سری نگر:(ایجنسی)
حجاب کو لے کر کرناٹک میں جاری تنازع پورے ملک میں پھیل گیا ہے۔ اپوزیشن اس تنازع کو لے کر بی جے پی پر مسلسل حملہ کر رہی ہے۔ اس دوران پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے بھی بی جے پی کو شدید نشانہ بنایا۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ مجھے ڈر ہے کہ بی جے پی صرف حجاب پر ہی نہ رکے گی۔ وہ مسلمانوں کی تمام نشانیوں ختم کرنا چاہتی ہے۔ محبوبہ یہیں نہیں رکی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی مسلمانوں کے لئے صرف ہندوستانی ہونا کافی نہیں ہے، انہیں بھی بی جے پی ہوناضروری ہے۔
خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق محبوبہ مفتی نے اتوار کو سری نگر میں کہا کہ جموں و کشمیر ایک سیاسی معاملہ ہے لیکن وہ (بی جے پی) اسے ایک کمیونٹی کا معاملہ بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے۔ دفعہ 370 کی منسوخی سے یہ مسئلہ حل نہیں ہوا بلکہ مزید پیچیدہ ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کو آج نہیں تو کل پاکستان سے اس بارے میں بات کرنی ہوگی۔ یہ سچ ہے کہ جموں و کشمیر میں جتنی مصیبتیں اور خون بہایا جائے گا، بی جے پی کو اتنا ہی فائدہ ہوگا۔










