اردو
हिन्दी
جولائی 16, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

کویت میں بی جے پی رہنماؤں کے داخلے پر پابندی عائد کی جائے،حجاب کی حمایت میں22 کویتی ممبران پارلیمنٹ کا مذمتی بیان

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
کویت میں بی جے پی رہنماؤں کے داخلے پر پابندی عائد کی جائے،حجاب کی حمایت میں22 کویتی ممبران پارلیمنٹ کا مذمتی بیان
66
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کویت سٹی:(ایجنسی)

کرناٹک حجاب معاملہ پر کویتی پارلیمنٹ کے22اراکین کے دستخطوں پر مشتمل مذمتی بیان جاری کیا گیا ہے۔بیان میں حجاب کو مسلمان خواتین کا شرعی اور آئینی حق قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ ہندوستانی سرکار کی جانب سے مسلم خواتین کو حجاب ترک کرنے کو درحقیقت اپنا دین اور سماجی شناخت چھوڑنے پر مجبور کرنا ہے۔بیان میں بین الاقوامی انسانی حقوق سمیت اسلامی تنظیموں، حکومتوں اور کویت کی وزارت خارجہ سے ہندوستانی سرکار کو20 کروڑ مسلمانوں کے خلاف اقدامات روکنے پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

کویتی رکن پارلیمان کے ایک گروپ نے کویت حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے کسی بھی رکن کے کویت میں داخلے پر فوری پابندی عائد کی جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم پیچھے بیٹھ کر مسلمان لڑکیوں پر سرعام ظلم ہوتے نہیں دیکھ سکتے، امت کے متحد ہونے کا وقت ہے۔

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے جمعہ کے روز کویتی وکیل مجبل الشریکہ کا وہ ٹویٹ شیئر کیا جس نے ایک خط بھی پوسٹ کیا ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کویتی پارلیمنٹرین نے کویتی حکومت سے کہا ہے کہ وہ ہندوستان میں مسلم لڑکیوں پر ‘ظلم و ستم کو دیکھتے ہوئے ملک میں بی جے پی کے کسی بھی لیڈر کے داخلے پر پابندی عائد کرے۔

مرکز برائے انسانی حقوق اور بین الاقوامی انسانی قانون کے سربراہ اور وکیل مجبل الشریکہ نے اپنے ٹوئٹر ہنڈل پر کویتی رکن پارلیمان کے مطالبے کی کاپی شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کویتی رکن پارلیمان کے ایک اہم گروپ نے کویت حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہندوستان کی حکمران جماعت بی جے پی کے کسی بھی رکن کے کویت میں داخلے پر فوری پابندی عائد کی جائے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم پیچھے بیٹھ کر مسلمان لڑکیوں پر سرعام ظلم ہوتے نہیں دیکھ سکتے۔ امت کے متحد ہونے کا وقت ہے۔کویتی وکیل بظاہر کرناٹک میں جاری حجاب کے سلسلے کا حوالہ دے رہے تھے جس میں حجاب کی وجہ سے مسلم طالبات کو تعلیمی اداروں میں جانے سے روک دیا گیا ہے۔

ٹویٹ شیئر کرتے ہوئے ششی تھرور نے دعویٰ کیا کہ خلیج میں ان کے دوستوں نے ہندوستا ن میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا اور وزیراعظم کی جانب سے مذمت تک نہ کرنے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔تھرور نے ٹویٹ کیا ’گھریلو اقدامات کے بین الاقوامی اثرات ہوتے ہیں۔ میں نے خلیج کے دوستوں سے سنا ہے کہ وہ بھارت میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا پر پریشان ہیں اور وزیر اعظم کی جانب سے اس کی مذمت تک نہیں کی جارہی ہے، ہمیں خود اس کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرنی چاہیے۔ ہم ہندوستان پسند ہے، لیکن ہمیں آپ کا دوست ہونے کے لیے اسے یعنی بھارت کو اتنا سخت بھی نہ بنائیں۔

ششی تھرور کے ری ٹوئٹ پر ہنگامہ برپا ہوگیا ہے۔ کویت میں ہندوستانی سفارت خانہ کی جانب سے پھٹکار لگائی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستانی سفارت خانہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ دیکھ کر دکھ ہوا کہ ہندوستانی پارلیمنٹ کے اہم رکن پاکستانی ایجنٹ کے ہند مخالف ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کررہے ہیں، جسے اس کی ہند مخالف سرگرمیوں کےلیے امن کے سفیر کا اعزاز ملا تھا۔ ہمیں اس طرح کے ہند مخالف شرپسندوں کی حوصلہ افزائی نہیں کرنی چاہئے۔

ششی تھرور نے اس معاملے میں صفائی پیش کی ہے، انہوں نے لکھا کہ میں اس شخص کی حمایت نہیں کرتا میں نے اس کے بارے میں کبھی نہیں سنا لیکن میں اس کے ذریعہ پیش کی گئی خبروں سے متفکر ہوں، جسے ہندوستان کے کئی دوستوں نے شیر کیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کویتی پارلیمنٹ کے گیارہ ارکان نے بی جے پی سے وابستہ تمام افراد کا کویت میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔اس دوران گزشتہ روز کویت سٹی میں ہندوستانی سفارتخانے کے سامنے مسلمانوں اور حجاب کے حق میں عوامی مظاہرہ کیا گیا تھا، جس میں کویتی و دیگر غیر ملکی مسلم خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی تھی۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN