اردو
हिन्दी
جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

یوپی اسمبلی الیکشن کے نتائج سے اٹھے چند سوال

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر, مضامین
A A
0
یوپی اسمبلی الیکشن کے نتائج سے اٹھے چند سوال
69
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر: شکیل رشید

تو کیا اب بے روزگاری، مہنگائی اور غربت ہمارا مسئلہ نہیں رہ گیا!

اگر یوپی کے الیکشن کے نتائج پر نظر ڈالی جائے تو لگتا کچھ ایسا ہی ہے۔ یوپی میں بڑی تعداد میں نوجوان بے روزگار ہیں، اور مہنگائی ہے کہ آسمان کو چھورہی ہے۔ کورونا کی وباء نے لوگوں کی جیبیں خالی کردی ہیں، اور جو غریب ہیں وہ پہلے سے بھی زیادہ غریب ہوئے ہیں۔ یہ مسائل تو مرکزی اور ریاستی سرکاریں حل کرتی ہیں۔ روزگار کے مواقع فراہم کرنا حکومت کا کام ہے، غربت کو ختم کرنے کے منصوبے بنانا بھی حکومت کا کام ہے او رمہنگائی کی رفتار پر قابو پانا بھی ۔ لیکن یوگی کی سرکار نے نہ بے روزگاری ختم کرنے کےلیے کچھ کیا، نہ روزگار کے مواقع فراہم کیے اور نہ ہی غربت سے لڑنے کی کوئی منصوبہ بندی کی، پھر بھی الیکشن جیت گئی۔

بی جے پی کو42 فیصد ووٹ ملے، اس کا سیدھا مطلب یہ ہے کہ اترپردیش میں ہر 100 میں سے 42 لوگوں کے لیے مذکورہ مسائل کوئی معنی نہیں رکھتے۔ تو پھر کون سا مسئلہ ہے یا کون سے مسائل ہیں جو ان کےلیے معنی رکھتے ہیں؟ اس سوال کاایک جواب تو یہ ہوسکتا ہے کہ ’ہندو توا‘ کا پروپیگنڈا ان کے دماغوں کو جکڑے ہوئے ہے۔ لیکن یہ جواب بھی سب پر، تمام 42 فیصد پر، صادق نہیں آتا کیو ںکہ ایک بہت بڑی اکثریت ایسی ہے جس نے حکومت کی مفت اسکیموں کا فائدہ اُٹھایا ہے اور یوگی و بی جے پی کو اس لالچ میں ووٹ دیا ہے کہ مفت اسکیمیں جاری رہیں گی، انہیں مفت راشن ملتا رہے گا اور ان کا مفت علاج ومعالجہ ہوتا رہے گا۔

اس جواب کے علاوہ ایک جواب مزید ہے۔ یہ جو دلت اور پچھڑے طبقات ہیں یہ اب تک ’غلامانہ ذہنیت‘ سے مکمل آزاد نہیں ہوسکے ہیں، لہذا اعلیٰ ہندو جس طرف گئے، برہمنوں نے جس طرف کا رخ کیا ، یہ بھی بغیر کچھ سوچے سمجھے ان کے پیچھے چل پڑے۔ سیاسی شعور جسے کہاجاتا ہے وہ اب تک ان میں نہیں آسکا ہے، اور نہ ہی مسلمانوں میں۔ مسائل پر ووٹ کرنا اسی وقت ممکن ہوسکے گا جب رائے دہندگان سوچیں گے، فرقہ وارانہ اور جذباتی باتوں سے منہ پھیریں گے، مندر ، مسجد ، حجاب، ساڑی کے چکر سے باہر نکلیں گے، تعلیم کی صورت حال پر غورکریں گے، غور کریں گے کہ انہیں سرکاری ملازمتیں کیسے مل سکتی ہیں اور ملک کے حالات کیسے بہتر ہوسکتے ہیں۔ جب ایک انسان خود کو بدلے گا تب ہی سیاسی منظر نامے کو بدل سکے گا۔

کیرالہ میں جذبات رائے دہندگان کو بہت زیادہ متاثر نہیں کرتے کیوں کہ وہاں کے لوگ تعلیم یافتہ ہیں، بی جے پی اور سنگھ نے بھی مانا ہے کہ کیرالہ کے لوگوں کا تعلیم یافتہ ہونا ان کی راہ کی سب سے بڑی رکاوٹ ہے، یہ لوگوں کا تعلیم یافتہ ہونا ہی ہے جس نے کیرالہ میں اس کے قدم جمنے نہیں دئیے ہیں۔ اسی لیے بی جے پی کی مرکزی اور تعلیمی سرکاریں عام لوگوں کی تعلیم پر بہت زیادہ نہ توجہ دے رہی ہیں نہ ہی اس کی بہتری کی منصوبہ بندی کررہی ہیں۔ سیاسی شعور کی بیداری کےلیے تعلیم لازمی ہے۔ جب لوگ تعلیم یافتہ ہوں گے، بھلے ہی ان میں کچھ فرقہ پرست ہوں، یوگی جیسے لیڈر کبھی وزیر اعلیٰ نہیں بن سکیں گے۔

(یہ مضمون نگار کے ذاتی خیالات ہیں)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026
امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 8, 2026

حالیہ خبریں

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN