اردو
हिन्दी
جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

یتی نرسنگھانند کو ایک اور معاملہ میں ضمانت

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
یتی نرسنگھانند کو ایک اور معاملہ میں ضمانت
99
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ہری دوار :(ایجنسی)

یتی نرسنگھانند کو مسلم خواتین کے خلاف مبینہ طور پر قابل اعتراض اور توہین آمیز تبصرہ کرنے کے معاملے میں ضمانت مل گئی ہے۔ ہری دوار کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بھارت بھوشن پانڈے نے سی جے ایم کورٹ کے حکم کے خلاف ضمانت کی درخواست پر ڈاسنا مندر کے مہنت یتی نرسنگھانند کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

یتی نرسنگھانند پر الزام ہے کہ انہوں نے کچھ ویڈیوز میں مسلم خواتین کے خلاف قابل اعتراض اور توہین آمیز تبصرہ کیا تھا۔ اس کے علاوہ، اس ویڈیو کو سوشل میڈیا کے کئی پلیٹ فارمز پر پروموٹ کیا گیا۔ اسی وجہ سے، یتی نرسنگھانند کے خلاف تعزیرات ہند یعنی آئی پی سی کی دفعہ 295A (مذہبی جذبات کو مشتعل کرنے کے ارادے سے جان بوجھ کر کام کرنا) اور 509 (خواتین کے خلاف توہین آمیز تبصرے) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ان دفعات کے تحت مقدمات درج کرتے ہوئے کہا گیا کہ یتی نرسنگھانند کی تقریر کے دو ویڈیوز ٹوئٹر اور یوٹیوب پر پوسٹ کیے گئے تھے، جس میں نرسنگھانند کو مسلم خواتین کے تئیں قابل اعتراض؍ تضحیک آمیز تبصرہ کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ نرسنگھانند کو اس معاملے میں ایف آئی آر درج ہونے کے بعد 16 جنوری 2022 کو گرفتار کیا گیا تھا اور اس کے بعد ہری دوار کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

اس سے قبل، سی جے ایم مکیش آریہ نے استغاثہ کے ذریعہ درج دستاویزات اور ایف آئی آر کو دیکھنے کے بعد ضمانت دینے سے انکار کردیا تھا۔ اس دوران سی جے ایم مکیش آریہ نے کہا تھا کہ پہلے بھی دفعہ 41-A کا نوٹس جاری ہونے کے باوجود درخواست گزار سوشل میڈیا کے ذریعے فرقہ وارانہ جذبات بھڑکانے کا کام کر رہا ہے، اس لیے علاقے کا ماحول خراب ہونے کا قوی امکان ہے۔

ان تمام پس منظر کی وجہ سے پہلی عدالت نے 19 جنوری کو یتی نرسنگھانند کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ ساتھ ہی، ضمانت کی منسوخی کے اس حکم کے خلاف یتی نے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بھارت بھوشن پانڈے نے آج کیس میں یتی نرسنگھانند کے وکیل کی دلیلیں سننے کے بعد ان کی ضمانت پر رہائی کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ دسمبر 2021 میں ہری دوار میں منعقدہ مبینہ دھرم سنسد میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقریر کرنے پر 10 لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی، جس میں نرسنگھانند کا نام بھی شامل تھا۔ تاہم اس معاملے میں یتی کو 7 فروری کو ضمانت مل گئی تھی۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے
خبریں

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

10 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

جولائی 8, 2026

حالیہ خبریں

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN