نئی دہلی:(ایجنسی)
_ بی جے پی کی سینئر لیڈر و سابق مرکزی وزیر اوما بھارتی بھی کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے پر تبصرہ کیا ہے۔ انہوں نے فیس بک پر ایک مسیج پوسٹ کیا ۔جس میں انہوں نے چند مشورے دئے ہیں۔

کرناٹک میں حجاب پہننے کا تنازع سیاسی اور فرقہ وارانہ رخ اختیار کر گیا ہے۔ اسے روکنے کے لیے سیاسی جماعتوں کے قائدین کو اس موضوع پر فوری طور پر اپنے تبصرے بند کرنے چاہئیں۔ ریاستی حکومتیں، تعلیمی اداروں کی آزادی اور شہریوں کے آئینی حقوق، تینوں کے امتزاج سے اخذ کردہ نتائج کو قبول کرنا چاہیے۔










