اردو
हिन्दी
مئی 9, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

یہ نفرت کہیں ملک کو جلا نہ دے

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر, مضامین
A A
0
یہ نفرت کہیں ملک کو جلا نہ دے
69
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر:ابھے کمار

ان دنوں ملک کے مختلف حصو ں سے بڑی ہی خوفناک خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ جہاں قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے مسلمانوں کے گھروں پر بلڈوزر چلا کر مسمار کیا جا رہا ہے، وہیں دھرم کی آڑ میں دائیں بازو کے عناصرفرقہ وارانہ تشدد کو انجام دے رہے ہیں۔ ایک سوچی مجھی سازش کےتحت مسلح شر پسندوں کےجلوس مسلم علاقوں سے نکالے جا رہے ہیں۔ بعض اوقات مسلمانوں کے مذہبی مقامات پر بھی حملہ کیا گیا ہےاور وہاں زبردستی بھگوا پرچم لہرانے کی کوشش کی گئی ہے۔ فرقہ پرستوں کی یہ غنڈہ گردی ملک کی راجدھانی دہلی سمیت مختلف علاقوں میں دیکھی گئی ہے، مگر ابھی تک اسے روکنے اور شر پسندوں کو پکڑنےکی کوئی موثر کوشش نہیں ہوئی ہے۔پولیس اور انتظامیہ کی نا اہلی اور ارباب اقتدار کی خاموشی کےبیچ ، حزب اختلاف نے اس معاملہ پر ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔ اپوزیشن کی بات درست ہے کہ ان شرپسندوں کو حکومت کی سرپرستی حاصل ہے۔ بات بات پر ٹیوٹ کرنے والے وزیر اعظم نریندر مودی ابھی تک ان حملوں کے حوالے سے خاموش ہیں۔ الیکشن کے دوران سب کا ساتھ اور سب کا وِکاس کا نعرہ تو وہ خوب دیتےہیں، مگر جب اس پرعمل کرنےکا موقع آتاہے تو پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔

ان دنوں ملک کے مختلف حصو ں سے بڑی ہی خوفناک خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ جہاں قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے مسلمانوں کے گھروں پر بلڈوزر چلا کر مسمار کیا جا رہا ہے، وہیں دھرم کی آڑ میں دائیں بازو کے عناصر فرقہ وارانہ تشدد کو انجام دے رہے ہیں۔ ایک سوچی مجھی سازش کےتحت مسلح شر پسندوں کےجلوس مسلم علاقوں سے نکالے جا رہے ہیں۔ بعض اوقات مسلمانوں کے مذہبی مقامات پر بھی حملہ کیا گیا ہے اور وہاں زبردستی بھگوا پرچم لہرانے کی کوشش کی گئی ہے۔ فرقہ پرستوں کی یہ غنڈہ گردی ملک کی راجدھانی دہلی سمیت مختلف علاقوں میں دیکھی گئی ہے، مگر ابھی تک اسے روکنے اور شر پسندوں کو پکڑنےکی کوئی موثر کوشش نہیں ہوئی ہے۔ پولیس اور انتظامیہ کی نا اہلی اور ارباب اقتدار کی خاموشی کےبیچ ، حزب اختلاف نے اس معاملہ پر ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔ اپوزیشن کی بات درست ہے کہ ان شرپسندوں کو حکومت کی سرپرستی حاصل ہے۔ بات بات پر ٹیوٹ کرنے والے وزیر اعظم نریندر مودی ابھی تک ان حملوں کے حوالے سے خاموش ہیں۔ الیکشن کے دوران سب کا ساتھ اور سب کا وِکاس کا نعرہ تو وہ خوب دیتےہیں، مگر جب اس پرعمل کرنےکا موقع آتاہے تو پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔

سچ پوچھئے تو ملک کے حالات کو دیکھ کر بڑی مایوسی ہو رہی ہے۔ بھگوا طاقتیں خود کو ملک اور ہندو سماج کا سب سے بڑا محافظ کہتے نہیں تھکتی ہیں۔ مگر جتنا انہوں نے دیش اور عوام کو نقصان پہنچایا ہے ، شاید کسی اور نے نہیں۔ ان کے راج میں پریشان صرف مسلمان ہی نہیں ہیں، بلکہ زیاتر لوگ، جو غریب اور محکوم ہیں، تڑپ رہےہیں۔ عوام کے مسائل کو دور کرنےکےبجائے، ارباب اقتدار نے نفرت پھیلانے والوں کی ایک فوج تیار کر لی ہے۔جنتا کےدماغ میں زہر گھولنے کےلیے انہوں نےسوشل میڈیا اور ٹی وی چینل اور بڑے اخبار کو خرید لیا ہے۔ فلاحی کاموں کا پیسہ اشتہار پرخرچ ہو رہا ہے۔ سرکار اور سرمایہ داروں کاپیسہ کھانے والا میڈیا دن رات ہندو بنام مسلمان پر بحث کرتا ہے۔ پاکستان میں اگر کسی کو سردی بھی لگ جائے تو مین اسٹریم میڈیا اسے بڑی خبر بناتاہے، جبکہ بھارت میں مہنگائی، بے روزگاری اور فاقہ کشی پر بات کرنے والا ان کو اینٹی نیشنل دکھتا ہے ۔آج ملک کے اندر میں ماحول خراب کرنے والے میں فسادی اور صحافی پیش پیش ہیں ۔ خاص کر ٹی وی چینل کے اینکر دن رات زہراُگل رہے ہیں۔ ملک میں پریس کونسل نام کا ادارہ مرا پڑا ہے اور عدلیہ سست پڑی ہے۔ بغیر فیکٹ کےذمہ دار شخص بھی کچھ بھی کہہ رہا ہے اور اس سے ذمہ داری کے فرائض کے بارے میں کوئی باز پرس کرنے والا نہیں ہے۔

سب سے زیادہ پریشانی اس بات سے ہے کہ ہندو سماج کے اندر میں بہت ساری افواہیں پھیلائی جا رہی ہے۔ ان دنوں مجھ سے میرے بہار کے ایک رشتہ دار نے پوچھا کہ آخر جےاین یو میں ہندووٴں کو پوجا کرنے سے کیوں روکا جا رہا ہے؟ جواب دیتے ہوئے میں نے کہا کہ جے این یو میں کسی کو کبھی بھی پوجا کرنے سے نہیں روکا گیا ہے۔ میں نےجے این یو میں نو سال گزارا ہے اور خود اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے کہ کیمپس کے اندر سروستی ، دُرگا اور گالی پوجا سالوں سے ہوتی ہے۔ مگر پہلے کبھی کوئی ہنگامہ نہیں ہوا تھا۔ کچھ لوگ جان بوچھ کر دھرم کےنام پر ہنگامہ کرنا چاہتے ہیں اور نفرت کی آگ میں تیل ڈال رہے ہیں۔ انہیں لوگوں نے جان بوچھ کر گوشت کا تنازع کھڑا کیا اورمار پیٹ بھی کی۔ مگر میری بات کو بیچ سے کاٹتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جے این یو کے طلبہ کو جے شری رام سے بہت دقت ہے مگر انہیں اللہ اکبر کا نعرہ دینے میں کوئی پریشانی نہیں ہوتی! یہ بات سُن کر میں نے اپنا سر پکڑ لیا ۔ کئی گھنٹوں تک میں سوچتا رہا کہ ملک کہا ں جا رہا ہے؟ جے این یو کے بارے میں کیا کیا افواہ پھیلائی جا رہی ہے؟ جے این یو، لیفٹ، کانگریس کو مسلمان سے جوڑ کر بدنام کیا جا رہا ہے۔ حال کے دنوں میں پروپیگنڈہ پر مبنی فلم کشمیر فائلز میں بھی جےاین یو ، اپوزیشن اور مسلمان کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

2022 کے عام انتخابات اور آئندہ اسمبلی انتخابات کےمد نظر بھگوا طاقتیں پوری کوشش کر رہی ہیں کہ نفرت کی یہ آگ سلگتی رہے۔ وہ دن رات مسلمانوں کومشتعل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں تاکہ وہ کچھ کریں اور پھر ان کو مزید سختی کرنے کے لیے موقع مل جائے۔ خوشی کی بات یہ ہےکہ مسلمانوں نے ابھی تک زبردست صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔ جس طرح کھان پان ، حجاب، اذان کو لےکر ہر روز واویلا مچایا جا رہا ہے وہ سب ملک کی صحت کے لیے اچھا نہیں ہے۔ آر ایس ایس اور بی جے پی کو لگتا ہے کہ ان کی حکمت عملی ہمیشہ کامیاب ہوتی رہے گی۔ اکثریت طبقہ کا ووٹ لینے کے لیے اقلیتوں کو کھلنائک بنا کر پیش کرنے میں ، بی جے پی ابھی تک کامیاب رہی ہے، مگر وہ یہ بھول جا رہی ہے کہ ان کی سیاسی جیت نے بھارت کا بڑا نقصان پہنچایا ہے۔ صر ف مسلمان ہی نہیں، آج دلت بھی پریشان ہے۔ آدی واسی کے جل ، جنگل اور زمین کو چھینا جا رہا ہے۔ پسماندہ طبقات کو دو قت کی روٹی کےلیے دن رات کام کرنا پڑ رہا ہے۔ مزدور کی مزدوری کم ہو رہی ہے، جبکہ ان کےکام بڑھ رہے ہیں۔ کسان کی حالت اتنی خراب ہے کہ جتنا پیسہ وہ زراعت میں خرچ کرتےہیں ، اتنابھی کئی دفعہ وہ نکال نہیں پاتے ہیں۔ سچ ہے کہ اعلیٰ ذات کےلوگ اداروں پر قابض ہیں ، مگر بڑی سچائی یہ ہے کہ اعلیٰ ٰ ذات کی ایک بڑی آبادی غربت کے دلدل میں دھستی جا رہی ہے۔ کچھ ہی دن پہلے جب میں گاوٴں سے دہلی لوٹ رہا تھا تو میں نے اپنی ایک بوڑھی چچی کو سلام کیا ، تو دعا دینے کے بعد انہوں نے مجھ سے سر میں لگانے والا ایک بوتل ٹھنڈا تیل خریدنے کو کہا۔ چجی ذات کی سیڑی پر سب سےاوپر بیٹھی ہوئی ہیں، پھر بھی تیل خریدنے کے پیسہ نہیں ہے۔ گاوٴں کے نوجوان تعلیم پانے کے لیے ہر مشکلوں سےگزر رہےہیں۔ غربت زمینی حقیقت یہ ہے، مگر ہندو بنام مسلمان کو اصلی لڑائی بنا کر پیش کیا جا رہا ہے۔

سچ ہے کہ بھگوا اشتعال انگیزی کا نشانہ مسلمان ہیں۔ مگر مسلمان یہ نہ سمجھے غیر مسلمانوں کی حالت اچھی ہے۔ زیادہ تر لوگ سرکار کی پالیسی سے پریشان ہیں۔پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھنے سے کرایہ سے لے کر ہر چیز مہنگی ہو گئی ہے۔ معیشت بیمار ہے ، مگر اس کا صحیح علاج کرنے کے بجائے، بھگوا حکومت ہندو بنام مسلمان کا کھیل کھیل کر توجہ ہٹا رہی ہے ۔ ضرورت ہ کہ مسلمانوں کے خلاف ہو رہے حملوں کے خلاف غیر مسلمان آگےآئیں ۔ مسلمان کو بھی یہ سمجھنا ہوگا کہ ان کے حالات دیگر محکوم طبقات کے حالات سے جدا نہیں ہیں۔ اگر یہ بات ہم سمجھ لے تو بھگوا فرقہ پرستوں کی ایک نہ چلے گی۔

(مضمون نگار جے این یو سے تاریخ میں پی ایچ ڈی ہیں)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN