اردو
हिन्दी
جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ذات پات پر مبنی مردم شماری : تیجسوی-نتیش بند کمرے میں ملے، آگے کیا ہوگا؟

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر, مضامین
A A
0
ذات پات پر مبنی مردم شماری : تیجسوی-نتیش بند کمرے میں ملے، آگے کیا ہوگا؟
222
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر:رشی مشرا

بہار کی سیاسی ہلچل میں ایک بار پھر ایسی قیاس آرائیاں زور پکڑنے لگی ہیں کہ کیا ذات پات پر مبنی مردم شماری دو بڑے سیاسی حریفوں لالو اور نتیش کو ایک پلیٹ فارم پر لا سکتی ہے؟

اس طرح کی قیاس آرائیاں اس وقت تیز ہوگئیں جب بدھ کے روز پٹنہ میں ذات پات پر مبنی مردم شماری کے بہانے نتیش کمار اور تیجسوی یادو کے درمیان بند کمرے میں ون ٹو ون بات چیت ہوئی۔

کہا جا رہا ہے کہ تیجسوی بہار میں ذات پات پرمبنی مردم شماری کرانے کا مطالبہ لے کر نتیش سے ملنے گئے تھے۔ یہ ملاقات کافی دلچسپ تھی کیونکہ تیجسوی جب نتیش سے ملنے گئے تو انہوں نے پارٹی کے کسی اور لیڈر کو اپنے ساتھ نہیں لیا اور جب وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ سے باہر آئے تو نتیش کے تئیں ان کے رویے بدلے بدلے تھے۔

نتیش نے تیجسوی کو فون کیا

تیجسوی یادو نے ذات پات پر مبنی مردم شماری کے سلسلے میں منگل کو ایک پریس کانفرنس کی۔ منگل کو ہی تیجسوی نے اعلان کیا تھا کہ اگر نتیش کمار نے اگلے 72 گھنٹوں کے اندر بہار میں ذات پات پر مبنی مردم شماری پر کوئی فیصلہ نہیں لیا تو وہ احتجاج شروع کریں گے۔ تیجسوی نے کہا تھا کہ وہ پٹنہ سے دہلی تک پد یاترا پر جائیں گے۔ اس کے بعد کا واقعہ دلچسپ ہے۔

یہ اہم ہے کہ نتیش کمار جنہوں نے ماضی میں تیجسوی کے ہزاروں خطوط کا جواب نہیں دیا تھا، نے منگل کی شام تیجسوی کو فون کیا اور انہیں اکیلے آنے کی دعوت دی۔

تیجسوی کا ذات پات پرمبنی مردم شماری کا مطالبہ نیا نہیں ہے۔ وہ پہلے ہی نتیش کمار سے ملاقات کر چکے ہیں اور بہار میں ذات پات پر مبنی مردم شماری کا مطالبہ کر چکے ہیں۔ اس سے پہلے بھی وہ نہ صرف آر جے ڈی بلکہ دیگر اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں کے ساتھ نتیش کمار سے ملنے گئے تھے۔ اس کے بعد تیجسوی یادو کی قیادت میں نتیش کمار اور دیگر پارٹیوں کے لیڈروں نے وزیر اعظم سے ملاقات کی اور انہیں ایک میمورنڈم پیش کیاتھا۔

لیکن بدھ کو تیجسوی یادو اکیلے ہی نتیش کمار کے پاس ان کی رہائش گاہ پر پہنچے۔ اس میٹنگ میں نہ تو آر جے ڈی اور نہ ہی جے ڈی یو کا کوئی بڑا لیڈر موجود تھا۔

جبکہ آر جے ڈی کے تمام بڑے لیڈر چاہے وہ ریاستی صدر جگدانند سنگھ ہوں یا سینئر لیڈر عبدالباری صدیقی یا شیام راجک، پٹنہ میں ہی موجود تھے۔ وہیں، جے ڈی یو کے تمام بڑے لیڈر بھی پٹنہ میں موجود تھے۔

بدھ کو وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ کا نظارہ بھی الگ تھا۔ نتیش کمار جب اتحاد کے لیڈروں سے ملتے ہیں تو ان کے ساتھ پارٹی کے کوئی اور لیڈر ضرور ہوتے ہیں جیسے وجے چودھری، للن سنگھ یا وجیندر یادو۔ لیکن جب تیجسوی یادو ذات پات پر مبنی مردم شماری کے بارے میں بات کر رہے تھے تو جے ڈی یو کا کوئی اور لیڈر وزیر اعلیٰ ہاؤس میں موجود نہیں تھا۔ نتیش اکیلے بیٹھے تھے۔ انہوں نے اپنے رہائشی دفتر کے باہر تیجسوی کا استقبال کیا اور پھر دونوں ایک کمرے میں بیٹھ گئے۔

آندولن نہیں کریں گے تیجسوی

ایک گھنٹے کی میٹنگ کے بعد تیجسوی باہر آئے تو ان کا لہجہ بدل چکا تھا۔ نتیش سے ملاقات کے بعد تیجسوی یادو نے ذات پات پر مبنی مردم شماری کے حوالے سے اپنی مجوزہ پد یاترا ملتوی کرنے کا بھی اعلان کیا۔ تیجسوی نے کہا کہ نتیش کمار نے بہت مثبت جواب دیا ہے۔ اس لیے وہ فی الحال اپنی پد یاترا ملتوی کر رہے ہیں۔ جب نتیش کمار ذات پات پر مبنی مردم شماری نہیں کرائیں گے، تب وہ اپنی تحریک کا خاکہ تیار کریں گے۔ لیکن فی الحال تحریک ملتوی کر دی گئی ہے۔

سیاسی کھچڑی پک رہی ہے؟

گزشتہ ایک ماہ سے نتیش کمار عوامی سطح پر تیجسوی کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کرتے نظر آ رہے ہیں۔ وہ افطار کے لیے پیدل پچھلے دروازے سے تیجسوی یادو کے گھر پہنچے تھے۔ ایک اور سیاسی افطار پارٹی میں وہ تیجسوی کو اپنی گاڑی میں چھوڑنے گئے تھے۔ ان واقعات کے بعد سیاسی بحث زوروں پر ہے کہ کیا نتیش تیجسوی سے قربت دکھا کر بی جے پی کو دھمکی دے رہے ہیں۔

نتیش بی جے پی کو یہ پیغام دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ اگر بی جے پی ان پر دباؤ ڈالتی ہے تو وہ اپنا رخ بدل سکتے ہیں۔ لیکن اب جب تیجسوی ان سے اکیلے میں مل رہے ہیں تو معاملہ کچھ اور ہی لگتا ہے۔

ایسا لگتا ہے کہ آنے والے وقت میں بہار کی سیاست ایک دلچسپ موڑ لے سکتی ہے۔

(بشکریہ: ستیہ ہندی ڈاٹ کام )

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026
امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 8, 2026

حالیہ خبریں

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN