رامپور:(نامہ نگار)
یوپی اسمبلی انتخاب کے لیے تمام سیاسی پارٹیاں زورو شورسے انتخابی مہم چلارہی ہیں۔ اس ضمن میں آج دوسرے مرحلے کے آخری دن اتر پردیش کے رام پور، چمراوا اور بریلی کے آوا اور بیتھری چین پورہ میں کانگریس کے قومی کنوینر اور اتر پردیش کے انچارج ڈاکٹر اعظم بیگ نے اقلیتی سیل کے قومی صدر عمران پرتاپ گڑھی کے ساتھ انتخابی دورہ کیا۔
اترپردیش کے رام میں بلاسپور اسمبلی حلقے سے کانگریس کےمضبوط امیدوار سنجے کپور کی انتخابی تشہیر میں پہنچے کانگریس اقلیتی سیل کےقومی کنوینر عمران پرتاپ گڑھی اور اترپردیش انچاج ڈاکٹراعظم بیگ نے کانگریس کےسینئر کارکنوں سے ملاقات کرکے انتخابی تیاری کی صورت حال کا جائزہ لیا اور ڈو ر ٹو ڈور انتخابی مہم چلائی ۔










