کاس گنج :(ایجنسی)
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے منگل کو کاس گنج کے سورونجی میں بی جے پی امیدواروں کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔ جہاں ایک طرف انہوں نے بی جے پی حکومت کے کاموں کو عوام کے سامنے بیان کیا وہیں انہوں نے ایس پی کو نشانہ بنایا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جب 2012 میں ایس پی کی حکومت بنی تھی تو اس حکومت نے سب سے پہلا کام دہشت گردوں کے مقدمات کو واپس لینے کیا تھا۔ ایس پی کے جذبات ہمیشہ سے مجرموں، غنڈوں اور مافیا کے تئیں رہے ہیں، لیکن بی جے پی کی حکومت میں مجرموں پر نہ رحم ہوا ہے اورنہ ہوگا۔
میلہ مارگ شیر گراؤنڈ میں انتخابی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یوپی میں ڈبل انجن والی حکومت نے آستھا کا احترام کیا ہے۔ کاشی وشوناتھ دھام، دیو ایودھیا دھام تعمیر ہوچکی ہے تو تیرتھ نگری سورنجی کیسے محروم رہ سکتی ہے۔ سورونجی کی مجموعی ترقی ہوگی۔ اس سے نہ صرف آستھا کا احترام ہو گا بلکہ تیرتھ نگری میں روزگار کے بے پناہ امکانات پیدا ہوں گے۔ یوپی میں تمام آستھاکے مقامات کو زندہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی کی کال پر اس بار بھی زبردست اکثریت کی حکومت بنے گی۔
اب یوپی سے نقل مکانی نہیں ہوتا: یوگی
انہوں نے کہا کہ آج یوپی کے مضبوط امن و قانون کے نظام کی وجہ سے کوئی نقل مکانی نہیں ہو رہی ہے۔ آج یوپی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ ملک نمبر ون معیشت بننے کی راہ پر گامزن ہے۔ یہ ترقی کی نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ انہوں نے بی جے پی کے کاس گنج اسمبلی حلقہ کے امیدوار دیویندر راجپوت، امان پور اسمبلی کے امیدوار ہریوم ورما اور پٹیالی اسمبلی کے امیدوار ممتیش شاکیہ کو بھاری اکثریت سے جتانے کی اپیل کی۔اس انتخابی ریلی کو بی جے پی برج حلقہ صدررجنی کانت مہیشوری،ایٹا بی جے پی ایم پی راجویر سنگھ ، ضلع صدر کے پی سنگھ سولنکی نے بھی خطاب کیا۔
کاس گنج کے بعد وزیر اعلیٰ یوگی نے فیروز آباد کے سرسا گنج اسمبلی حلقہ میں جلسہ عام سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیفئی خاندان کبھی نہیں چاہے گا کہ دوسرا یادو کھڑا ہو۔ جوشخص 12 بجے سو کراٹھتا ہے۔ اپنے پرائے کا خیال نہیں رکھتا ہے، وہ ہری اوم یادو جیسے بڑے لیڈرکوکیا احترام دے گا۔ انہوںنے کہاکہ دو مرحلوں کی ووٹنگ ہوچکی ہے ۔ ریاست میں صورت حال واضح ہو چکی ہے ۔ بی جے پی اکثریت سے سرکار بنارہی ہے ۔










