اردو
हिन्दी
جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

دہلی: ہنومان جینتی کے دن جہانگیر پوری میں تشدد کیسے شروع ہوا؟

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر, مضامین
A A
0
دہلی: ہنومان جینتی کے دن جہانگیر پوری میں تشدد کیسے شروع ہوا؟
83
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر:| پرشانت سنگھ

گزشتہ 16 اپریل کو ہنومان جینتی کے موقع پر ملک کے کئی حصوں میں شوبھا یاترا نکالی گئی۔ اسی کڑی میں شمال مغربی دہلی میں واقع جہانگیر پوری میں بجرنگ دل کے کارکنوں کی طرف سے ایک شوبھا یاترا نکالی گئی، جس میں کارکنوں اور دیگر لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔جیسے ہی یہ شوبھا یاترا جہانگیر پور کے سی بلاک میں واقع جامع مسجد کے قریب پہنچی تو دو کمیونٹی کے درمیان پتھراؤ کے ساتھ تشدد کی خبریں موصول ہوئیں۔ اس دوران کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی۔ سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔ اس تشدد کے دوران تقریباً 8 پولیس اہلکاروں سمیت کئی لوگ زخمی ہوئے۔آخر جہانگیر پوری کے عموماً پرامن سمجھے جانے والے علاقے میں تشددکیسے شروع ہوا،اس کی سچائی جاننے کے لیے ہم نے علاقے کے لوگوں سےبات کی۔

تین بار شوبھا یاترا نکالی گئی

جہانگیر پوری میں جہاں پر تشدد ہوا، مندر اور مسجد کے درمیان 100 میٹر سے بھی کم کا فاصلہ ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ دونوں برادریاں ایک ساتھ امن سے رہتی ہیں لیکن 16 اپریل کی شام ہنومان جینتی کی شوبھا یاترا کے دوران پرتشدد منظر پہلی بار دیکھنے کو ملا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ،دوپہر میں قریب ڈیڑھ بجے پہلی شوبھا یاترا نکلی، پھر آدھے گھنٹے بعد دوسری۔ اس دوران بڑی تعداد میں لوگوں نے تلوار، بندوق اور چاقو لے کر نعرے بازی کرتے ہوئے شوبھا یاترا نکالی۔ ان لوگوں نے جئے شری رام کے ساتھ کئی اشتعال انگیز نعرے بھی لگائے۔ یہ سب ہم پہلی بار دیکھ رہے تھے۔ لیکن ہمیں جئے شری رام کے نعرے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ وہ اپنے مذہب کی پیروی کریں، ہم اپنے مذہب کی، لیکن اشتعال انگیز نعرے اور تیز تلوار اور چاقو لہرانا کہاں تک ٹھیک ہے؟شوبھا یاترا کے دوران تشدد کی جو خبریں موصول ہوئیں، وہ مندر سے تقریباً 100 میٹر دور جامع مسجد کے پاس سے ہی شروع ہوئی تھی۔

جہانگیر پوری میں ہی رہنے والے 44 سالہ ہارون رشید کہتے ہیں، میں یہاں 24 سال سے ہوں، یہیں پاس میں مندر بھی ہے۔ آپ یہاں کے پجاری سے بات کر لیجیے، وہ بتادیں گے کہ ہم کیسے رہتے ہیں اور مدد کرتے ہیں۔ ہم سب ایک ساتھ رہتے ہیں۔ لیکن ہم یہ پہلی بار دیکھ رہے ہیں کہ نعروں کے ساتھ تیز دھار تلوار اور چاقو لہراتے ہوئے ہنومان جی کی شوبھا یاترا نکالی جا رہی ہے۔

مسجد کے قریب بحث کے بعد پتھراؤ

عینی شاہدین کے مطابق، دو بار شوبھا یاترا دھوم دھام کے ساتھ نکلی کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہوا، سب کچھ پرامن طور پر ہوا لیکن تیسری شوبھا یاترا کے دوران بات بگڑ گئی۔ہارون مزید بتاتے ہیں کہ ،تیسری شوبھا یاترا نکلی تو اس میں شامل لوگوں نے ٹوپی والوں کو دیکھتے ہی گالی گلوچ کے ساتھ دھکا مکی کرنے لگے،آگے چل کر خواتین کے ساتھ بھی دھکا مکی ہوئی۔ جیسے ہی ان کی شوبھا یاترا جہانگیر پوری واقع مسجد کے قریب پہنچی تو یہ اونچی آواز میں گانا بجا کر ناچنے لگے۔ تب تک معاملہ ٹھیک تھا لیکن پھر شوبھا یاترا میں شامل کچھ لوگ مسجد پر جھنڈے لگانے لگے، یہیں سے بات بگڑ گئی ۔ انہوں نے مزید کہا، ہم نے روکنے کی کوشش کی تو ہاتھا پائی شروع ہو گئی۔ اس کے بعد دونوں طرف سے پتھراؤ شروع ہو گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے دونوں طرف کی بھیڑ بے قابو ہو گئی۔

تاہم جہانگیر پوری کےہی رہنے والے راجو ساہو کے مطابق تشدد کی شروعات مسلم کمیونٹی کی طرف سے ہوئی تھی۔وہ کہتے ہیں، ہمارے ہندو بھائی صرف جے شری رام کے نعرے لگا رہے تھے، تبھی مسجد کے اوپر سے پتھراؤ شروع ہو گیا۔ اتنے پتھرآئے کہ یہاں کی حالت آپ خود دیکھ سکتے ہیں۔ صرف اینٹ اور پتھر پڑے ہوئےہیں، گاڑیاں جلا دی، دکانیں جلا دی۔ ان لوگوں نے بہت زیادہ نقصان کیا۔

مسجد پر بھگوا جھنڈےلگانے کی ہوئی کوشش

واقعے کے بارے میں جہانگیر پوری کے ہی رہنے والے دلشاد کہتے ہیں، یہ رمضان کا مہینہ ہے۔ ہمارے روزے کھولنےاور افطاری کا وقت ہوگیاتھا، لیکن اسی وقت یہ لوگ مسجد کے گیٹ کے پاس رک کر اونچی آواز میں ڈی جے بجانے لگے۔ ہمیں شوبھا یاترا سے کوئی مسئلہ نہیں، لیکن گیٹ کے قریب رکنے کا کیا مطلب ہے؟ جب ہم نے ان سے آواز کم کرنے کو کہا تو یہ لوگ کہنے لگے اذان روکیے، اذان مت دیجیے۔اسی کڑی میں ایک اور عینی شاہد کا کہنا ہے کہ ،میڈیا میں دکھایا جا رہا ہے کہ مسلمانوں نے پہلے پتھر پھینکے، جبکہ سچ یہ ہے کہ پہلے انہوں نےمسجد میں بھگوا جھنڈا اور پتھر پھینکا، جس کے بعد تشدد شروع ہو ا۔اس پورے معاملے میں دونوں برادریوں کے لوگ ایک دوسرے پر تشدد شروع کرنے کا الزام لگا رہے ہیں۔

بجرنگ دل کے ساتھ شوبھا یاترا میں شامل ہوئے اور پتھراؤ میں زخمی ہوئے 27 سالہ اجے کمارنے بتایا، جیسے ہی میں گلی سے باہر نکلا تو دیکھا پتھراؤ ہو رہا تھا۔ سی بلاک سے مسلمان بڑی تیزی سے ہماری طرف آرہے تھے۔ اس دوران مجھےپیر، سر اور پیٹھ پر چوٹ لگی۔ میرے بھائی کے سر پر بھی چوٹ آئی۔ ان لوگوں نے میری گاڑی کو بھی کافی نقصان پہنچایا۔شوبھا یاترا کے دوران مسجد کے قریب ڈی جے روک کربجانے اور مسجد میں جھنڈے لگانے کے سوال پر اجے نے کہا، ہندوؤں کی طرف سے ایسا بالکل بھی نہیں ہواتھا۔ جب ہماری ریلی نکل گئی تو انہوں نے پیچھے سے پتھراؤ کیا۔یہاں تک کہ ہندوؤں کی حفاظت پر مامور پولیس والے بھی زخمی ہو گئے۔ انہیں گولی بھی لگی ہے۔ اب تو پولیس والوں کے بیان ہم سے بڑھ کر ہی ہیں۔

تشدد کے معاملے میں اب تک 24 گرفتار

دہلی پولیس کے مطابق ،جہانگیرپوری واقعے میں اب تک 24 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان میں سے 8 ملزمان کے خلاف پہلے سے ہی مقدمات درج ہیں، سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ جاری ہے، جس کی بنیاد پر مزید گرفتاریاں ہو سکتی ہیں، اب تک 3 اسلحہ اور 5 تلواریں برآمد کی جا چکی ہیں۔

ہنومان جینتی کے موقع پر نکالی گئی شوبھا یاترا کے دوران تشدد کے بارے میں دہلی پولیس نے بتایا، شوبھا یاترا پرامن طور پر چل رہا تھا لیکن جب شوبھا یاترا جامع مسجد کے قریب پہنچی تو انصار نامی شخص 4-5 لڑکوں کے ساتھ وہاں پہنچا اور شوبھا یاترا میں شامل لوگوں کے ساتھ بحث کرنے لگا،یہیں سے ہنگامہ شروع ہوا اور پتھراؤ شروع ہوگیا۔دہلی پولیس نے زخمی افراد کی تعداد کے بارے میں ٹوئٹ کر کے بتایا کہ اس دوران آٹھ پولیس اہلکاروں سمیت نو لوگ زخمی ہوئے۔وہیں، جہانگیر پوری میں بڑی تعداد میں ریپڈ ایکشن فورس اور پولیس فورس کو تعینات کیا گیا ہے، تاکہ علاقے میں پرامن ماحول بنایا جاسکے۔

(بشکریہ : دی وائر ، یہ مضمون نگار کے ذاتی خیالات ہیں )

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026
امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 8, 2026

حالیہ خبریں

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN