اردو
हिन्दी
جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

دیوبند میں گرجے اویسی،کہا:’ سیکولر پارٹیاں مسلمانوں کا استعمال کرتی ہیں‘

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
دیوبند میں گرجے اویسی،کہا:’ سیکولر پارٹیاں مسلمانوں کا استعمال کرتی ہیں‘
95
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

دیوبند، (سمیر چودھری)

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر اسد الدین اویسی نے آج دیوبند پہنچ کر انتخابی جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے اکھلیش یادو اور بی جے پی کو جم کر تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہاکہ مسلمانوں کو ڈر کر نہیں بلکہ ڈٹ کر ووٹنگ کرنی چاہئے۔ اس دوران اسدالدین اویسی نے دیوبند کو عظیم سرزمین قرار دیا اور تاریخ کے حوالہ سے دیوبند اور مدنی خاندان کی خدمات اور ملک کی آزادی میں یہاںکے اکابرین کی قربانیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے دیوبند سے مجلس کے امیدوار کو کامیاب بنانے کی اپیل کی اور کہاکہ آج بھی ہمیں انہیں اکابرین علماء کی طرز پر جدوجہد کرنے کی ضرورت نے جنہوںنے پہلے بھی اس ملک کو فرقہ پرستی اور نفرت سے بچایا تھا۔اسد الدین اویسی نے یوگی حکومت کے ذریعہ دیوبند میں اے ٹی ایس سینٹر کے قیام پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ آپ ان دہشت گردوں کا کیا کرینگے جنہوں نے ہماری گاڑی پر گولیاں چلائیں؟۔

پانچ سال کی بی جے پی حکومت کو بتانا چاہئے کہ انہوں نے ریاست میں کیا ترقیاتی کام کرائے؟، اویسی نے مسلمانوں کی معاشی، تعلیمی اور سماجی پسماندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ ہمیں ڈر اور خوف کے علاوہ کیا ملا ،لیکن اب مصلحت و حکمت اور خوف کا وقت ختم ہوگیاہے، انہوںنے کہاکہ ہم چالیس سال سے فرقہ پرستی کو روکنے اوران کے جھوٹے اور دلفریب وعدوں کے لئے ووٹ ڈال رہے ہیں،یہ آپ کو حصہ نہیںدینگے بلکہ ڈرا کر آپ کا ووٹ لے گیں، لیکن آج فرقہ پرستی اس قدر عروج پر آگئی کہ بی جے پی کی تین سو ایم پی جیت کر آگئے، آج ہمیں اس قدر دبایا اور کچلا جارہاہے کہ ہم اپنی آواز تک نہیں اٹھاسکتے ، ایس پی،بی ایس پی اور کانگریس مسلمانوں کو اپنے اسٹیج پر بٹھانے سے ڈرتی ہے،لیکن اسد الدین ا ویسی آپ سے وعدہ کرتاہے کہ اب حقوق اور حصہ داری کی بات ہوگی، اس لئے آپ حکمت اور مصلحت کے نام پر بزدلی کے مظاہرہ کرنا چھوڑ دیں۔

انہوںنے کہاکہ ان پارٹیوں سے ڈرنے کی ضرورت نہیں بلکہ زمین آسمان بنانے والے سے ڈرو،انہوں نے کہاکہ ہم زندہ ہیں اور زندہ رہے گیں لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ ہم باطل طاقتوں سے سمجھوتہ نہیںکریں، آپ مظلوں کا ساتھ دینگے۔ انہوں نے اکھلیش یادو اور راہل گاندھی کی جوڑی کو نااہل اور ناکارہ قرار دیا اور کہاکہ 2014ء،2017ء اور 2019ء میں بی جے پی کی جیت کے لئے کون ذمہ دارہے؟،2022؍ میں بھی دو نا اہل لڑکے ووٹ مانگنے نکلے ہیں۔ انہوں سماجوادی پارٹی پر طنز کرتے ہوئے اکھلیش یادو سے سوال کیا کہ 2019ء میں تمہارے پانچ ایم پی جیتے ،جس میں تین مسلمان اور ایک والد اور ایک بیٹا ہے،لیکن الزامات اسد الدین اویسی پر لگاتے ہیں ،مگر میں ان الزامات سے ڈرنے والا نہیں ہوں، انہوں نے کہاکہ آپ کے الزامات اور ظالموں کی گولیاں میرے وحوصلے اور عزم کو نہیں توڑ سکتے، انہوں نے مسلمانوں کی نبض پر ہاتھ رکھتے ہوئے کہاکہ لوک سبھا میںتین طلاق اور یواے پی اے جیسے قوانین پر بحث کے دوران سماجوادی پارٹی اور کانگریس کہاں تھی؟ ۔

گزشتہ روز وزیر اعظم کے ذریعہ سہارنپور میں مسلم خواتین اور تین طلاق کے متعلق دیئے گئے بیان پر طنز کرتے ہوئے اویسی نے کہاکہ پی ایم کو اچانک مسلم خواتین کی یاد آگئی،لیکن ہریدوار، رائے پور اور پریاگ راج میں منعقد ہوئے دھرم سنسدوں میں مسلم خواتین کی توہین وہ بھول گئے،اس پرانہوں نے اپنی زبان نہیں کھولی۔ انہوں نے کرناٹک کے حجاب معاملہ پرآواز اٹھاتے ہوئے کہاکہ پی ایم نے لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں طویل تقریریں کیں لیکن کرناٹک میں اپنی شناخت کے ساتھ علم حاصل کرنے والی طالبات کے لئے ایک لفظ نہیں بولا، سماجوادی پارٹی اور بی جے پی ،و بی ایس پی اویسی کو نشانہ بنارہی کہ وہ یوپی الیکشن میں حجاب لیکر آگئے لیکن میںکہنا چاہتاہوں کہ میں اس جحاب کو ہٹانے یوپی میں آیا کہ جو کانگریس اور سماجوادی پارٹی نے مسلمانوںکی آنکھوں پر ڈالا ہواہے، بی جے پی نے جو ڈر کانقاب ڈالا ہے میں اسے ہٹانا چاہتا ہوں،انہوںنے طالبہ مسکان خان کی تعریف کرتے ہوئے اسے بہادر بیٹی قرار دیا اور کہاکہ میں اسے سلام کرتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ ہم کسی کے غلام نہیں ہیں بلکہ ہم داڑھی بھی رکھے گیں، ٹوپی بھی پہنے گی اور ہماری بچیاں حجاب بھی پہنے گیں، ہم ملک کے آئین کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کو ڈر نے کی نہیں بلکہ ڈٹ کر ووٹنگ کرنی کی ضرورت ہے۔

اسدالدین اویسی نے تقریباً سترہ منٹ دیوبند میں تقریر کی اور اپنے انداز میں لوگوں کو متحد کرنے کی کوشش کیں،جلسہ گاہ میں موجود لوگوں کو دیکھ کر اسدالدین اویسی خوب جوش و خروش میں نظر آئے اورانہوں نے سماجوادی پارٹی ،بی ایس پی اور بی جے پی پر سخت تنقید کی۔ اسد الدین اویسی بذریعہ ہیلی کاپٹر پونے تین بجے دیوبند پہنچے اور پونے چار بجے یہاں سے روانہ ہوگئے۔ علاوہ ازیں مولانا مسعود مدنی، امیدوار عمیر مدنی اور اتراکھنڈ کے صدر نیر کاظمی نے بھی خطاب کیا، نظامت کے فرائض قاسم عثمانی نے انجام دیئے۔ اسدالدین اویسی کے لئے یہاں کافی سخت سیکوریٹی کے انتظامات کئے گئے تھے لیکن بھیڑ کا جوش و خروش قابل دید تھا اور لوگ اپنے لیڈر کو دیکھنے کے لئے اسٹیج کے بالکل قریب آگئے تھے،حالانکہ انتظامات بہتر نہ ہونے کے سبب اس دوران پولیس نے سختی بھی کرنی پڑی۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے
خبریں

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

10 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

جولائی 8, 2026

حالیہ خبریں

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN