اردو
हिन्दी
جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مسکان کے نام سے کانپور کی جمعیۃ اسکول قائم کرے گی

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
مسکان کے نام سے کانپور کی جمعیۃ اسکول قائم کرے گی
195
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کانپور:(ایجنسی)

قوم کی بیٹیوں کیلئے بہادری کی مثال قائم کرنے والی مہاتما گاندھی میموریل کالج اوڈوپی کی بہادر طالبہ بی بی مسکان خاں بنت محمد حسین خاں ضلع منڈیا کرناٹک سمیت اس جدوجہد کا حصہ بننے والی تمام بچیوں کو جمعیۃ علماء اتر پردیش کے نائب صدر مولانا امین الحق عبد اللہ قاسمی نے تہہ دل سے مبارکبادپیش کرتے ہوئے ان بچیوں کی طرف منسوب ایک اسکول قائم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ مولانا نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ قوم کی ان بچیوں نے ملک اور آئین کے دشمن مٹھی بھر شدت پسندوں کی جانب سے ماحول خراب کرنے کی ہر ممکن کوشش کے باوجود حجاب میں رہ کر انتہائی بے باکی کے ساتھ ہمت اور جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوری دنیا خاص طور پر ہندوستان کی تمام پردہ نشین ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کواپنی شناخت، دین وایمان اورحقوق کی حفاظت کیلئے جدوجہد کرنے کے ساتھ ہی یہ پیغام دیا ہے کہ انصاف اور سچائی کو دنیا کی کوئی طاقت جھکا نہیں سکتی۔

مولانا امین الحق عبد اللہ قاسمی نے کہا کہ حجاب یعنی پردہ پر اعتراض کرنے والے پہلے اس بات کو سمجھیں کہ یہ ہماری ہندوستانی تہذیب کا حصہ ہونے کے ساتھ اللہ کا حکم، نبیؐ کی تعلیم اور حیادار خواتین کیلئے بدنگاہی سے اپنی عزت وعصمت کو بچانے کا اہم ذریعہ ہے۔اب اگر کوئی حجاب اور پردہ کو دوسرے معنوں میں لے کر ہماری قوم کی ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کی عزت سے کھلواڑ کی کوشش کرے گا تو اس ملک کا انصاف پسند شہری جسے ملک کے آئین اور سنودھان پر بھروسہ ہے اسے برداشت نہیں کرے گااور قانون کے دائرہ میں رہ کر آخری حد تک اس حق کی حفاظت کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جاتی رہیں گی۔

اتر پردیش میں ہو رہے الیکشن کے حوالہ سے مولانا عبداللہ قاسمی نے پورے ملک خاص طور پر صوبہ میں امن وامان اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی پرزور دے کرکہا کہ سیاست اور الیکشن ایک موسمی چیز ہے،اس میں کسی کی ایک کی فتح ہو گی اور دوسرے کی شکست ہوگی۔ مگر اس کی وجہ سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور ملک کی بنیاد میں شامل سیکولر روایات و سوچ متاثر نہ ہونے پائے یہ ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔ اصل راشٹرواد کسی کو جتانے کا نام نہیں ہے بلکہ اصل راشٹرواد ملک کی ہزار سالہ گنگا جمنی تہذیب اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بچانا ہے۔ جمعےۃ علماء ہند ہمیشہ سے فرقہ وارانہ یک جہتی کے لیے کام کرتی رہی ہے اور یہ اس کے بزرگوں کی محنت کا ثمرہ ہے کہ تقسیم ہند کے طوفان بلاخیز اور فرقہ پرستی کی آگ کے باوجودملک کے عوام نے سیکولر مزاج لوگوں کو ہی پسند کیا۔ اس لیے آج بھی فرقہ پرستی کے عروج سے گھبرانے کے بجائے اس کے خلاف متحدہ جدو جہد کرنے کی ضرورت ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے
خبریں

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

10 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 10, 2026

جولائی 8, 2026

حالیہ خبریں

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN