اردو
हिन्दी
ستمبر 23, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

کمبھ میلہ: سنگھ رضاکاروں کواسپیشل پولیس افسرکا درجہ

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
کمبھ میلہ: سنگھ رضاکاروں کواسپیشل پولیس افسرکا درجہ
75
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ہری دوار:

کورونا وبا کے زبردست انفیکشن کے درمیان ہری دوار میں کمبھ کا میلہ جاری ہے۔ اس میلے میں پہنچے لاکھوں لوگوں کی بھیڑ کو سنبھالنے کے لئے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے رضاکاروں کو ڈیوٹی پر لگایا ہے۔ حالانکہ انہیں اس کام کے لئے کوئی تنخواہ نہیں دی جائے گی کیونکہ یہ بطور سماج کی خدمت کی جارہی ہے۔
سنگھ کے ان رضاکاروں کواتراکھنڈ کی پولیس نے اسپیشل پولیس آفیسر (ایس پی او) کا درجہ دیا ہے اور یہ پہلا موقع ہے۔ ’دی انڈین ایکسپریس ‘کے مطابق ایسے 1,553 رضاکار موجود ہیں۔ ان میں سے 1,053 رضاکار میدان میں کام کر رہے ہیں جبکہ باقی بیک اپ کے کام میں مصروف ہیں۔
یہ رضاکار ہری دوار شہر، ریلوے اسٹیشن ، اتر پردیش سے ملحقہ رشی کیش ، ٹہری ، پوڑی اور ہری دوار ضلع کی سرحدوںپرڈیوٹی دے رہے ہیں۔ ایک جگہ پر چھ رضا کاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔
کمبھ میلہ کے ایس پی بیریندر پرساد ڈبرال نے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب سنگھ کے رضاکار کمبھ میں ایسا کام کررہے ہیں ، ماضی میں انہوں نے اس طرح کی ڈیوٹی سرانجام دے چکے ہیں لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ انھوں نے ایس پی او کا کارڈ دیا گیا ہے۔ ڈبرال نے کہا کہ وہ ٹریفک اور بھیڑ کو سنبھالنے کے لئے بہتر کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سنگھ کے علاوہ ،کئی دیگر تنظیمیں جیسے کانگریس سیوا دل کے کارکنوں کو بھی ایس پی او کا درجہ دیا گیا ہے۔
یہ سویم سیوک اپنییونیفارم پہن کرڈیوٹی کررہے ہیں اور لوگوںکو بہترڈھنگ سے ماسک پہننے سے لے کر کورونا پروٹوکول کے قواعد پر عمل کرنے کو کہتے ہیں اور خود بھی ان اصولوں پر عمل کرتے ہیں۔یہ رضاکار 7 اپریل سے تعینات ہیں اور وہ صبح 8 سے شام 8 بجے کی شفٹ میں ان کے لئے طے شدہ جگہوں پر کام کرتے ہیں۔
سنگھ کے اتراکھنڈ صوبے کے باڈی چیف سنیل نے دی انڈین ایکسپریس کو بتایا کہ رضاکاروں کی تعیناتی کمبھ میلہ کے آئی جی سنجے گنجیال کی کوشش پر کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گنجیال مارچ سے سنگھ سے رابطے میں تھے اور انہوں نے کمبھ میلے میں رضاکاروں کا مطالبہ کیا تھا۔
سنیل نے کہا کہ انہوں نے اس معاملے میں ریاست کے تمام اضلاع میں سنگھ یونٹوں کو ایک خط لکھا ہے اور ان سے کہا ہے کہ وہ 18 سے 50 سال کی عمر کے ایسے رضاکاروں کے بارے میں معلومات دیں جو کمبھ میلے میں کچھ کام کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے بعد سنیل نے آئی جی سنجے گنجیال سے ملاقات کی اور دو اضافی پولیس ایس پی نے اس کام کے لئے ہمارے رضاکاروں کا انتخاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب سنگھ کے رضاکاروں کو ایس پی او تعینات کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کورونا کے اس مہاماری میں شاہی اشنان 12 سے 14 اپریل تک ہوا۔ اس میں لاکھوں افراد جمع ہوئے اور ریاستی حکومت پر شدید تنقید کی گئی کیوں کہ کئی جگہوں پر سماجی دوری صفر ہے ، ماسک لاپتہ ہیں اور لاکھوں کی بھیڑ میں سینیٹائزر تک پہنچنا تقریبا ًناممکن ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
SIR Complete Guide Q&A

دور کریں الجھن اس خبر میں ہے SIR پر ہر سوال کا جواب

نومبر 26, 2025
Damaged bus in Nepal after attack on Indian passengers

نیپال میں کتنے ہندو کتنے مسلمان ہیں؟

ستمبر 11, 2025
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN