اردو
हिन्दी
مئی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

کیا پردہ ملک کی ترقی میں رکاوٹ ہے ؟

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر, مضامین
A A
0
کیا پردہ ملک کی ترقی میں رکاوٹ ہے ؟
377
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر:سیدہ پروین رضوی

پردہ ملک کی ترقی میں رکاوٹ ہے یانہیں؟ اس سوال کا فیصلہ کرنے کے لیے ہمیں سب سے پہلے یہ دیکھنا چاہیے کہ پردہ ہے کیا چیز؟ کیوں کہ اس کے بغیر ہم اس کی غرض، اس کے فائدے اور اس کے نقصانات کو نہیں سمجھ سکتے۔ اس کے بعد ہمیں یہ طے کرنا چاہیے کہ وہ ترقی کیا ہے جسے ہم حاصل کرنا چاہتے ہیں؟ کیوں کہ اسے طے کیے بغیر ہم یہ معلوم نہیں کر سکتے کہ پردہ اس میں حائل ہے یانہیں؟

پرده عربی زبان کے لفظ ’حجاب‘ کا لفظی ترجمہ ہے۔ جس چیز کو عربی میں حجاب کہتے ہیں، اسی کو فارسی اور اردو میں پردہ کہتے ہیں ۔ حجاب کا لفظ قرآن مجید کی اس آیت میں آیا ہے جس میں الله تعالی نے لوگوں کو نبیﷺ کے گھر میں بے تکلف آنے جانے سے منع فرمایا تھا اور حکم دیا تھا کہ اگر گھر کی خواتین سے کوئی چیز مانگنی ہو تو حجاب (پردے) کی اوٹ سے مانگا کرو۔ اسی حکم سے پردے کے احکام کی ابتدا ہوئی۔ پھر جتنے احکام اس سلسلے میں آئے ان سب کے مجموعے کو احکامِ حجاب (پردے کے احکام) کہا جانے لگا۔

پردے کے احکام قرآن مجید کی چوبیسویں (24) اورتینتیسویں (33) سورت میں تفصیل کے ساتھ موجود ہیں _ ان میں عورتوں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ اپنے گھروں میں وقار کے ساتھ رہیں۔ اپنے حسن اور اپنی آرائش کی نمائش نہ کرتی پھریں جس طرح زمانۂ جاہلیت کی عورتیں کرتی تھیں ۔ گھروں سے باہرنکلتا ہو تو اپنے اوپر ایک چادر ڈال کر نکلیں اور بجنے والے زیور پہن کر نہ نکلیں۔ گھروں کے اندر بھی محرم مردوں اور غیرمحرم مردوں کے درمیان امتیاز کریں ۔ محرم مردوں اور گھر کے خادموں اور میل جول کی عورتوں کے سوا کسی کے سامنے زینت کے ساتھ نہ آئیں (زینت کے معنیٰ وہی ہیں جو ہماری زبان میں آرائش و زیبائش اور بناؤ سنگار کے ہیں۔ اسی میں خوش نما لباس، زیور اور میک اَپ تینوں چیزیں شامل ہیں۔) پھر محرم مردوں کے سامنے بھی عورتوں کو حکم دیا گیا ہے کہ اپنے گریبانوں پر اپنی اوڑھنیوں کے آنچل ڈال کر رکھیں اور اپنا ستر چھپائیں۔ گھر کے مردوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ماں بہنوں کے پاس بھی آئیں تو اجازت لے کر آئیں ، تاکہ اچانک ان کی نگاہ ایسی حالت میں نہ پڑے جب کہ وہ جسم کا کوئی حصہ کھولے ہوئے ہوں۔

یہ احکام ہیں جو قرآن حکیم میں دیے گئے ہیں اور انہی کا نام ’حجاب‘ (پردہ) ہے۔ نبی کریم ﷺ نے ان کی تشریح فرماتے ہوئے بتایا کہ عورت کاستر چہرے ، کلائی کے جوڑ تک ہاتھ اور ٹخنے تک پاؤں کے سوا اس کا پورا جسم ہے ، جسے باپ اور بھائی تک سے چھپا کر رکھنا چاہیے اور ایسے بار یک اور چست کپڑے نہ پہننے چاہییں جن کے اندر سے جسم نمایاں ہو۔ اور حضور اکرم ﷺ نے محرم مردوں کے سوا کسی اور مرد کے ساتھ تنہا رہنے سے عورتوں کو منع فرمایا ۔ نبی کریم ﷺ نے عورتوں کو اس بات سے بھی منع فرمایا کہ وہ گھر سے باہر خوش بو لگا کر نکلیں ۔ مسجد کے اندر نماز باجماعت میں آپ نے عورتوں اور مردوں کے لیے الگ الگ جگہ مقرر فرمادی تھی اور اس بات کی اجازت نہ تھی کہ عورت مرد سب مل کر ایک صف میں نماز پڑھیں۔ نماز سے فارغ ہوکر آپ اور سب مرد اس وقت تک بیٹھے رہتے تھے جب تک عورتیں نہ چلی جاتیں۔

یہ احکام ، جس کا جی چاہے، قرآن مجید کی سورۂ نور اور سورۂ احزاب میں اور حدیث کی مستند کتابوں میں دیکھ سکتا ہے۔ آج جس چیز کو ہم ’پردہ‘ کہتے ہیں اس میں چاہے عملی طور پر افراط وتفریط ہوگئی ہو ، لیکن اصول اور قاعدے سب وہی ہیں جو الله اور اس کے رسولﷺ نے مدینہ پاک کی مسلم سوسائٹی میں جاری کیے تھے ۔ اگرچہ میں خدا اور رسول کا نام لے کر کسی کا منہ بند کرنا نہیں چاہتی ، مگر یہ کہے بغیر بھی نہیں رہ سکتی کہ آج ہمارے اندر یہ آواز اٹھنا کہ ’پردہ ہماری ترقی میں رکاوٹ ہے‘ہماری دو رخی ذہنیت کی کھلی علامت ہے ۔ یہ آواز خدا اور رسول اللہ کے خلاف عدم اعتماد کا ووٹ ہے اور اس کے صاف معنیٰ یہ ہیں کہ خدا اور رسول نے ہماری ترقی کے راستے میں روڑے اٹکادیے ہیں۔ اگر واقعی ہم ایسا سمجھتے ہیں تو آخر ہم کیوں خواہ مخواہ مسلمان بنے ہوئے ہیں اور کیوں اس خدا اور رسول ﷺ کو ماننے سے انکار نہیں کر دیتے جنہوں نے ہم پر ایسا ظلم کیا ہے؟ اس سوال سے یہ کہہ کر چھٹکارا حاصل نہیں کیا جاسکتا کہ خدا اور رسول نے پردہ کا حکم ہی نہیں دیا ہے ۔ میں ابھی عرض کر چکی ہوں کہ پردہ کس چیز کا نام ہے؟ اور اس کے تفصیلی احکام، جس کا جی چاہے، قرآن مجید اور احادیث کی مستند کتب میں نکال کر دکھ سکتا ہے _ حدیث کی صحت سے کسی کو انکار بھی ہو تو قرآن کے کھلے کھلے احکام کو آخر وہ کہاں چھپائے گا۔؟

حجاب (پردے) کے احکام ، جو اسلام نے ہم کو دیے ہیں ، ان پر تھوڑا سا بھی غور کیجیے تو سمجھ میں آ سکتا ہے کہ ان کے تین بڑے مقصد ہیں :

اول یہ کہ عورتوں اور مردوں کے اخلاق کی حفاظت کی جائے اور ان خرابیوں کا دروازہ بند کیا جائے جو مخلوط سوسائٹی میں عورتوں اور مردوں کے آزادانہ میل جول سے پیدا ہوتی ہیں ۔

دوسرے یہ کہ عورتوں اور مردوں کا دائرہ عمل الگ کیا جائے، تاکہ فطرت نے جو فرائض عورت کے سپرد کیے ہیں انہیں وہ سکون کے ساتھ انجام دے سکے اور جو خدمات مرد کے سپرد ہیں انہیں وہ اطمینان کے ساتھ بجالا سکے ۔

تیسرے یہ کہ گھر اور خاندان کے نظام کو مضبوط اور محفوظ کیا جائے ، جس کی اہمیت زندگی کے دوسرے نظاموں سے کم نہیں، بلکہ کچھ پڑھ کر ہی ہے ۔ پردے کے بغیر جن لوگوں نے گھر اور خاندان کے نظام کو محفوظ کیا ہے انہوں نے عورت کو غلام بنا کر تمام حقوق سے محروم کرکے رکھ دیا ہے اور جنہوں نے عورت کو اس کے حقوق دینے کے ساتھ پردے کی پابندیاں بھی نہیں رکھی ہیں ان کے ہاں گھر اور خاندان کا نظام بکھر گیا ہے اور روز بروز بھرتا چلا جارہا ہے ۔ اسلام عورت کو پورے حقوق بھی دیتا ہے اور اس کے ساتھ گھر کے اور خاندان کے نظام کو بھی محفوظ رکھنا چاہتا ہے۔ یہ مقصد حاصل نہیں ہوسکتا جب تک کہ پردے کے احکام اس کی حفاظت کے لیے موجود نہ ہوں۔

خواتین و حضرات!

میں آپ سے درخواست کرتی ہوں کہ ٹھنڈے دل سے ان مقاصد پرغور کریں۔ اخلاق کا مسئلہ کسی کی نگاہ میں اہمیت نہ رکھتا ہو تو اس کا میرے پاس کوئی علاج نہیں، مگر جس کی نگاہ میں اس کی کوئی اہمیت ہو اسے سوچنا چاہیے کہ مخلوط سوسائٹی میں ، جہاں بن سنور کر عورتیں آزادانہ پھریں اور زندگی کے ہر شعبے میں مردوں کے ساتھ کام کریں ، وہاں اخلاق بگڑنے سے کیسے بچ سکتے ہیں؟ اور کب تک بچے رہ سکتے ہیں؟ ہمارے اپنے ملک میں یہ صورت حال جتنی بڑھتی جارہی ہے ، جنسی جرائم بڑھتے جارہے ہیں اور ان کی خبریں آپ آئے دن اخبارات میں پڑھ رہے ہیں ۔ یہ کہنا کہ ان خرابیوں کا اصل سبب پردہ ہے ، جب پردہ نہ رہے گا تو لوگوں کا دل عورتوں سے بھر جائے گا ، بالکل غلط ہے۔ جہاں پوری بے پردگی تھی وہاں لوگوں کے دل نہ بھرے اور ان کی خواہشات کے تقاضوں نے عریانی تک نوبت پہنچائی ۔ پھر عریانی سے دل نہ بھرے اور کھلی کھلی جنسی آوارگی تک نوبت پہنچائی اور اب اس کے کھلے لائیسنس سے بھی دل نہیں بھر رہے ہیں اور آج بھی کثرت سے جنسی جرائم ہورہے ہیں ، جن کی رپورٹیں امریکہ انگلستان اور دوسرے ممالک کے اخبارات میں آتی رہتی ہیں ۔ کیا یہ کوئی قابل اطمینان حالت ہے؟ یہ صرف اخلاق ہی کا نہیں ہے ، ہماری پوری تہذیب کا سوال ہے _ مخلوط سوسائٹی جتنی بڑھ رہی ہے عورتوں کے لباس اور بناؤ سنگھار کے اخراجات بھی بڑھ رہے ہیں۔ اس کے لیے جائز آمدنیاں ناکافی ثابت ہورہی ہیں۔ نتیجہ یہ ہے کہ ہر طرف رشوت دین اور دوسری حرام خوریاں بڑھتی جارہی ہیں ۔ حرام خوریوں نے ہماری ریاست کے پورے نظام کو گھن لگا دیا ہے اور کوئی قانون ٹھیک طرح سے نافذ ہونے ہی نہیں پاتا ۔ پھر یہ بھی سوچنے کی بات ہے کہ جن کو اپنی خواہشات کے معاملے میں ڈسپلن کی عادت نہ ہو وہ دوسرے کسی معاملے میں ڈسپلن کے پابند ہو سکتے ہیں؟ جوشخص اپنے گھر کی زندگی میں وفادار نہ ہو اس سے اپنی قوم اور ملک کے معاملے میں وفاداری کی توقع کہاں تک کی جاسکتی ہے؟

عورت اور مرد کا دائرۂ عمل الگ کرنا خود فطرت کا تقاضا ہے۔ فطرت نے ماں بنے کی خدمت عورت کے سپرد کرکے آپ ہی بتادیا ہے کہ اس کے کام کی اصل جگہ کہاں ہے؟ اور باپ بننے کا فرض مرد کے ذمے ڈال کر خود اشارہ کردیا ہے کہ اسے کن کاموں کے لیے مادری کے بھاری بوجھ سے سبک دوش کیا گیا ہے۔ دونوں قسم کی خدمات کے لیے عورت اور مرد کو الگ الگ جسم دیے گئے ہیں ، الگ الگ قوتیں دی گئی ہیں، الگ الگ صفات دی گئی ہیں، الگ الگ نفسیات دیے گئے ہیں۔ فطرت نے جسے ماں بننے کے لیے پیدا کیا ہے اسے صبر و تحمّل بخشا ہے، اس کے مزاج میں نرمی پیدا کی ہے.، اسے وہ چیز دی ہے جسے ‘مامتا’ کہتے ہیں ۔ وہ ایسی نہ ہوتی تو ہم اور آپ پَل کر بخیریت جوان نہ ہو سکتے تھے ۔ یہ کام جس کے ذمّے ڈالا گیا ہے اس کے لیے وہ کام موزوں نہیں ہیں جن کے لیے سختی اور سخت مزاجی کی ضرورت ہے _ وہ کام اسی کے لیے موزوں ہیں اور جسے ماں بننے کے لیے پیدا نہیں کیا گیا ہے اور جسے ان بھاری ذمہ داریوں سے آزاد رکھا گیا ہے جو ماں بننے کا لازمہ ہیں۔ آپ اس تقسیم کو مٹانا چاہتے ہیں تو پھر فیصلہ کر لیجیے کہ اب دنیا کو ماؤں کی ضرورت نہیں ہے۔ تھوڑی ہی مدت نہ گزرے گی کہ انسان ایٹم بم اور ہائیڈروجن بم کے بغیر ہی ختم ہو جائے گا _ لیکن اگر یہ فیصلہ بھی آپ نہیں کرتے اور اس تقسیم کو بھی مٹانا چاہتے ہیں تو یہ عورت کے ساتھ بڑی بے انصافی ہے کہ وہ اس پورے بوجھ کو بھی اٹھائے جو فطرت نے ماں بننے کے سلسلے میں اس پر ڈالا ہے اور جس میں مرد ایک رتّی بھر بھی اس کے ساتھ کوئی حصہ نہیں لے سکتا ، اور پھر وہ مردوں کے ساتھ آکر سیاست تجارت، صنعت وحرفت اور لڑائی دنگے کے کاموں میں بھی برابر کا حصہ لے ۔ خدا کے لیے ذرا ٹھنڈے دل سے سوچے ۔ انسانیت کی خدمت میں آدھا حصہ تو وہ ہے جسے پورے کا پورا عورت سنبھالتی ہے ۔ کوئی مرد اس میں ذرہ برابر بھی اس کا بوجھ نہیں بانٹ سکتا _ باقی آدھے میں سے آپ کہتے ہیں کہ آدھا بار اس کا بھی عورت اٹھائے ۔ گویا تین چوتھائی عورت کے نئے پڑا اور مرد کے ذمے ایک چوتھائی ۔ کیا یہ انصاف ہے؟

عورت اس ظلم کو خوشی خوشی برداشت کرنے ، بلکہ لڑ جھگڑ کر اپنے اوپر لینے کے لیے اس وجہ سے مجبور ہوئی کہ آپ نے عورت ہوتے ہوئے اور عورت کی جگہ کام کرتے ہوئے اسے عزت دینے سے انکار کر دیا۔ آپ نے بچوں والی کا مذاق اڑایا ۔ آپ نے گھر گرہستن کو ذلیل قرار دیا۔ آپ نے ان ساری خدمات کو گھٹیا درجہ دیا جو وہ خاندان میں انجام دی تھی اور جن کی انجام دہی آپ کی سیاست ، معیشت اور جنگ سے کچھ کم ضروری یا مفید نہ تھی ۔ مجبوراً وہ غریب عزّت اور قدر و منزلت کی تلاش میں ان کاموں کے لیے آمادہ ہوگئی جو مرد کے کرنے کے تھے ۔ کیوں کہ مرد بنے بغیر اور مردانہ خدمات انجام دیے بغیر آپ اسے عزت دینے کو تیار نہ تھے۔ اسلام نے ان پر یہ مہربانی کی تھی کہ عورت رہتے ہوئے اور زنانہ خدمات ہی انجام دیتے ہوئے اس نے اسے پوری عزت مرد کے برابر ، بلکہ ماں ہونے کی حیثیت سے مرد سے کچھ بڑھ کر ہی دی تھی۔

اب آپ کہتے ہیں کہ یہ چیز ’ترتی‘ میں حائل ہے ۔ آپ کو اصرار ہے کہ عورت ماں بھی بنے اور مجسٹریٹ بھی اور پھر ناچ گا کر مردوں کا دل بہلانے کے لیے بھی وقت نکالے – آپ اس پر اتنا بوجھ ڈالتے ہیں کہ وہ کسی خدمت کو بھی بکلّی اور بخوبی انجام نہیں دے سکتی۔ آپ اسے وہ کام دیتے ہیں جن کے لیے وہ پیدا نہیں کی گئی ۔ آپ اسے اس میدان میں کھینچ لاتے ہیں جہاں وہ مردکا مقابلہ نہیں کرسکتی ، جہاں مرد اس سے آگے رہے گا ، جہاں عورت کو اگر داد ملے گی تو نسوانیت کی رعایت سے ملے گی ، یا پھر کمال کی نہیں، جمال کی ملے گی ۔ یہ آپ کے نزدیک ’ترقی‘ کے لیے ضروری ہے۔ گھر اور خاندان ، جن کی اہمیت کو آپ ’’ترقی‘ کے جوش میں بھول گئے ہیں ۔

دراصل یہ وہ کارخانے ہیں جہاں انسان تیار ہوتے ہیں ۔ یہ کارخانے جوتے اور پستول بنانے کی نسبت کچھ کم ضروری تو نہیں ہیں ۔ ان کارخانوں کے لیے جن صفات ، نفسیات اور قابلیتوں کی ضرورت ہے وہ فطرت نے سب سے بڑھ کر عورت کو دی ہیں۔ ان کو چلانے کے لیے جن خدمات اور محنتوں اور مشقتوں کی ضرورت ہے ان کا زیادہ سے زیادہ بوجھ فطرت نے عورت ہی پر ڈالا ہے اور ان کارخانوں میں کرنے کے کام بہت ہیں۔ کوئی فرض شناسی کے ساتھ ان کاموں کو کرنا چاہے ، جیسا کہ ان کا حق ہے تو اسے سر کھجانے کی مہلت نہ ملے اور پھر ان کو جتنی زیادہ قابلیت ، سلیقے اور دانش مندی کے ساتھ چلایا جائے اتنے ہی زیادہ اعلیٰ درجے کے انسان تیار ہو سکتے ہیں ۔ اس کے لیے عورت کو زیادہ سے زیادہ عمدہ تعلیم وتربیت دینے کی ضرورت ہے – ان کارخانوں کو سکون ، اطمینان اور اعتماد کے ساتھ چلانے کے لیے اسلام نے پردے کا ڈسپلن قائم کیا تھا ، تاکہ عورت یہاں پوری دل جمعی کے ساتھ اپنا کام کر سکے اور اس کی توجہ غلط سمتوں میں نہ بٹے اور مرد بھی پوری طرح مطمئن ہوکر زندگی کے اس شعبے کو اس کے ہاتھوں میں چھوڑ دیں۔ اب آپ ‘ترقی’ کی خاطر اس ڈسپلن کو ختم کردینا چاہتے ہیں۔ اس کے ختم ہو جانے کے بعد دو کاموں میں سے ایک کام آپ کو بہرحال کرنا ہوگا۔ یا تو عورت کو ہندو تہذیب اور پرانی عیسائی اور یہودی تہذیب کی پیروی کر کے غلام بنا دیجیے، تاکہ خاندانی نظام بکھرنے نہ پائے ، یا پھر اس کے لیے تیار ہوجائیے کہ انسان بنانے کے کارخانے تباہ و برباد ہوکر جوتے اور پستول بنانے کے کارخانے آباد ہوں۔

میں آپ سے صاف کہتی ہوں کہ اس بات کا کوئی امکان نہیں ہے کہ اسلام جو مکمل قانونی اور معاشی حقوق عورت کو دیتا ہے برقرار رکھتے ہوئے آپ اسلام کے قائم کردہ ڈسپلن کو توڑ دیں اور آپ کا خاندانی نظام برباد ہونے سے بچارہ جائے ۔ لہذا ’ترقی‘ کا جو معیار بھی آپ کے سامنے ہو اسے نگاہ میں رکھ کر سوچیے کہ آپ کیا کرنا چاہتے ہیں اور کیا پانا چاہتے ہیں؟

’ترقی‘ بہت وسیع لفظ ہے ۔ اس کا کوئی ایک ہی مقررہ مفہوم نہیں ہے ۔ مسلمان ایک زمانہ میں خلیجِ بنگال سے لے کر اٹلانٹک تک حکمراں رہے ہیں۔ سائنس اور فلسفہ میں وہ دنیا کے استاد تھے۔ تہذیب وتمدن میں کوئی دوسری قوم ان کے ہم سر نہ تھی۔ معلوم نہیں اس چیز کا نام کسی لغت میں ترقی ہے یا نہیں؟ اگر یہ ترقی تھی تو میں عرض کروں گی کہ یہ ترقی اس معاشرے نے کی تھی جس میں پردے کا رواج تھا۔ اسلامی تاریخ بڑے بڑے اولیاء، مدبرین، علماء ، حکماء ، مصنفین اور فاتحین کے ناموں سے بھری پڑی ہے۔ عظیم الشان لوگ جاہل ماؤں کی گودوں میں پل کر تو نہیں نکلے تھے۔

خود عورتوں میں بڑی بڑی عالم و فاضل خواتین کے نام ہم کو اسلامی تاریخ میں ملتے ہیں – وہ علوم وفنون اور ادب میں کمال رکھتی تھیں۔ پردے نے اس ترقی سے مسلمانوں کو نہیں روکا تھا۔ آج بھی اسی طرز کی ’ترقی‘ ہم کرنا چاہیں تو پردہ ہمیں اس سے نہیں روکتا ۔ البتہ اگر کسی کے نزدیک ’ترقی‘ بس وہی ہو جو اہل مغرب نے کی ہے تو بلاشبہ اس میں پردہ بری طرح حائل ہے۔ پردے کے ساتھ وہ ترقی یقیناً ہمیں حاصل نہیں ہوسکتی ۔ مگر یہ بات نہ بھول جائے کہ مغرب نے یہ ترقی اخلاق اور خاندانی نظام خطرے میں ڈال کر کی ہے ۔ وہ عورت کو اس کے دائرۂ عمل سے نکال کر مرد کے دائرۂ عمل میں لے آیا ہے۔ اسی طرح اس نے اپنے دفتر اور کارخانے چلانے کے لیے دگنے ہاتھ تو حاصل کر لیے اور بظاہر بڑی ترقی کرلی ، مگر گھر اور خاندان کا سکون کھودیا۔ آج بھی وہاں اگر گھر آباد ہیں تو صرف گھر گرہستن عورتوں کی بدولت ہی آباد ہیں ۔ مردوں کے ساتھ کمانے والی عورتیں کہیں بھی گھر کا نظام نہیں چلارہی ہیں اور نہ چلاسکتی ہیں۔ ان کے نکاح آج طلاقوں پرختم ہورہے ہیں ، ان کے بچے تباہ ہورہے ہیں ۔ ان کے لیے ٹھکانا اگر ہے تو کلب میں ہے یا ہوٹل میں – گھر ان کے لیے سکون کی جنت نہیں رہے اور اپنی جگہ لینے کے لیے بہتر انسان تیار کرنے کا کام انہوں نے چھوڑ دیا ہے ۔ اس ’ترقی‘ پر اگر کوئی ریجھتا ہے تو ریجھے ۔

(یہ مضمون نگار کے ذاتی خیالات ہیں)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN