باغپت:(ایجنسی)
اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات کے لیے انتخابی مہم ان دنوں زوروں پر ہے۔ اس دوران بی جے پی امیدوار سہیندر رامالا پر حملہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ یہی نہیں سہیندر رمالا کے کچھ حامیوں پر پتھراؤ کیا گیا اور کچھ کو مارا پیٹا بھی گیا۔ سہیندر رامالا باغپت ضلع کی چھپرولی اسمبلی سیٹ سے بی جے پی کے امیدوار ہیں۔ چھپرولی قصبے میں روڈ شو کے دوران ان کے قافلے پر حملہ کیا گیا تھا۔
بی جے پی امیدوار سہیندر رامالا پر حملے کے کچھ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ اس میں سہیندر رامالا پر پتھراؤ کی کوشش کی جا رہی ہے، جسے وہاں موجود سیکورٹی اہلکاروں نے ناکام بنا دیا۔ اس کے بعد بی جے پی حامیوں اور قصبے کے لوگوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔ قافلے کی گاڑیوں پر پتھراؤ بھی کیا گیا۔ وہاں کچھ لوگوں کو لاٹھیوں سے مارا پیٹا بھی گیا۔
واقعہ کے بعد موجودہ ایم ایل اے سہیندر رامالا نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے ملزمین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ایم ایل اے کا کہنا ہے کہ اپوزیشن ان کی عوامی حمایت سے ناراض ہے اور سماج دشمن عناصر ان کے قافلے پر حملہ کیا۔ بتا دیں کہ ایس پی نے چھپرولی سے اجے کمار کو اپنا امیدوار قرار دیا ہے۔
یوپی اسمبلی کے لیے سات مرحلوں میں ووٹنگ ہونی ہے۔ پہلے مرحلے میں چھپرولی سمیت مغربی یوپی کی سیٹوں پر 10 فروری کو پولنگ ہوگی۔










