اردو
हिन्दी
جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

حجاب تنازع:علی گڑھ سے مالیگاؤں تک مسلم خواتین سڑکوں پر اتریں

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
حجاب تنازع:علی گڑھ سے مالیگاؤں تک مسلم خواتین سڑکوں پر اتریں
141
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

علی گڑھ ؍ممبئی :(ایجنسی)

کرناٹک کے اُڈپی سے شروع ہواحجاب تنازع آہستہ آہستہ پورے ملک میں پھیلتا جا رہا ہے۔ اتر پردیش کے علی گڑھ سے مہاراشٹر کے مالیگاؤں تک مسلم خواتین نے حجاب کی حمایت میں مظاہرے کیے ہیں۔ برقع پہن کر مظاہرے میں شامل ہوئیںخواتین نے بینرز اور پوسٹرز اٹھا کر حجاب کی حمایت کی ہے۔ جمعہ کو یوپی کے علی گڑھ میں مسلم خواتین نے حجاب کی حمایت میں احتجاج کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ حجاب ہمارا حق ہے، ہم اسے نہیں اتاریں گے۔

اس سے قبل جمعرات کو مہاراشٹر کے مالیگاؤں میں ہزاروں مسلم خواتین نے مظاہرہ کیا۔ احتجاج کے دوران خواتین کے پلے کارڈز پر ’حجاب ہمارا حق ہے اور حجاب پر پابندی واپس لیں‘ کے نعرے درج تھے۔ احتجاج کرنے والی خواتین نے جمعہ کو مالیگاؤں میں یوم حجاب منائیں۔

مالیگاؤں احتجاج کا اہتمام جمعیۃ علماء ہند تنظیم نے کیا تھا۔ احتجاج کے بعد پولیس نے تنظیم سے وابستہ 4 افراد کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پروگرام کے لیے مقامی انتظامیہ سے کوئی اجازت نہیں لی گئی۔ اس معاملے میں پولیس نے مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے مقامی ایم ایل اے کو بھی نوٹس جاری کیا ہے۔ ایم ایل اے پر مظاہرے میں حصہ لینے اور تقریریں کرنے کا الزام ہے۔

جموں میں حجاب کے خلاف احتجاج

آر ایف اے ڈوگرہ فرنٹ کے کارکن جموں میں حجاب کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے سیاسی میدان جنگ نہیں بننا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں نہ تو حجاب اور نہ ہی بھگوا شالوں کی اجازت ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ کرناٹک میں حجاب پر تنازع یکم جنوری 2022 کو شروع ہوا تھا۔ یہ تنازع ریاست کے اُڈپی ضلع میں خواتین کے پری یونیورسٹی کالج سے شروع ہوا تھا۔ یہاں مسلم اسکولی طالبات کو حجاب پہننے پر پابندی تھی۔ اس کے خلاف مسلم لڑکیوں نے احتجاج کیا۔ یہ بات آہستہ آہستہ پھیلتی گئی اور احتجاج کے طور پر مسلمان لڑکیاں حجاب پہن کر ریاست کے دوسرے کالجوں میں آنے لگیں۔

ہندو طلباء احتجاجاً بھگوا شالیں پہن کر کلاس میں آنے لگے۔ اس معاملے پر کرناٹک ہائی کورٹ میں سماعت جاری ہے۔ عدالت نے طلبا کو حکم دیا ہے کہ وہ سماعت تک کالج میں کوئی مذہبی لباس نہ پہنیں۔ سپریم کورٹ میں بھی کئی لوگوں نے اس کیس کی سماعت کے لیے درخواستیں دی ہیں، لیکن سپریم کورٹ نے اس کی فوری سماعت سے انکار کر دیا ہے۔

لگتا ہی نہیں ہمارے کالج کی طالبات ہیں : پرنسپل

اس معاملے میں آج تک سے بات کرتے ہوئے اُڈپی گورنمنٹ کالج کے پرنسپل رودر گوڑا نے کہا تھا کہ یہ تنازع گزشتہ سال 27 دسمبر کے بعد شروع ہوا تھا اور اس کے پیچھے کچھ طلبہ تنظیموں کا ہاتھ تھا۔ انہوں نے یہاں تک کہا کہ اب دیکھ کر ایسا نہیں لگتا کہ وہ لڑکیاں اس کے کالج کی ہیں۔ پرنسپل سے پوچھا گیا کہ کیا کچھ طالبات نے ان سے 31 دسمبر کو حجاب پہن کر آنے کی اجازت طلب کی تھی۔ اس پر پرنسپل نے بتایا کہ ہاں ایسا ہوا ہے اور انہوں نے طالبات سے کہا تھا کہ انہوں نے اعلیٰ حکام کو آگاہ کر دیا ہے اور جب تک ان کا جواب نہیں آتا انہیں بغیر حجاب کے آنا ہو گا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے
خبریں

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

10 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

جولائی 8, 2026

حالیہ خبریں

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN