اردو
हिन्दी
مئی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ہاں میں مسکان خان ہوں…..!

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر, مضامین
A A
0
ہاں میں مسکان خان ہوں…..!
234
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر:نازش ہما قاسمی

جی ! میں حجاب کی مخالفت کررہے فرقہ پرستوں اور بھگو ا دھاریوں کی بھیڑ میں جے شری رام کے جواب میں’’ اللہ اکبر‘‘ کا پرزُور، بااثر اور دل پذیر نعرہ لگانے والی دختر ہند، فخر عالم اسلام، شیر دل، شاہین صفت، عقابی روح، دلیر، بہادر، باہمت، ثابت قدم، بلند حوصلہ، بلند خیال، جرأت مند، مستقل مزاج، خوش گفتار، بہترین مقرر، دین دار، عفت مآب، باحیا، پارسا، پرہیز گار، عفیفہ، نیک بخت، خدا پرست، اور خدا ترس، باحجاب تہجد گزار، دینی و عصری علوم سے بہرہ ور ، حجاب گرل بی بی مسکان خان ہوں۔ میری پیدائش شیر میسور سلطان ٹیپو علیہ الرحمہ کے دیار کرناٹک میں مانڈیا ضلع کے محلہ سعادت نگر میں والد محترم محمد حسین خاں کے ہاں ۲۰۰۳ میں ہوئی۔بچپن سے ہی ذہین ،فطین، زیرک، خردمند، ہوشیار، اعلیٰ ظرف ،روشن دماغ، ہوشمند، تیز طبع، زود فہم اور عقل مند تھی۔ عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی مَیں نے حاصل کی، قرآن مجید کا ناظرہ عہد طفولیت میں ہی مکمل کرلیا ، عصری تعلیم علاقے کے مڈل اسکول سے حاصل کی، اعلیٰ تعلیم کے لیے مانڈیا کے پی ای سی کالج میں داخلہ لیا اور فی الحال بی کام سکینڈ ایئر کی طالبہ ہوں۔میں اول کلاس سے ہی ’رینک ہولڈر‘ امتیازی طالبہ رہی ہوں، ہمیشہ ممتاز نمبروں سے پاس ہوتی رہی ہوں، تقریروخطابت کا شوق جنون کی حد تک ہے ، بہترین مقررہ کے ساتھ ساتھ سامعین کے ذہن ودماغ پر الفاظ کے جادو سے انمٹ نقوش چھوڑنے کا ہنر بھی بخوبی جانتی ہوں، تقریر و خطابت کے میدان میں علاقائی سطح پر کئی معزز انعامات بھی مَیں نے حاصل کیے ہیں ۔

ہاں میں وہی مسکان خان ہوں، جس سے دنیا ۸؍فروری۲۰۲۲سے قبل ناآشناتھی؛ لیکن آٹھ فروری کو جیسے ہی میں کالج میں اسائنمنٹ جمع کرنے کے لیے داخل ہوئی ،مجھے کالج احاطہ میں روکا گیا، پھر بھی میں روک ٹوک کو خاطر میں لائے بغیر اسکول پہنچی ،اسکوٹی سے اتری، اس وقت ماحول اشتعال انگیز تھا، فرقہ پرست بھگوا دھاری طالب علموں کا جھنڈاسکول میں داخل تھا، شکچھا کے مندر میں’’ ودوان ‘‘کی جگہ شرپسند بھگوادھاری مکروہ عناصر ماحول کو زہریلے نعروں سے مکدر کررہے تھے، مجھے گھیرتے ہوئے برقع پر توہین آمیز تبصرہ کرکے اشتعال انگیز اور دل آزار نعرے لگارہے تھے، میں نے اس دوران ان بھگوا دھاری نام نہاد طلبا کے سامنے ڈَٹ کر اللہ اکبر کی صدا بلند کی، اللہ کی شانِ کبریائی بلند کرتے ہی مجھے پوری دنیا میں خدا نے بلند کردیا، حجاب کی حمایت میں میرے نعرہ تکبیر کی صدائے بازگشت پوری دنیا میں سنی گئی۔ منٹوں میں ہی کرناٹک کے مانڈیا سے نکل کر امریکہ، آسٹرلیا، افریقہ، ترکی، آذربائجان، ایران، پاکستان ، افغانستان،بلادِ عرب و شام سمیت پوری دنیا میں معروف ہوگئی۔ میرے نام کے قصیدے پڑھے جانے لگے، شعراء میری اِس بہادری کو غزلوں ،نظموں اور اشعار میں ڈھالنے لگے ۔ میری ہمت کی چہار جانب داد دی جانے لگی، میرے آئینی حق اور مذہبی فریضہ کے لیے آئینی جنگ لڑنے کو سراہا جانے لگا اور اب تک میری ستائش کی جارہی ہے ، حجاب اور میری حمایت میں پورے ملک میں صدائے احتجاج بلند کی جارہی ہے۔ ہندو توا کی اشتعال انگیزی کے وقت جہاں میں ایک طرف نعرہ تکبیر بلند کررہی تھی وہیں دوسری جانب میرے روحانی والد اسکول کے پرنسپل اور چند اساتذہ میرے گرد حصار باندھ کر میری حفاظت کررہے تھے۔ دنیا ان کے اس جذبے کی بھی بے انتہا قدر کررہی ہے اور میں بھی ممنون ومشکور ہوں۔ میں ان چھ با حجاب طالبات کی بھی مشکور ہوں جنہوں نے حجاب کی حمایت میں اڈپی کالج سے اپنی اس آئینی اور مذہبی حقوق کے حصول کی تحریک کا آغاز کیا جس کے فروغ میں ، میں معاون بنی۔

ہاں! میں وہی مسکان ہوں جس نے نقاب میں رہ کر انقلاب پیداکیا ہے۔ میرے نام پر اسکول وکالج بنانے کا عہد کیاجارہا ہے، اردو بھون کو میرے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیاجارہا ہے۔ وہیں دوسری طرف سوشل میڈیا پر شرپسندوں کی طرف سے میری اور دیگر طالبات کی کردار کشی کی جارہی ہے۔ ایک جانب میری حجاب والی تصویر اور کسی دوسری لڑکی کی بے حجاب فوٹو شاپ کے ذریعہ ڈیزائن کرکے یہ باور کرانے کی ناپاک کوشش کی جارہی ہے کہ یہ میں ہی ہوں؛ لیکن یہ میں نہیں ہوں ۔معروف ویب سائٹ آلٹ نیوز اور دیگر ویب سائٹس نے بھی اس کی تردید کی ہے، الحمدللہ میری کوئی بے حجاب تصویر نہیں ہے۔ وہیں دوسری طرف فرقہ پرست عناصر ان باحجاب طالبات کو ہراساں کررہے ہیں، ڈرا اور دھمکا رہے ہیں، جو حجاب تحریک کی محرک اول ہیں۔اُڈپی کی چھ طالبات کے نمبرات اور پتے وائرل کردئیے گئے ہیں ، فرقہ پرست، شرپسند انہیں فحش اور آبروباختہ کلمات کہہ رہے ہیں، ان شاء اللہ وہ اِن دھمکیوں سے نہیں ڈریں گی؛ بلکہ ڈٹ کراور دلیرانہ مقابلہ کریں گی۔ اپنے حقوق کی بازیابی کے لیے فرقہ پرستوں سے اخیر دم تک ہماری جنگ جاری رہے گی ۔

ہاں! میں وہی مسکان خان ہوں ،جو اعلیٰ تعلیم حاصل کرناچاہتی ہوں، میں اپنی تعلیم پر مکمل توجہ دے رہی ہوں، فی الحال میرا امتحان ہونے والا ہے، مجھے آگے بڑھنا ہے، مزید پڑھنا ہے، مسئلہ حجاب کو ہندوبنام مسلم کرکے نفرت کی خلیج پیدا کرنے کوشش نہ کی جائے، حجاب میرا اور میری جیسی اسلام پسند طالبات کا آئینی حق اور مذہبی فریضہ ہے، اس سے ہم دستبردار نہیں ہوسکتے، ہم پہلے بھی باحجاب تھیں، اور آئندہ بھی باحجاب رہیں گی۔یہ مسئلہ کرناٹک ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۱۴؍فروری۲۰۲۲کو فیصلہ ممکن ہے، مجھے امید ہے کہ عدالت ہمیں ہمارے مذہبی فریضہ اور آئینی حقوق سے محروم نہ کرے گی۔(ان شاء اللہ)

(یہ مضمون نگار کے ذاتی خیالات ہیں)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN