اردو
हिन्दी
جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ہندو راشٹرواد بھارت کو توڑسکتاہے لیکن….

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
ہندو راشٹرواد بھارت کو توڑسکتاہے لیکن….
130
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:(ایجنسی)

ممتاز ادیبہ اور مصنفہ ارندھتی رائے کا کہنا ہے کہ ہندو قوم پرستی ہندوستان کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں توڑ سکتی ہے، جیساکہ پہلے یوگوسلاویہ اور روس کے ساتھ ہوا ، لیکن آخر کار ہندوستانی عوام نریندر مودی اور بی جے پی کے فاشزم کے خلاف احتجاج کریں گے۔ دی وائر کےلیے کرن تھاپر کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ارندھتی رائے نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال انتہائی مایوس کن ہے، لیکن ان کا ماننا ہے کہ ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ ہندوستان کے لوگ اس اندھیرے غارسےباہر نکل رہے ہیں جس میں وہ گرے تھے۔

انہوں نے کہا کہ، مجھے ہندوستان کے لوگوں پر بھروسہ ہے اور امید ہے کہ ایک دن ملک اس تاریک غار سےباہر نکل آئے گا۔رائے نے ہندوستان پر ہندو قوم پرستی (راشٹر واد )کے اثرات کا موازنہ کوزے میں دریا کو سمونے کی کوشش سے کیا۔

اس دوران ارندھتی رائے نے کچھ اہم سوالات بھی اٹھائے۔ انہوں نے سب سے پہلے پوچھا، ہم نے جمہوریت کے ساتھ کیا کردیا؟ اس کو کس چیز میں تبدیل کردیا؟ کیا ہوتا ہے، جب اسے کھوکھلا کر دیا جاتا ہےیا اس کا کوئی مطلب نہیں رہ جاتا؟ کیا ہوتا ہے جب اس کے ہر ادارے کو کسی خطرناک شے میں تبدیل کر دیا جاتا ہے؟

انہوں نے کہا، پچھلے پانچ سالوں میں ہندوستان نے خود کو لنچنگ راشٹر کےطور پر قائم کیا ہے۔مسلمانوں اور دلتوں کو دن کے اجالے میں بھیڑ کے ذریعے پیٹ پیٹ کر مار ڈالا جا رہا ہے اور لنچنگ ویڈیوکو بڑی خوشی سےیوٹیوب پر اپ لوڈ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ، فاشزم کا بنیادی ڈھانچہ ہمارے سامنے کھڑا ہے، لیکن پھر بھی ہم اس کی مذمت کرنے سے کتراتے ہیں۔

ان سوالات کے جوابات اور ان سوالوں کے اردگرد گھومتی یہ بحث اس انٹرویو کا خلاصہ ہے۔ تقریباً ایک گھنٹے کی گفتگو میں رائے نے کشمیر پر بھی بات کی۔ انہوں نے حالیہ جوناتھن شیل میموریل لیکچر میں کشمیریوں کے بارے میں جو کچھ کہا تھا اس کا بھی ذکر کیا۔ اس وقت انہوں نے کہا تھا کہ ’انہیں ہندوستان کا حصہ کیوں بننا چاہیے؟ کس وجہ سے؟ اگر اس کی وجہ آزادی ہے، جو وہ چاہتے ہیں، تو انہیں وہ آزادی ملنی چاہیے۔‘

ارندھتی رائے نے تفصیل سے بتایا کہ وہ کشمیر اور باقی ملک کے درمیان تعلقات کو کس طرح سے دیکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا،کشمیر ہندوستان کو شاید شکست نہیں دے سکتا، لیکن وہ ہندوستان کو نگل جائے گا۔ اک کا یہ خیال ان کے ناول بے پناہ شادمانی کی مملکت کے ایک کردار کے توسط سے بھی منعکس ہوتا ہے، جو کچھ اسی طرح کہتا ہے کہ ، ایک دن کشمیر ہندوستان کو خودہی ختم کرنے پر مجبور کر دے گا۔ آپ ہمیں تباہ نہیں کر رہے، آپ ہمیں بنا رہے ہیں۔ آپ خود ہی اپنے آپ کو تباہ کر رہے ہیں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ان کے کہنے کا یہ مطلب ہے کہ کشمیر میں جو خطرے کی گھنٹی بج رہی ہے وہ دراصل ہندوستان کے لیے ہے،تب رائے نے واضح طور پر اس سے اتفاق کیا اور اس کی وجہ بھی بیان کی۔انہوں نے کہا کہ ، جس طرح کشمیرمیں ہندوستان جو کر رہا ہے، اس میں ملک کی قدروں، اصولوں اور آئینی وابستگیوں کو کمزور کیا جا رہا ہے، وہ انجام کار ملک کے باقی حصوں کو تباہ کر دے گایااس کو نگل جائے گا۔

(بشکریہ: دی وائر)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے
خبریں

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

10 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

جولائی 8, 2026

حالیہ خبریں

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN