اردو
हिन्दी
جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مولانا کلیم صدیقی یاد ہیں؟ قیدوبند کا آنکھوں دیکھا حال

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر, مضامین
A A
0
مولانا کلیم صدیقی یاد ہیں؟ قیدوبند کا آنکھوں دیکھا حال
535
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر:افضل ندوی

بتاریخ 31 مارچ داعی اسلام مولانا محمد کلیم صدیقی صاحب اور ان کے رفیق غار حافظ ادریس صاحب کو لکھنؤ جیل سے قیصر باغ کورٹ لایا گیا، جس کی پیشگی اطلاع کے سبب کچھ احباب وہاں پہنچ گئے تھے،ہم اور مولانا یونس صاحب جب وہاں پہنچےتو حضرت والا کمرۂ عدالت میں موجود تھے،ایڈووکیٹ اسامہ ندوی کے رفقاء کے ساتھ قانونی صلاح ومشورہ جاری تھا جو ہم کھڑکی سے صاف دیکھ پارہے تھے، تھوڑی دیر بعد سرکاری عملے نے چلنے کے لئے کہا اور سارے لوگ کمرے سے باہر نکلے سارے احباب کی طرف حضرت مصافحے کے لئے بڑھے لیکن غالباً دو چار احباب ہی اس شرف سے مشرف ہوسکے،کہ عملے نے بےجا مستعدی کا مظاہرہ کیا اور گاڑی کی طرف جانے لگے،اسی دوران بندہ موقعہ پاکر حضرت کا داہنہ ہاتھ اپنے بائیں ہاتھ میں پکڑ کر شانہ بہ شانہ چلنے لگا،اور حضرت نے جو کلمات فرمائے،وہ سننے لگا۔

پھر حضرت گاڑی میں سوار ہوگئے،ایڈووکیٹ اسامہ اور حضرت کے رشتے دار کچھ کھانے پینے کی اشیاء لے کر آئے تھے، جس کے لئے سب نے سسٹم کی منت سماجت کی لیکن کسی قیمت پر اس کی اجازت نہیں دی گئی حتی کہ پیک شدہ مشروب کا ایک گھونٹ تک پینے کی پرمیشن نہیں دی گئی،یہ بے بسی دیکھ کر تقریباً سبھی کی آنکھیں بھر آئیں، حضرت نے سادہ وردی میں کھڑے بڑے صاحب کی طرف اشارہ کرکے کہا وہ بڑے صاحب سے اجازت لے لو شاید وہ پرمیشن دیدیں،ایڈووکیٹ اسامہ لپک کر گئے لیکن یہاں تو سنگ ہر شخص نے ہاتھوں میں اٹھا رکھا تھا، یہ آخری کوشش تھی جو ناکام ہوگئی، میری نظروں میں شعب ابی طالب کے اس معصوم قیدی کی تصویر گھومنے لگی جس پر خدا کی ہر نعمت نچھاور ہوا چاہتی تھی، جس کا دل عام انسانیت کے لئے تڑپتا تھا لیکن اسے اس مرحلے سے گزارا گیا کہ اس کی آنکھوں کے سامنے اپنے جگر کے ٹکڑے شدت بھوک کی وجہ سے ایک ایک دانے کے لئے شعب ابی طالب کی چٹانوں پر ایڑیاں رگڑتے تھے، پھر پیٹ کی آگ بجھانے کے لئے ببول کے پتوں پر گزارہ کرتے تھے، جب کہ اسی مکہ میں چند قدم کے فاصلے پر آب زمزم کے ساتھ ساتھ خورد ونوش کی ہر شے فراہم تھی، لیکن وقت کا ظالم حائل تھا۔

اور آج اسی سنت دعوت کی تجدید کر نے والا ایک بندہ جو شاید اسی قافلے کا ایک بچھڑا ہوا مسافر ہے، جسے مشیت ایزدی نے چودہ صدیوں بعد کے لئے رکھ چھوڑا تھا،اپنے عزیزوں کے ہاتھوں ایک ٹکڑا روٹی اور ایک بوند پانی کے لئے اجازت چاہتا تھا، لیکن اسے اجازت نہ ملی،، پھر بھی اس کے ماتھے پر سکون واطمینان،استقامت واستقلال کی جو لکیریں تھیں،وہ خدا کے الوالعزم بندوں ہی کی پیشانیوں پر ہوتی ہیں،جو دراصل بیاباں کی شب تاریک میں قندیل رہبانی ہوتی ہیں۔

اسی دوران گاڑی اسٹارٹ ہوگئی اور حضرت کے آخری جو الفاظ کھڑکی سے سنائی دئیے وہ یہ تھے کہ بھائی ذرا فیصل کا معاملہ ان کے متعلقہ لوگوں سے مل کر حل کرو، بعد میں مولانا یونس صاحب کی زبانی پتہ چلا کہ وہ بھی کوئی معصوم نوجوان قیدی ہے جو ایک سال سے ایک ناکردہ جرم کی سزا جھیل رہا ہے۔پھر گاڑی کے پہئے ہماری دلوں پر گھومنے لگے،اور ہمارا معصوم قیدی آنسوؤں کے پردے میں اوجھل ہوگیا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026
امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 8, 2026

حالیہ خبریں

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN