اردو
हिन्दी
اپریل 20, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

یوکرین کے دارالحکومت کیف میں دھماکہ

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
یوکرین کے دارالحکومت کیف میں دھماکہ
88
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کیف،(ایجنسی)

یوکرین کے دارالحکومت کیف اور دیگر مقامات پر جمعرات کی صبح کئی دھماکے ہوئے۔ یہ بات جمعرات کو میڈیا رپورٹ میں بتائی گئی۔ یوکرین کی انڈیپینڈنٹ انفارمیشن ایجنسی کے مطابق یہ دھماکے کیف میں مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بجے ہوئے۔ کم از کم چار دھماکے ڈونیتسک کے علاقے کراماتورسک میں ہوئے۔ اس کے علاوہ اوڈیسا، خارکیو، برڈیانسک، بوریسپل انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

روس کا فوجی کارروائی کا اعلان، یوکرین میں ایمرجنسی نافذ

کیف: یوکرین کے قانون سازوں نے روس کے ساتھ بڑھتے ہوئے تناؤ کے درمیان 24 فروری سے ملک بھر میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ پارلیمنٹ کی پریس سروس نے یہ اطلاع دی۔ ہنگامی حالات جمعرات سے 30 دنوں کے لیے نافذ العمل رہیں گے، حالانکہ یہ لوہانسک اور ڈونیٹسک کے تنازعات سے متاثرہ علاقوں میں نافذ نہیں ہوگی۔ یوکرین کے علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کے قانون کی 450 نشستوں والی پارلیمنٹ میں 335 قانون سازوں نے حمایت کی۔ اس وقت ڈونیٹسک اور لوہانسک میں مشترکہ فوجی آپریشن جاری ہے۔ یہاں پہلے سے ہی خصوصی امن و امان نافذ ہے۔

انٹرفیکس-یوکرین نیوز ایجنسی کے مطابق یوکرین کے 22 علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کا مقصد بڑے پیمانے پر اجتماعات، مظاہروں پر پابندی لگانا، متعلقہ حکام کو بتائے بغیر فوجیوں کو رہائش گاہیں تبدیل کرنے سے روکنا اور غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔ ملک میں عدم استحکام پھیلنے کا امکان ہے۔

اس دوران لوگوں اور گاڑیوں کی نقل و حرکت پر بھی پابندی ہو گی اور ضرورت پڑنے پر کرفیو بھی لگایا جا سکتا ہے۔ اس دوران لوگوں کو ان جگہوں سے نکالا جاتا رہے گا جہاں سے ان کو خطرے کا خدشہ ہے۔ یوکرین کی قومی سلامتی اور دفاعی کونسل نے یوکرین کی سرحدوں کے قریب روسی فوجیوں کی بھاری تعیناتی کے پیش نظر پارلیمنٹ میں ملک گیر ہنگامی حالت کی تجویز پیش کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کیف شہر کے وسط میں واقع سینٹ مائیکل کیتھیڈرل کے قریب رپورٹنگ کرنے والے نمائندوں کو دھماکے کی وجہ سے کام میں خلل پڑا۔

کشیدگی پر ہندوستان نے کیا گہری تشویش کا اظہار، جنگ ٹالنے کی اپیل

نئی دہلی: روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین پر حملہ کرنے کے احکامات جاری کر دئے ہیں، جس کے بعد راجدھانی کیف میں کئی دھماکے سنائی دئے ہیں اور میڈیا رپورٹ کے مطابق سینکڑوں افراد کی جان چلی گئی ہے۔ دریں اثنا، ہندوستان نے کہا ہے کہ اگر روس اور یوکرین کی دشمنی پر قدغن نہیں لگائی گئی تو عظیم بحران کھڑا ہو جائے گا۔ جس کے سبب خطہ میں سنگین عدم استحکام کی صورت حال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

وہیں، اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل مندوب ٹی ایس ترومورتی نے کہا کہ یہ صورتحال ایک بڑے بحران کی طرف گامزن ہے۔ ہم پیش رفت پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔ اگر اسے احتیاط سے نہ سنبھالا گیا تو خطے کا امن و سلامتی خراب ہو سکتی ہے۔ ترومورتی نے سلامتی کے مفادات کو ذہن میں رکھتے ہوئے کہا کہ ہم تنازعہ کو فوری طور پر ختم کرنے اور مزید کسی کارروائی سے باز رہنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

تمام فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ترومورتی نے کہا کہ مسئلہ کا حل مسلسل سفارتی بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان یوکرین کے مختلف خطوں میں رہنے والے اپنے شہریوں کی خصوصی پروازوں کے ذریعے وطن واپسی میں مدد کر رہا ہے۔

روس کی یوکرین کی حکمرانی سے لوگوں کو بچانے کی مہم: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے واسیلی نیبنزیا نے کہا ہے کہ یوکرین کے ڈونباس علاقے میں فوجی آپریشن، جس کا اعلان روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کیا ہے، اس کا مقصد وہاں یوکرین کی حکمرانی کے متاثرین کو بچانا ہے۔مسٹر نیبنزیا نے بدھ کی رات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں یہ بات کہی۔انہوں نے کہا کہ’’روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے اپنا موقف پیش کیا اور انہوں نے ڈان باس میں خصوصی فوجی آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا۔” اس مہم کا مقصد ان لوگوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے جو آٹھ سال سے یوکرینی حکومت کے ظلم و ستم کا شکار ہیں۔

یوکرین پر قبضہ کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: پوٹن

ماسکو:روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے جمعرات کو کہا کہ روس کا یوکرین پر قبضہ کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے، ڈانباس میں خصوصی فوجی آپریشن کا اعلان کرنے کے بعد پوتن نے ایک خطاب میں کہا کہ ’’ہمارا یوکرین کے علاقوں پر قبضہ کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے‘‘۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
Iran US Talks News

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

Kejriwal Video Order News

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

RSS Deepfake Controversy

انتخابی موسم میں آر ایس ایس فرضی لیٹر سے پریشان، بھاگوت کا ڈیپ فیک بھی وائرل

DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

Iran US Talks News

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026
Kejriwal Video Order News

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

اپریل 15, 2026
RSS Deepfake Controversy

انتخابی موسم میں آر ایس ایس فرضی لیٹر سے پریشان، بھاگوت کا ڈیپ فیک بھی وائرل

اپریل 13, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026

حالیہ خبریں

Iran US Talks News

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026
Kejriwal Video Order News

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

اپریل 15, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN