اردو
हिन्दी
ستمبر 1, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

روس- یوکرین جنگ :روسی فوج کے 30 سے زیادہ ٹینک،7 طیارے اور 6 ہیلی کاپٹر تباہ!

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
روس- یوکرین جنگ :روسی فوج کے 30 سے زیادہ ٹینک،7 طیارے اور 6 ہیلی کاپٹر تباہ!
103
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کیف: (ایجنسی)

روسی حملہ کے بعد خارکیف اور راجدھانی کیف کی تصاویر منظر عام پر آئی ہیں، جن میں فوجی نظر آ رہے ہیں۔ کیف میں جمعہ کو علی الصبح دو تیز دھماکوں کی آواز سنائی دی ہے۔ یو این آئی اردو کی رپورٹ کے مطابق یوکرینی دستوں کی جانب سے مشترک نئی جانکاری کے مطابق روسی فوج کے 30 سے زیادہ ٹینک، 130 بکتر بند گاڑیاں، سات طیارے اور چھ ہیلی کاپٹر تباہ کردیئے گئے ہیں۔

Ukrainian forces downed an enemy aircraft over Kyiv in the early hours on Friday, which then crashed into a residential building and set it on fire: Reuters

Visuals from Kyiv, Ukraine.

(Visuals – Reuters)#RussiaUkraineConflict pic.twitter.com/PbC6qr62qb

— ANI (@ANI) February 25, 2022

عالمی بینک یوکرین کو فوری مدد فراہم کرنے کے لیے تیار

عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ مالپس نے جمعرات کو کہا کہ روس کے ساتھ جاری تنازعہ کے درمیان بینک یوکرین کو فوری مالی امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ مالپس نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ’’ہم یوکرین کو فوری مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں اور اس طرح کی مدد کے لیے دیگر متبادل کی تلاش کر رہے ہیں، جس میں تیزی سے ادائیگی کیا جانا بھی شامل ہے۔ ہمارے ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ ورلڈ بینک گروپ فوری ردعمل کے لیے ہمارے تمام فنانسنگ اور تکنیکی مدد کے آلات استعمال کرے گا۔‘‘

عالمی برادری نے ہمیں روس سے لڑنے کے لئے تنہا چھوڑ دیا: یوکرینی صدر

کیف: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے مطابق روس کے حملے کے پہلے دن 137 افراد کی جان چلی گئی ہے۔ زیلینسکی نے ایک ویڈیو خطاب میں یہ معلومات دی۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم اپنے 137 ہیروز، اپنے شہری کھو چکے ہیں۔ جبکہ 316 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے اس جنگ میں کسی کا تعاون نہ ملنے کی بھی بات کی۔

صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ ان کا ملک روس سے جنگ میں تنہا رہ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’ہمارے ساتھ لڑنے کے لیے کون کھڑا ہے؟ مجھے کوئی نظر نہیں آتا۔ کون یوکرین کی نیٹو رکنیت کی ضمانت دینے کے لیے تیار ہے؟ ہر کوئی خوفزدہ ہے۔‘

Visuals from Kharkiv & Maidan Nezalezhnosti in Kyiv Ukraine this morning,amid #RussiaUkraineConflict

Two loud blasts were heard in Kyiv earlier this morning; Russian President Vladimir Putin authorized a military operation in eastern Ukraine, in Kyiv yesterday

(Source: Reuters) pic.twitter.com/7hkGvm83wi

— ANI (@ANI) February 25, 2022

صدر ولادیمیر زیلینسکی نے اپنے ویڈیو پیغام میں راجدھانی کیف میں رہنے والے شہریوں کو بھی چوکنا رہنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ روسیوں کے گروپ راجدھانی کیف میں داخل ہو چکے۔ ایسے میں شہر کے شہریوں کو ہوشیار رہنا چاہیے اور کرفیو پر عمل کرنا چاہیے۔ اس کے علاوہ صدر نے کہا کہ روس کے ہدف نمبر ایک کے باوجود وہ اور ان کا خاندان یوکرین میں ہی رہے گا۔

خیال رہے کہ روس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے حملے کے پہلے دن یوکرین میں 70 سے زائد فوجی اڈے تباہ کر دیے ہیں۔ اس حملے کی وجہ سے یوکرین کے لوگ اپنے گھر بار چھوڑ کر دوسری جگہ جانے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ دراصل گزشتہ روز روس نے اپنی پوری فوجی طاقت کے ساتھ یوکرین پر حملہ کیا ہے۔

برطانیہ اور امریکہ سمیت کئی ممالک نے اس حملے کی مذمت کی ہے اور اس کے سنگین نتائج سے خبردار بھی کیا ہے۔ تاہم اس حملے کی بین الاقوامی مذمت اور پابندیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے، روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ روسی کارروائی میں مداخلت کی کسی بھی کوشش کے ایسے نتائج ہوں گے جو پہلے کبھی نہیں دیکھے گئے ہوں گے! پوتن نے یہ انتباہ براہ راست نیٹو اور امریکہ کو دیا ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
Damaged bus in Nepal after attack on Indian passengers

نیپال میں کتنے ہندو کتنے مسلمان ہیں؟

ستمبر 11, 2025
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

کیا ہے ترنگے کی تاریخ، منزل بمنزل سفر کے بارے میں سب کچھ جانیے

جنوری 26, 2025
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN