اردو
हिन्दी
جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

روایتی مزاج کو بدلنا ہوگا

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر, مضامین
A A
0
روایتی مزاج کو بدلنا ہوگا
198
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر:شاہنواز بدر قاسمی

اس وقت ملک کے موجودہ صورت حال سے ہم سب اچھی طرح واقف ہیں، حالیہ چند برسوں میں مسلمانوں کے تعلق سے حکومت ہند، کئی ریاستی حکومت، عدالت، سیاسی پارٹیاں اور مذہبی تنظیموں کا رویہ انتہائی تکلیف دہ ہے، ہم جسے وقتی حالات کا نام دے رہے ہیں وہ ایک لاعلاج بیماری کی شکل اختیار کرچکا ہےاور اس کھیل میں ایسے لوگ سب سے آگے ہیں جو خود کو سب سے بڑا دیش بھگت، وطن پرست،قائد اور رہبرہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔مصلحت پسندی اور دور اندیشی کے نام پر معاملہ حد درجہ خراب ہوچکا ہے، بڑے سے بڑے لوگ اس ملک میں بےبس، لاچار، مجبور اور مایوسی کے شکار ہوچکے ہیں جو یقیناً ہندوستان جیسے جمہوری ملک کیلئے اچھی علامت نہیں ہے۔مسلم ووٹوں کے رحم و کرم پر اپنی سیاست کرنے والے سیکولر لیڈران بھی اب فرقہ پرستی کے شکار ہوچکے ہیں، انہیں مسلم ووٹ تو چاہئے لیکن مسلم مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں، اس وقت بھارت میں مسلمانوں کیلئے ترقی سے زیادہ تحفظ ضروری مسئلہ بن گیاہے۔اس ملک کے مسلمان صرف بی جے پی لیڈران سے نہیں بلکہ کئی سیکولر پارٹیوں کےفرقہ پرست لیڈران اور اپنے قائدان کے رویے سے بھی پریشان ہیں۔

ایسے نازک اور مشکل حالات میں ہمیں کیا کرنا چاہئے یہ ایک اہم سوال ہے۔ہمیں مایوسی،خوف زدگی اور بزدلی کاشکار ہونے کے بجائے اپنے کام پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے، سوشل میڈیا اور ٹی وی شو کے ذریعہ پورے ملک میں نفرت کی جو ہوا پھیلائی جارہی ہے اسے محبت میں بدلنے کیلئے خود آگے آنا ہوگا، اپنے اخلاق، کردار، معاملات اور اپنے رویہ سے برادران وطن کا دل جیتنا ہوگا، مثال دینے کے بجائے مثال بننا ہوگا، نفرت کا جواب نفرت سے نہیں بلکہ محبت سے دینے کی ضرورت ہے، ہمارے بہت سے جذباتی قسم کے لیڈران اورنوجوان سرخیوں میں بنے رہنے کیلئے ایسے غیرضروری بیانات دیتے ہیں جس کے نقصانات اور اثرات کا انہیں ہرگز اندازہ نہیں ہے، برادران وطن سے اپنے رشتے کو مزید مضبوط کرنا ہوگا یہ صرف کہنے سے نہیں بلکہ کرنے سے ہوگا اور وہ بھی علاقائی سطح پر اس کام کو کرنے کی ضرورت ہے۔

ایک عام ہندوستانی شہری ہونے کے ناطے ہم یہ بات یقین کے ساتھ کہ سکتے ہیں کہ آج کا موجودہ ماحول جو اخبارات، ٹی وی ڈیبیٹ اور موبائل کے ذریعہ دیکھایاجارہا ہے اس میں اور حقیقی صورت میں بہت فرق ہے، ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم صرف نام کے مسلمان کہلانے کے بجائے حقیقی مسلمان بن کر زندگی جینے کی کوشش کریں، ہم دوسروں کو کوسنے کے بجائے اپنے صفوں میں درستگی اور شفافیت پیدا کریں اور ایک انقلابی قوم بن کر اپنی فیملی کے ساتھ ملک اور سماج کیلئے کچھ بہتر کرنے کا مزاج بنائیں ان شاء اللہ حالات ضرور بدلیں گے، یہ دور اسکینگ کا ہے اصلی اور نقلی کا فرق بہت جلد سمجھ جائیں گے، ہم تعلیم، تجارت، خدمت خلق اور سیاست سے اپنے رشتے کو مزید مضبو ط کریں، اگر ہم اس ملک میں اپنے نسلوں کو خوشحال دیکھناچاہتے ہیں تو روایتی مزاج کو بدلنا ہوگا اور ایک انقلابی انسان ہونے کا عملی ثبوت پیش کرنا ہوگا،کسی سیاسی پارٹی، مسلم جماعت یا شخصیت کو اپنی ناکامی کا قصور وار بتانے کے بجائے اب خودآگے بڑھ کر عملی حل تلاش کرنا ہوگا کیوں کہ ہمیں جن چہروں اور جن جماعتوں پراعتماد اور بھروسہ تھا وہ اب ٹوٹ چکا ہے اپنی لڑائی خود لڑنی ہوگی،جب تک ہم کامیابی کیلئے قربانی کا مزاج نہیں بنائیں گے تب تک حالات سے بہتری کی امید کرنا فضو ل ہے۔

(یہ مضمون نگار کے ذاتی خیالات ہیں)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026
امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 8, 2026

حالیہ خبریں

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN