانہ اسٹور کا قیام۔ جہاں غریبوں کو راشن اور دیگر ضروری اشیاء ملیں گی۔ ان کینٹینوں میں سماج وادی تھالی 10 روپے میں دی جائے گی۔
کنٹریکٹ پر بھرتی کا عمل بند کیا جائے گا، شکشا متروں کو تین سال کے اندر مستقل کیا جائے گا۔
اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ شروع ہو گا، ابتدائی حد 5 ہزار ہو گی۔
بی پی ایل خاندانوں کی خواتین کو ڈیلیوری کے وقت 15 ہزار روپے دیے جائیں گے۔
ریاست کے تعلیمی نظام میں تمام خالی آسامیوں پر ایک سال کے اندر تقرر کیا جائے گا۔
کال سینٹرز اور اولڈ ایج ہوم بنائے جائیں گے۔ گھر جیسی سہولت فراہم کی جائے گی۔
خواتین اساتذہ کو ان کی تعیناتی کا اختیار دیا جائے گا۔
پولیس فورس میں خواتین کے لیے خصوصی بھرتی مہم چلائی جائے گی۔
یوپی پولیس فورس میں خواتین کو 33 فیصد نمائندگی دی جائے گی۔
ریاست کے تمام تھانوں میں سہولیات اور خدمات کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔
تمام اضلاع میں پولیس کے سائبر یونٹس قائم کیے جائیں گے۔
پولیس فورس میں خواتین کی بھرتی کے لیے خصوصی مہم چلائی جائے گی۔
2024 تک تمام اضلاع میں فور لین روڈ نیٹ ورک اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کے ساتھ رابطے کا انتظام کیا جائے گا۔










