نئی دہلی :(ایجنسی)
بحران کے درمیان یوکرین میں پھنسے ہندوستانیوں کے لیے ہندوستانی سفارت خانہ نے رہنما ہدایات جاری کرتے ہویے کہا ’’یوکرین میں جاری کشیدگی کے پیش نظر، تمام ہندوستانی شہری جن کا قیام ضروری نہیں سمجھا جاتا ہے اور تمام ہندوستانی طلبا کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ عارضی طور پر یوکرین چھوڑ دیں۔ ہندوستانی طلبا کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ چارٹر پروازوں کے بارے میں اپ ڈیٹس کے لیے متعلقہ طالب علم کنٹریکٹرز سے بھی رابطہ قایم کریں۔‘‘









