اردو
हिन्दी
مئی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

حضرت مولانا علی میاں کا دسترخوان

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ مضامین
A A
0
حضرت مولانا علی میاں کا دسترخوان
123
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر:پروفیسرعبدالواحد ندوی

میں اس وقت ندوۃ العلماء کے مہمان خانہ میں ہوں، ظہر کی نماز پڑھ کر مہمان حضرات مہمان خانہ آنے لگے ہیں،لیجئے دسترخوان بچھ گیااور لوگ کھانے میں مشغول ہو گئے۔میں باہر کرسی پر بیٹھا سوچ رہا ہوں ۔

آج سے35 سال پہلےحضرت مولانا علی میاں کا دسترخوان جو دیکھاتھا،وہی دسترخوان آج بھی ہے،ذرہ برابر کوئ فرق نہیں،ترقی پذیر دنیا میں سب کچھ بدلتا رہا،معیار زندگی بدلی،،آساءش سےآراءش اور زیباءش تک ،قیمتی گاڑی،خوبصورت مکان،دیدہ زیب لباس اورمختلف النوع لذیذ کھانوں کی چاہت میں دنیا کہاں سے کہاں نکل گئ۔لیکن حضرت مولانا کا دستر خوان اب تک ایک حالت پر ہے،سادہ روٹی، دال، چاول، سالن، پتلاشوربا ، اسی دستر خوان پر حضرت مولانا رابع حسنی ،حضرت مولانا سعید الرحمن اعظمی،اور دوسرےبزرگ اساتذہ موجود ہوتے ہیں،ناظم و مہتم اور اساتذہ کاٹفن بھی گھر سے آجاتاہے،سب کے مختلف سالن سےکچھ رنگت آجاتی ہے،کبھی کہیں سےکچھ آگیا،تو وہ بھی دسترخوان پہ رکھ دیاگیا،سب نے تھوڑا تھوڑا کھالیا۔ناظم صاحب کا ٹفن روزآنہ خاتون منزل سے آتا ہے،سایکل سے ایک چپراسی جاتاہے اور لے آتا ہے،ندوہ سے اچھا خاصہ دورجو ہے۔احتیاط کا یہ عالم کہ جس مہمان خانہ میں حضرت ناظم صاحب رہتے ہیں،اس کا پورا کرایہ ندوہ کو دیتے ہیں،روزانہ کےمہمانوں پرجو خرچ آتا ہے اسکا بوجھ ندوہ پہ نہیں ڈالتے،خود برداشت کرتے ہیں۔آپ دسترخوان پر بیٹھیں گے تو یہاں زندگی کا پورا خلاصہ مل جائے گا،سادگی،عاجزی،آپسی محبت،کفایت شعاری ،میانہ روی، استغنا و اعتدال،کم گوئی،خوش کلامی،دل جوئی، ایثاروجذبہ خیرخواہی اور پھراس میں تسلسل اور دوام۔ یہ دسترخوانی ماحول زندگی کے ہر شعبہ میں آپ دیکھیں گے۔یہاں تک کہ ندوہ کے تعمیری کاموں میں بھی اس کی جھلک آپ کو ملے گی۔ کوئ بڑاعالیشان گیٹ آپ کو نظر نہیں آئےگا، مسجد کی خوبصورتی اپنی جگہ پر یہاں بھی مہنگے ماربل و ٹائلس نہیں ملیں گے،سالہا سال سے اساتذہ دین کی خدمت میں لگے ہیں،قلب میں سکون اطمنان اورقناعت کی برکت سےان کے چہرہ پرنور نظر آءیں گے۔

یہ حضرت مولانا علی میاں کاکمال ہے،شاگردوں کی ایک ایسی کھیپ تیار کردی اور ان کی ایسی تربیت فرمادی کہ جوان کی زندگی میں اور ان کےبعدبھی ان کے مشن میں پوری عقیدت و محبت سےلگےہیں،حضرت کے تربیت یافتہ افراد کی زندگی ندوہ کیلئے وقف ہے۔حضرت نےانہیں پڑھایا، لکھایااور مزید صلاحیت پیداکرنے کیلئے ملک سے باہربھیجا،ان کے شاگرددعاء لے کرگئے اور پھر مولاناکےپاس آکر معمولی تنخواہ پرندوہ میں لگ گئے،اگر وہ دنیا کمانا چاہتے تو آسانی سے دنیا ان کے قدموں میں ہوتی۔

یہ اسی دستر خوان کی برکت اور اسی کی کرامت ہے۔ آج حضرت کے انتقال کے 22 سال بعد بھی ان کے تربیت یافتہ افراد اسی خصوصیات پر قائم ہیں۔ میں مہمان خانہ میں بیٹھا ہوں اور حضرت مولانا علی میاں کی یاد آتی چلی جارہی ہے۔میرے قلب کی عجب کیفیت ہے،مجھے کیا ہوگیاہے کہ رک رک کر میری آنکھیں بہنے لگتی ہیں۔دل کی تپش نے بے چین کررکھا ہےکیسی محبت تھی حضرت میں،تعلق و رشتہ کو نبھانا تو کوئی آپ سے سیکھے،عالم اسلام کا عظیم مفکر اور اتنا سادہ۔حضرت مجھ سے محبت کرتے تھے،اس لئے کہ میں مولانا سید نظام الدین کابیٹاہوں،ندوہ پڑھنے کے زمانہ کی بات ہے،حضرت کےپاس ایک دو روز نہ جاسکا،حضرت پریشان ہوگئے،مجھے تلاش کرنے لگے اورپھراتنا بے چین ہوئے کہ عصر کی نماز میں مسجد کے مایک سے اعلان کروادیا کہ عبدالواحد آکر ملیں۔ میں بھاگاآیا، حضرت نے فرمایا: کہاں تھے؟ دو دن سے ملے نہیں۔ آہ رے محبت۔میں حضرت کا پیردبانا چاہتا تو فوراً حضرت پیر سمیٹ لیتے اور بڑی لجاجت سے فرماتے: نہیں نہیں یہ لو ہاتھ دابو،پیر نہیں۔اللہ اکبر۔تعلق والوں کے عزیزوں سے شفقت، خاندان کے ایک فرد کی طرح کرتے تھے۔ طالب علمی کے زمانہ میں بہار کا ایک بچہ پڑھتاتھا،حضرت بہت مانتے تھے،ایک دن وہ بچہ مہمان خانہ گیااور کچن میں رکھی مٹھائی کھانے لگا،باورچی ڈانٹنے لگا،یہ آواز حضرت کے کمرے میں چلی گئی،حضرت لنگی میں تھے،اسی حال میں دوڑے آئے اورباورچی کو ڈانٹ کر فرمایا:ہاں یہ کھائے گا،کھائےگا،اس کا حق ہے کھائے گا۔

مرے دیدہ تر کی بےخوا بیاں۔مرےدل کی پوشیدہ بےتابیاں۔مرے نالۂ نیم شب کانیاز۔مری خلوت و انجمن کاگداز۔ یہ انداز محبت ہزاروں کے ساتھ تھا،سب سمجھتے ہم ہی پیارے ہیں۔حضرت مولانا کی ساری صفات حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی میں منتقل ہوگئی ہے۔آپ کی محبت کےبھی ہم لوگ گھائل ہیں،اس کبر سنی میں روزانہ سیکڑوں افراد و شخصیات سے ملنا،آسان کام نہیں، پھرسب سے محبت و عاجزی کے ساتھ،بچوں کو ٹوفی دینا،تعلق والوں کو جاتے وقت تحفہ دینا،ایک دروازہ سے تحانف آرہے ہیں اور دوسرے دروازہ سے تقسیم کئے جارہے ہیں۔

یہاں کوئی تکلف نہیں،نہ سفارش نہ پوا،نہ شخصیت کا ہوا،تکلفا تواضع نہیں فطرت میں تواضع۔مجلس کی روحانیت کا عالم نہ پوچھیں۔احترام،اکرام، بے تکلفی،ہمدردی و خیر خواہی کامنظر۔ نہ بدگوئی نہ شکوہ،نہ غیبت نہ بد گمانی،نہ تجسس نہ جاسوسی،نہ علم کی برتری کا احساس نہ نسبت و تقوی کی برتری کا اظہار،تربیت یافتہ افراد ہر شعبہ میں،ذمہ داروں سے نہ کوئی بے زار،اور نہ ذمہ داری سے راہ فرار،ٹیبل کرسی،کلاس، ہرجگہ سادگی،افراط وتفریط سے دوری،نہ چاپلوسی کا گذر نہ مبالغہ آمیزی کا ہنر۔ہر رنگ میں ہے اسی دسترخوان کا رنگ۔

ایک خاص بات جو میں نے برابر دیکھی اور آج بھی دیکھا، وہ ندوہ کا قرآن سے تعلق، اساتذہ و کارکنان میں قرآن کی تلاوت کا مزاج ۔سامنے رجسٹر، فائل بھی اور قرآن مجید بھی،ایک ذرہ موقعہ ملا پڑھ لیا ،آج سے 45 سال قبل جامعہ رحمانی مونگیرمیں طالب علمی کے زمانہ میں ایک اخبار کےصفحہ پر ایک مضمون میں پہلی دفعہ حضرت کی تصویر دیکھی تھی، مضمون میں لکھا تھا کہ یہ وہ مولانا علی میاں ہیں جن کی چالیس سال سے نماز کی جماعت نہیں چھوٹی۔ پڑھ کر حیرت ہوئی تھی،پھر ندوہ آکر جب حضرت سے قریب ہوا تب سب کچھ آنکھوں دیکھا۔تہجد کا معمول جو اس وقت دیکھا آج بھی وہی معمول ہے۔اپنی پچاس سالہ زندگی میں حضرت مہتم صاحب کو پابندی سے روزانہ نماز کےبعد تھوڑادیرقرآن کی تلاوت کرتےدیکھا۔آج تک وہی پابندی ہے۔حضرت مولانا واضح رشید صاحب کا یہی حال رہا،ان کی آنکھ کمزور ہوگئی تو بھی پابندی سے قرآن پڑھواکر روزانہ سنتے،انتقال کےوقت کہا : جلدی سے قرآن پڑھو ۔بیٹے مولاناجعفر قرآن پڑھتے رہے اور روح پر واز کر گئی،یہی حال حضرت علی میاں کا ہوا، سورہ یٰسین پڑھتے پڑھتےروح نکل گئی،آہ کیا خاتمہ ہوا۔ مو لانا عبداللہ حسنی سفر میں بھی جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے کااہتمام کرتے تھے۔ مولانا حمزہ حسنی نے ندوہ پراپنی پوری زندگی قربان کردی اور کبھی کوئی تنخواہ نہ لی۔

حضرت مولانا نےیہ دینی مزاج سب میں پیداکردیاتھا۔چپراسی، گارڈ، باورچی، منشی، کلرک، ڈرائیور،خدام سب میں۔ دانشور،سیاست داں،افسران کی تربیت اسی دستر خوان کے توسط سے ہوئی ۔وعظ وتقریر سے کم۔حضرت نے پہلے خود اپنا عملی نمونہ پیش کیا۔ پھرخطوط،انفرادی ملاقات،شخصی محنت اوربزرگوں،ولیوں کی سیرت و سوانح واقعات و مشاہدات کو ذریعہ بنایا۔ہندوستان ہی نہیں ،عالم عرب،یورپ،افریقہ و ایشیاء میں اپنے تربیت یافتہ افراد کو بیٹھاکر ان سے کام لیا۔علی میاں لا ولد تھے،مگر ہزاروں شاگرد ان کی اولاد سے کم نہیں۔

نگاہ مرد مومن سے بدل جاتی ہے تقدیریں

کون بتائے اور کیسے سمجھائے کہ افراد سازی کاکام بڑااہم کام ہے،تربیت یافتہ جماعت بڑاقیمتی سرمایہ ہوتی ہے،وسائل کوئی چیز نہیں،اصل ہیں رجال کار۔جن اداروں میں افراد سازی پرتوجہ نہ دی گئی، کچھ سالوں بعد ان کی جڑیں سوکھنے لگیں، پتے پیلے پڑ گئے اور پودے مرجھاگئے۔

اسی طرح اداروں،تحریکوں کی پالیسی ہمیشہ پاکیزہ ہونی چاہئے،اور پاکیزہ پالیسی کا انحصارذمہ داروں کی روح کی پاکیزگی میں ہے۔آج جسم و کپڑوں کی طہارت کاتو ہم خیال رکھتےہیں پردل و دماغ کی طہارت کا خیال نہیں رکھتے۔پاکیزہ پالیسی کا مطلب کسی طرح کی عصبیت کا نہ ہونا ہے،صرف ذات برادری،ومسلک مشرب کی عصبیت ہی نہی ہوتی،عصبیت نسبت و طریقت،فکر و خیال کی بھی ہوتی ہے۔گوشت،خون کی بھی ہوتی ہے،جو اقرباپروری اور احساس برتری کی شکل اختیار کر لیتی ہے۔پھر احساس برتری کی بھی کئ شاخیں پھوٹتی ہیں۔علمی برتری،نسبی برتری،حلقہ احباب کی برتری،یہاں تک کہ تقوی کی برتری بھی انگڑائیاں لینے لگتی ہیں۔

میرے والد مولانا سید نظام الدین رحمہ فرماتے تھے۔ ذمہ داران وکارکنان کےاخلاقی زوال سے اداروں کا زوال شروع ہوجاتا ہے۔افسوس اس سلسلہ میں ہماری طرف سے غفلت ہورہی ہے۔

نہ عشق میں رہی گرمیاں، نہ حسن میں رہی شوخیاں
نہ غزنوی میں تڑپ رہی، نہ خم ہے زلف ایاز میں

(صدرشعبہ عربی، صغری کالج ،بہار)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
Kejriwal Video Order News

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

اپریل 15, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN